اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں، ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی میں شامل کرایاگیا، میرا ورکر بھی فضل الرحمان کو شکست دے دےگا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانافضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، مولانا گورنری، کشمیر کمیٹی یا مال کیلئے ڈیل کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا، فضل الرحمان ساتھ دینے کو تیار ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔
وزیراعلیٰ پختونخوا کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کرلیا، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا، لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، تجربات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، عوام نے 8 فروری کو جو اشارہ دیا ہے اسے سمجھیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کو تیار ہوں، عوام کی زبان عارضی طور پر بند کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی ساری کارکردگی ٹک ٹاک کیلئے ہے، خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت پنجاب سے بھی کم ہے، نرخ پر عمل نہ کراسکے تو گھر چلے جائیں گے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

