برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اب تک کے نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 435 ۔۔ 435 نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔
برطانیہ میں میئرلندن سمیت 107 مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ووٹنگ جاری
بلدیاتی انتخابات میں گرین پارٹی نے 137 نشستیں جیت لیں جبکہ 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔
وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی، لیبر پارٹی سے متعدد مضبوط سیٹیں چِھن گئیں، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ میں 10 سیٹیں جیتیں جبکہ 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
11 میں سے 4 میئر کے نتائج بھی آگئے، لیبر کو مشرقی مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ، یارک اور نارتھ یارکشائرمیں کامیاب حاصل ہوئی، برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

