Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مدت ہوئی کسی ایسے شخص کو دیکھے : پروفیسر خالد سعید کی برسی پر علی نقوی کی یادیں
ادب

مدت ہوئی کسی ایسے شخص کو دیکھے : پروفیسر خالد سعید کی برسی پر علی نقوی کی یادیں

ایڈیٹراپریل 29, 202447 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khalid saeed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کی تیز رفتار دنیا میں دو سال پہلے کا واقعہ کل پرسوں کی بات معلوم ہوتی ہے لیکن خالد سعید کے بعد مجھے ایسے لگتا ہے کہ ان کو گئے دو صدیوں بیت چکی ہیں ، میری بیوی کہتی ہے کہ کتنا کچھ ہے جو سر کو نہیں بتایا…..
نہ صحیفہ کی خبر دی کہ اس نے کامیابی سے بولنا شروع کر دیا ہے نہ اپنی چھوٹی صاحبزادی کی پیدائش کی اطلاع، نہ اماں کے گوڈے کے درد کی خیریت بتائی نہ فیسٹیولز کی روداد، نہ نواز شریف کی واپسی ڈسکس ہوئی نہ عمران خان کی جیل، نہ کسی نے زرداری کے دربارہ صدر بن جانے کے "جشن” کی کال دی نہ گیلانی کے چیرمین سینیٹ بننے کی مبارکباد….
کتنے ہی دن ہوئے کہ کسی نے ٹیسٹ میچ کا سکور پوچھنے کو فون نہیں کیا، صدیاں بیت گئیں کہ کسی نے مجھے رواں سال کے نوبل پرائز ونر ناول کا نام بتایا ہو، مدت ہوئی کہ میرے باغیچے میں گلاب کے پھول کو مرجھاتا دیکھ کر کسی نے مجھے جھاڑ پلائی ہو، مدت ہوئی کسی ایسے کو دیکھے کہ اسکے پالے جانور کی موت پر وہ غم سے نڈھال ہو، کاش کہ میں پھر کبھی وہ منظر دیکھ پاؤں کہ کوئی عالم اپنے شاگردوں میں پیپل کے درخت کے نیچے گھرا بیٹھا ہو اور جو بھی راہ چلتا اس سے سوال پوچھے تو وہ پہلے اسکے لیے چائے کا آڈر کرے، سگریٹ پیش کرے اور پھر سوال کا جواب یوں دے کہ جیسے میں تمھارے ہی تو انتظار میں تھا کہ تم کب پوچھو اور میں کب بتاوں۔
مدت ہوئی کسی ایسے شخص کو دیکھے کہ جس کے سامنے ہر "سوال” کیا جا سکتا ہو، کسی ایسے کو کہ جس نے غلطی کے سارے اعتراف کر لیے ہوں، جو اپنی نسل کی غلطیوں کو اپنی کہتا ہو، جبکہ وہ ساری زندگی اپنی نسل سے بھی برسر پیکار رہا ہو، مدت ہوئی کسی ایسے کو دیکھے کہ جس سے سب کو کام ہو مگر اسے کسی سے کوئی کام نہ ہو، جبکہ سب کے لیے موجود بھی صرف وہی ہو، مدت ہوئی کسی ایسے کو دیکھے جس کو کسی سے ذات کا عناد نہ ہو، مدت ہوئی کسی ایسے کو دیکھے کہ جو بدترین مخالف کے ساتھ گھنٹوں بیٹھ سکتا ہو….
میں نے دیکھا ہے، میں نے ایسے ایک شخص کو ایک مدت دیکھا ہے، مجھے اس آدمی نے بتایا کہ ناکامی صرف تمہاری ہے ہاں کامیابی میں لوگوں کا ساتھ ہوتا ہے، اس نے بتایا کہ بادشاہ ننگا ہوتا ہے، اس نے بتایا کہ لشکر کا خمیر سفاکیت سے اٹھایا گیا ہے، اس نے یہ بھی بتایا کہ مولوی اور فوج سے نہ بھڑو تو پاکستان سے بہتر دنیا میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، اس کے نذدیک درد کا احساس علم سے ایک ہزار گنا متبرک ہے، وہ انساں کی سائینسی ترقی کو صرف اور صرف سیارے کی تباہی سے تعبیر کرتا ہے، اس کے نذدیک انسان کوئی اشرف المخلوقات نہیں ہے، انسان ایلین ہے جس کو اس دھرتی سے کوئی پیار نہیں ہے جس نے اسکے سمندر گدلے کر دیئے ہیں، جو اسٌ سے پہلے سے یہاں آباد مخلوقات کے لیے ایک قیامت کی طرح ٹوٹا ہے، جو انکی نسل کشی کرتا ہے، جس نے یہاں بیٹھ کر اوزون شگافتہ کر دی ہے، میرینا ٹرینچ کے تہہ سے لے کر ماؤنٹ ایورسٹ کی چونچ تک اس نے دخل اندازی کی ہے، خالد سعید کہتا ہے کہ باقی مخلوقات کو دیکھنے کے بعد یہ بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ انسان اس سیارے کی مخلوق ہونا کوالیفائی نہیں کرتا…
