Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر حریم طارق کا کالم : محبت ایک طاقت یا کم زوری ؟
لکھاری

ڈاکٹر حریم طارق کا کالم : محبت ایک طاقت یا کم زوری ؟

ایڈیٹرنومبر 26, 202378 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hareem tariq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زنجیر کی سب سے طاقتور کڑی اس کی کمزور کڑی ہوتی ہے ۔۔کیونکہ وہ کسی بھی وقت زنجیر کو توڑ سکتی ہے۔۔۔۔محبت میں بڑی طاقت ہوتی ہے محبت وہ سب کروا سکتی ہے اور کروا لیتی ہے جو ناممکن نظر آتا ہے۔۔۔مگر محبت ہی انسان کی کمزوری بن جاتی ہے۔۔جسے کوئی نہیں توڑ سکتا وہ محبت کے نام پر پگھل جاتا ہے۔۔حواس خمسہ پر قربان جائيں۔۔۔ہزاروں گنا بڑھ کر کام کرنے لگتے ہیں۔۔بینائی ہو یا قوت گویائی، حس سننے کی ہو یا لمس کی ہر اک طاقت اور قوت بڑھ جاتی ہے۔۔۔۔
درجنوں افراد کی محفل میں محبوب کو نظر میں رکھنا اور چاہنے والوں کا افراد کی تعداد اور بہتات سے بے پرواہ آنکھوں ہی آنکھوں میں ملاقات اور بات کرنا۔۔۔محبوب کی آواز میں خراش ہو یا آوازکیسی بھی ہو ہی دل کے تار چھیڑتی ہے دھن بکھیرتی ہے ۔۔وہ کہتے جائيں اور ہم سنتے جائيں۔۔۔گویا وہ پھول بکھیریں اور ہم چنتے جائيں۔۔۔ان کے لمس کے احساس سے صندل ہوتے جاتے ہیں زخم جتنے بھی تھے مندمل ہوتےجاتے ہیں۔۔ہر آہٹ پر ان کا گمان ہوتا ہے ۔۔وہ ذرا چپ ہو جائيں تو دل پریشان ہوتا ہے۔۔۔۔دو ہاتھ پیر والا گوشت پوست کا انسان ظاہری طور پر جن کاموں کو کرنے سے قاصر نظر آتا ہے محبت کے فسوں میں وہ سب پہاڑ سر کرتا جاتا ہے۔۔۔
گرمی کے موسم میں اٹھارہ گھنٹے بھوکے پیاسے رہنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا مگر روزہ دار رہتا ہے۔۔۔کون باشعور ہے جو جلتی آگ میں کود جاۓ مگر بے خوف و خطر آتش نمرود میں عشق بہ خوشی غوطے لگاتا ہے۔۔۔ آج سنگ مر مر والی پر آسائش صفا مروہ کی سعی پر مرد بھی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں مگر وہ محبت ہی تھی جس کی طاقت ایک عورت کو بیابان پہاڑی صحرا میں ادھر سےادھر صفا اور مروہ کے اتار چڑھاو سے گزار کر لے گئی۔۔۔۔کچھ چبھ جاۓ یا چوٹ لگے انسان فوراً ہاتھ کھینچ لیتا ہے مگر وہ محبت ہی تھی جس نے ابو بکر صدیقؓ کو ڈسے جانے کے باوجود پاؤں ہٹانے نہ دیا۔۔۔بظاہر عام سی صورت مجنوں کی نظر میں لیلی ہے اور محبت ہی ہے جس کے نام پر بڑے بڑوں نے ناموافق حالات کو جھیلا ہے۔۔۔صنف نازک نے محبت کے نام پر خاوند کیا پورے خاندان کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے اپنی بساط سے بڑھ کے کر دکھایا ہے۔۔۔اپنے منہ کا نوالا باپ نے بیٹی کو کھلایا ہے اور خود گیلا رہ کر ماں نے بچے کو سوکھے پر سلایا ہے۔۔۔محبت نے عبدالستار کو ایدھی بنایا ہے۔۔۔محبت نے گھڑے پر دریا پار کرایا ہے محبت نے اقبال کو علامہ اقبال اور اسداللہ خان کو غالب بنایا ہے۔۔۔محبت نے پتھر کو چھو کر پارس کر ڈالا، ہیر کو رانجھا کر ڈالا، محبت الوہی جذبہ ہے اس کے وسیع رنگ اور نت نئے ڈھنگ ہیں۔۔محبت سنگ ہے تو سب موسم بہار ہیں بسنت ہیں۔۔۔
محبت پھول ہے ،بادل ہے ہوا ہے،محبت چاند ہے،چراغ ہے ،شفا ہے۔۔۔پھول بلا تفریق خوشبو بکھیرتے ہیں،بادل برسے یا ہوا چلے سب کو سیراب کرتے ہیں ،محبت شفا ہے۔۔۔ دل ہو دماغ ہو ۔۔زخم ہو یا جلے ہوۓ کا داغ ہو ۔۔محبت سب غموں کا علاج ہے۔۔۔میٹھے میٹھے درد کا احساس ہے ۔۔۔ایسا ممکن نہیں کہ آپ کسی ایک سے محبت کریں اور تمام دنیا سے نفرت۔۔۔محبت اور نفرت کا ایک دل میں اکٹھے پنپنا ممکن نہیں۔۔۔محبت کی جڑیں گہری، شاخيں امر بیل کی مانند اور عمر برگد نما ہوتی ہے۔۔۔یا تو محبت ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔۔۔محبت کرنے والوں کے دل میں زمانے بھر کے غم و الم کی جگہ ہوتی ہے۔۔۔وہ محبت کے خواہش مند تو ہوتے ہیں مگر ان کی محبت جوابی محبت سے مشروط نہیں ہوتی۔۔۔محبت کیے جاتے ہیں ۔۔۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

محبت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:امیر حکمرانوں کا غریب ملک
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : سرمایہ داری کی گندگی اور کاکروچوں کی فوج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

محبت انسان کو بناتی ہے یا تباہ کرتی ہے؟ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا اختصاریہ

اکتوبر 9, 2025

بازگشتِ درد ۔۔ کیا محبت ختم ہو سکتی ہے ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

اکتوبر 6, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.