کراچی:لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکا فضائی معیار خطرناک درجے تک مضر صحت ریکارڈ کیا گیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کا اے کیو آئی 281 ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبرپر آگیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے، کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبرپر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 188 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
Previous Articleجماعت اسلامی کا انکار، پی ٹی آئی کا پختونخوا میں فضل الرحمان کیساتھ حکومت بنانے پر غور
Next Article وجاہت مسعودکاکالم:تاریخ کا جبر اور معیشت کی منطق