خالد سعید جیسے لوگ آئینہ ہوتے ہیں وہ کوئی دیوتا نہیں ہوتے وہ انسان کا اصل روپ ہوتے ہیں وہ یہی بتاتے ہیں کہ کم سے کم انسان ہونا کیا یہی نہیں کہ آپ ایک مرتے ہوئے پودے یا جانور کی زندگی بچانے کی کوشش کریں؟؟ لیکن کیا ہی آرٹ ہے کہ وہ پودوں اور جانوروں کا عاشق وہاں خوشی خوشی اور خوش فہمی کی حد تک پٌر امید زندگی گزار گیا کہ جہاں دن رات صبح شام انسان کا نوحہ لکھا جا رہا ہے اور کوئی نہیں سنتا، یہ اسی کا حوصلہ تھا کہ جو مرتے ہوئے پودے کو دیکھ کر غمگین ہو جاتا تھا کہ اس نے اپنے گھر میں ضیاء الحق کے مارشل کے وکٹم دیکھے کہ جن کی انگلیاں ضیاء الحق کا شاہی قلعہ کھا گیا تھا لیکن وہ کبھی کسی کو اکساتا نہیں پایا گیا….
جس طرح زندگی کو اس نے سیلیبریٹ کیا یہی کہا جا سکتا تھا کہ ایسے شخص کو اپنی موت کا بہت خوف ہو گا کہ جو زندگی کے ہر رنگ سے اتنا پیار کرتا ہو وہ یقینا مرنا تو نہیں چاہے گا لیکن ہم نے دیکھا کہ جب اسکو یقین تھا کہ میں چلا جاؤں گا وہ تب بھی خالد سعید تھا وہ تب بھی نڈر تھا، بے خوف تھا،آزاد تھا، جب ڈاکٹر نے پوچھا کہ آپ کو موت کا خوف ہے تو کہا کہ
"اب اسی سال کے بعد کون سی جوانی نے آنا ہے موت ہی آئے گی اور ویسے بھی موت آرگیزم کا حتمی لیول ہے”
کہاں ملیں گے ایسے لوگ کہ جو زندگی کے ہر پہلو کو نعمت سمجھتے ہوں، موت انکے لیے آرگیزمک ہو، کرونا اس لیے پسند ہو کہ تتلیاں اور جنگو واپس آ گئے ہیں، اپنی کیمو اور لیزر تھراپیوں کو تحفہ اس لیے سمجھتے ہوں کہ پینڈنگ کام ہو جائینگے اور چوالیس کیموز اور چھ لیزر تھراپیوں کے دوران ہاتھ سے چار ہزار صفحات
(نو کتابیں) لکھ جائیں، اور جب تک ہوش رہے تو دماغ میں صرف یہ ہو کہ فلاں کے تھیسیس کا کیا بنا تو فلاں کا سائنوپسس کہاں تک پہنچا؟
22 اپریل کو میری اس سے آخری ملاقات ہوئی تھی اور دو دن بعد وہ قومے میں چلا گیا آخری ملاقات میں کہا کہ جب ٹھیک ہو جاؤں گا تو تمہاری اماں کی زمینوں پر چل کر رہیں گے نہ لائٹ ہوگی، نہ شہر ہو گا، نہ پلوشن، سبزیاں اگائیں گے، بکریاں، بھیڑیں، گائے، اونٹ اور کتے پالیں گے پیپل، نیم ،بکین، جامن اور شہتوت کے درخت لگائیں گے دن میں لسی پیئیں گے رات میں دیسی کے گھڑے کھولیں گے اور کسی مقامی سے ہیر وارث شاہ سنیں گے اور یقین کرو یہی جنت ہے……

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh علی نقوی پروفیسر خالد سعید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعروف کالم نگار وسعت اللہ خان نے بی بی سی کو خیر باد کہہ دیا
Next Article سید مجاہد علی کا کالم : عدلیہ کیسے آزاد ہوسکتی ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.