Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر علی شا‎‎‎ذف کا کالم :سلمان تاثیر کی خاموش برسی اور بولتا ہوا جنون
لکھاری

ڈاکٹر علی شا‎‎‎ذف کا کالم :سلمان تاثیر کی خاموش برسی اور بولتا ہوا جنون

ایڈیٹرجنوری 7, 202446 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Salman_Taseer asia bb
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

4 جنوری کو شہید سلمان تاثیر کی برسی آئی اور خاموشی سے گزر گئی. 2011 میں سلمان تاثیر کو، جو اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے گورنر تھے، ان کے ایک محافظ نے، جو انتہا پسند مذہبی تھا، گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ گورنر سلمان تاثیر ایک لبرل اور روشن خیال سیاستدان تھے۔ ان کے سیاسی نظریات سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے جس طرح بہادری کے ساتھ ایک مزدور مسیحی خاتون کے لیے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس نے ان کے ترقی پسند مخالفین کے قلوب و اذہان میں بھی ان کا مقام ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا۔
سلمان تاثیر ایک امیر صنعت کار تھے۔وہ اپنی شہادت کے وقت پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی تکفیریت جیسے مکروہ عمل میں حصہ دار ہونے کے باوجود آج بھی ملک کی سب سے زیادہ روشن خیال جماعت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی پی پی سلمان تاثیر کے لیے اپنی لبرل سیاست جاری رکھنے کا بہترین پلیٹ فارم تھی۔
یہ کالم لکھنے کا خیال مجھے معروف شاعر اور صحافی رضی الدین رضی کی ایک پوسٹ دیکھ کر آیا جس میں انہوں نے سلمان تاثیر کی تصویر لگائی تھی۔ اس پوسٹ کے جواب میں میں نے لکھا کہ سلمان تاثیر کو شہید لکھنا اور ان کے لیے مغفرت کی دعا کرنا بھی پاکستان میں ایک مزاحمتی عمل ہے۔ پاکستان میں پینتالیس سال سے حق ضیاء الحق سے برسر پیکار ہے۔ سلمان تاثیر بھی اسی حق کے سپاہی تھے۔
یوں تو پاکستان بنا ہی مذہب کے نام پر تھا۔یہ موجودہ دنیا کی شاید واحد ریاست ہے جو ایک خطہ ارض کے انسانوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کر کے معرض وجود میں آئی۔ بر صغیر میں مسلمان اور ہندو ایک ہزار سال سے ایک ساتھ رہتے آئے تھے۔ پھر اچانک کچھ ذہین سیاستدانوں کو خیال آیا کہ یہ دونوں کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ پاکستان بننے کے بعد دونوں ملکوں میں مذہبی انتہا پسندی کی وہ آگ لگی کہ جو بجھائے نہیں بجھتی۔ ہندوستان میں مسلمان اقلیت اور پاکستان میں بچی کھچی اقلیتیں اور ان کے ہمدرد مذہبی انتہا پسندوں کے ظلم کا نشانہ بنتے ہیں۔ ہندوستان میں آر ایس ایس/بھارتیہ جنتا پارٹی اور پاکستان میں جماعت اسلامی اس انتہاپسندی کے بڑے علمبردار ہیں ،افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان، جو خود کو سیکیولر کہتا ہے، پر پچھلے دس سال سے گجراتی مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی وہا‌ں‌ حکمران ہیں جو دنیا بھر میں گجرات کے قصائی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ پاکستان کو ملا ملٹری ریاست بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں اسٹیبلشمنٹ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے مذہبی جماعتوں کو استعمال کرتی ہے۔ شاید سلمان تاثیر کا قتل بھی اسی گٹھ جوڑ کی بدولت ممکن ہوا کیونکہ بعد میں اس قاتل گروہ کی سیاسی سرپرستی کی گئی، اور آج وہ پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی طاقت اور پریشر گروپ ہے۔پاکستان اور ہندوستان کی روشن خیال جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس آج کونے میں لگا دی گئی ہیں اور ان کے 2024 کے انتخابات جیتنے کا دور دور تک امکان نہیں ہے۔
پاکستان میں 2010 سے 2020 کا دورانیہ مذہبی انتہا پسندی کے عروج کا زمانہ تھا۔ اس دوران ترقی پسند طالب علم رہنما مشال خان کو مردان میں ایک ہجوم نے بیدردی سے شہید کر دیا تھا۔ سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ایک ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے علاوہ اس دوران بہت سے مسیحی شہری ہجوم کے ہاتھوں بربریت کا نشانہ بنے اور اقلیتی بستیاں اور عبادت گاہیں نذر آتش کر دی گئیں۔ حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں تحریک طالبان پاکستان نے داڑھی مونڈنے کے جرم میں چھ حجاموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تکفیریت کا مطلب انکار ہے۔ مسلمانوں کے کم و بیش تمام فرقے ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے ہیں یا ایک دوسرے کے مذہبی اعمال کو کفر سمجھتے ہیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن لفظ کافر اس قدر بدنام زمانہ ہو گیا ہے کہ پاکستان میں ہر مذہب کے پیروکار اس الزام کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہم لفظ کافر استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ فیس بک بھی برا منا جاتی ہے۔ تکفیری اعمال کے نتیجے میں مسلمانوں کے نکاح ٹوٹ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں تجدید نکاح کی ضرورت پیش آ جاتی ہے اور ایمان باطل ہو سکتے ہیں جس کے لیے شرک کرنے والے کو مولوی سے دوبارہ کلمہ پڑھوانا پڑ سکتا ہے۔ پچھلے دنوں میں نے ایک ڈاکٹر صاحبہ کی تحریر پڑھی جس میں انہوں نے پاکستانی مسلمانوں کو تاکید کی کہ وہ شادیوں میں ناچ گانا کرنے والے قریبی رشتہ داروں کا سماجی بائیکاٹ کر دیا کریں تاکہ دین کا بول بالا ہو سکے۔
پاکستان اور بھارت سے مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے دوہرے معیار ختم کرنا ہوں گے۔ ایک طرف اعتدال پسندی اور روشن خیالی ہے اور دوسری جانب مذہبی انتہا پسندی ہے۔ ہم ان دونوں کشتیوں کے سوار نہیں بن سکتے۔ ہمیں واضح موقف اپنانا ہو گا۔ تکفیریت کو شکست دینے کے لیے ہمیں ترقی پسند اور روشن خیال قبیلے کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ ہم سرمایہ دار مافیا کے ہاتھوں استحصال کا شکار نہ ہوں اور عوام کو مذہب کے نام پر منتشر ہونے سے بچا سکیں۔ اللہ تعالیٰ شہید سلمان تاثیر کی مغفرت فرمائے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سلمان تاثیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کی آن لائن فنڈ ریزنگ کے دوران پاکستان میں سوشل میڈیا تک رسائی متاثر ہوئی: نیٹ بلاکس
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:6 سال یا 10 سال؟
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.