گوجرانوالہ : کروڑوں روپے اوور بلنگ اور غبن کے الزام میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 20 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔گوجرانوالہ میں بجلی بلوں کی رقم قومی خزانے کی بجائے گیپکو افسران کی جیبوں میں جانے کا انکشاف ہوا، دوران تحقیقات شواہد سامنے آنے پر ایف آئی اے نے گیپکو کے 20 افسران کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افسران میں گیپکو کی ریونیو اور اکاؤنٹس برانچ کے افسران شامل ہیں۔ گرفتار افسران میں گریڈ 17 کے 9 اور گریڈ 16 کے 11 افسران شامل ہیں۔
گیپکو افسران کو انکوائری کیلئے تھانہ ایف آئی اے بلایا گیا تھا، دوران انکوائری شواہد سامنے آنے پر تمام افسران کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 10کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم سامنے آئی ہے۔ ملزمان صارفین کی طرف سے بجلی بلوں کی مد میں جمع کروائی گئی اماؤنٹ کی خزانے میں جعلی انٹری کرتے اور رقم اپنی جیبوں میں ڈال لیتے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کیلئے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
ٌ( بشکریہ : جیو نیوز ـ)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

