Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل نو خیز اخترکا کالم:ایک خوفناک ہوائی سفر
لکھاری

گل نو خیز اخترکا کالم:ایک خوفناک ہوائی سفر

ایڈیٹرنومبر 19, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکم ہوا کہ آپ دو گھنٹے میں پہنچ جائیں۔ میں نے گھڑی دیکھی، باہر ٹریفک کارش دیکھا اور عرض کی’عالی جاہ ڈیڑھ گھنٹہ تو مجھے گاڑی شہر سے باہر نکالنے میں لگ جائے گا،باقی کا حساب خود لگا لیں۔ دوسری طرف کچھ دیر خاموشی رہی۔پھر آواز آئی ’آپ میرے ایئرکرافٹ پر آجائیں‘۔ میں نے چونک کر دوبارہ کنفرم کیا۔ جواب بھی دوبارہ کنفرم ہوگیا۔تھوڑی دیر بعد اُن کی گاڑی آگئی اور میں والٹن ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوگیا۔یہ لگ بھگ بیس پچیس سال پہلے کی بات ہے۔مجھے ایئرکرافٹ چلانے کا شوق تو تھا لیکن بیٹھنے کا موقع پہلی دفعہ مل رہا تھا۔ اس چھوٹے سے جہاز کی چار سیٹیں تھیں۔ میں اگلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ ساتھ ہی پائلٹ صاحب بھی بیٹھ گئے۔ میں نے جہاز کی حالت دیکھ کر احتیاطاً پوچھ لیا’ہم پہنچ جائیں گے ناں؟‘۔ انہوں نے کچھ بولنے کی بجائے اثبات میں سرہلایا اورجیب سے بھنے ہوئے چنوں کا ایک پیکٹ نکال لیا جو کون کی شکل میں گول کیا ہوا تھا۔ کون انہوں نے جہاز کے ایک بٹن کے ساتھ اٹکائی اور ایک چنا اوپر کی طرف اُچھال کر منہ پورا کھول لیا۔ چنا سیدھا اُن کے منہ میں گرا۔ انہوں نے فخریہ نظروں سے میری طرف دیکھااور بولے’بس دو منٹ اور، ایک سواری اور ہے‘۔ میں نے سہم کر کھڑکی سے دیکھا ، چالیس پینتالیس کی عمر کے ایک موٹے سے صاحب ہانپتے کانپتے جہاز کی طرف آرہے تھے۔ میں نے پائلٹ کی طرف دیکھا، اُس نے مسکرا کر سرہلادیا۔
تھوڑی دیربعد ہم نے پائلٹ کی ہدایت پر ہیڈ فون کانوں سے لگالیے۔ پائلٹ نے ’فلائنگ گیئر‘ لگایا اورلمحوں میں ہم تین سواریاں فضا میں تھیں۔ جہاز کی پرواز اتنی نیچی تھی کہ کئی گھروں کے اوپر سے گزرتے ہوئے مجھے وہ بچے بھی صاف نظر آرہے تھے جو ہمیں دیکھ کر منہ چڑا رہے تھے۔میں نے جہاز کے ڈیش بورڈ کی طرف نگاہ ڈالی جس میں عجیب و غریب بٹن لگے ہوئے تھے۔اچانک ایک بٹن کی طرف نظر پڑتے ہی میں الجھن میں پڑ گیا۔ یہ بٹن نہیں تھا بلکہ بٹن کی جگہ کو بال پوائنٹ پین کی کیپ سے بٹن بنا کر سہارا دیا گیا تھا۔ اسی اثنا میں پائلٹ نے جہازکاکوئی بٹن دبایا اور موسیقی آن ہوگئی۔پورا جہاز طوفانی آوازمیں اکرم راہی کا گیت نشر کرنے لگا۔ایک تو جہاز کی اپنی آواز، اوپر سے درد بھرے گیت۔میں نے پائلٹ کی طرف دیکھ کر خوشگوار منہ بنایا گویا بہت انجوائے کر رہا ہوں۔ میرے تاثرات دیکھتے ہوئے اس نے آواز مزید بلند کردی۔ پیچھے جو صاحب بیٹھے تھے وہ کسی بت کی طرح ساکت تھے۔ یکدم موسیقی بند ہوگئی۔ پائلٹ نے میری طرف دیکھا ’کیسا لگ رہا ہے سفر؟‘۔ میں نے انگوٹھا لہرایا’بہت شاندار…لیکن یہ آپ نے بٹن کی جگہ بال پوائنٹ کی کیپ کیوں پھنسائی ہوئی ہے؟‘۔ پائلٹ نے گال کھجائے’اصل میں اس کا یہ بٹن خراب ہوگیا تھا، مکینک کو دکھایا تو اس نے کہا کہ یہ نیا بٹن ڈالنا پڑے گا، اب مکینک ذرا اپنے گاؤں گیا ہوا ہے اس لیے وقتی طور پر بال پوائنٹ کی کیپ لگا لی ہے۔‘ میں نے اثبات میں سرہلایا’تو کیا یہ بٹن بہت ضروری ہوتاہے؟‘۔ پائلٹ جلدی سے بولا’بہت ضروری، یہ نہ ہوتو جہاز اڑ ہی نہیں سکتا‘۔ میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔’اور اگر یہ پین کی کیپ نکل جائے تو ؟؟؟‘۔ پائلٹ نے کانوں کو ہاتھ لگائے’اللہ نہ کرے، کیسی باتیں کررہے ہیں۔‘ یہ سنتے ہی میرا جسم سُن ہونا شروع ہوگیا۔ میں جیسے ہی کنکھیوں سے پین کی کیپ کی طرف دیکھتا، مجھے لگتا کہ وہ تھوڑا تھوڑا باہر کو سرک رہی ہے۔میں نے جلدی سے دھیان بٹانے کے لیے اردگرد کی چیزیں دیکھنا شروع کر دیں۔
میری سیٹ کے نیچے پیروں کے پاس سلانٹی کے دو خالی ریپر گرے ہوئے تھے۔ ایک طرف پسینہ پونچھنے والا چھوٹا تولیہ لٹک رہا تھا۔ٹشو کا ڈبہ پائلٹ صاحب نے جہاز کی چھت کے ساتھ الٹا کرکے لٹکا رکھا تھا۔جہاز کی ونڈ اسکرین پر ایک طرف سفر کی دُعا اور دوسری طرف قبرستان میں داخل ہونے کی دعا تحریر تھی۔مجھے اپنا سانس رکتا ہوا محسوس ہوا۔ پائلٹ صاحب سے آکسیجن کی کمی کی شکایت کی تو سامنے سے نظریں ہٹائے بغیر چنے کا پھکا مارتے ہوئے بولے’شیشہ کھول لیں…اچھی ہوا آئے گی‘۔ میں نے ایک جھرجھری سی لی اور اُنہیں آگاہ کیا کہ اس جملے کے بعد مجھے ڈھیر ساری آکسیجن مل گئی ہے ۔ جہاز دس پندرہ منٹ اڑتا رہا، پھر اچانک پیچھے سے خاموش سواری کی منمناتی ہوئی آواز آئی’لیاقت ! نماز کا وقت ہورہا ہے‘۔ لیاقت نے آواز سنی اور ایک نظر نیچے کی طرف ڈالی۔ اللہ جانتا ہے مجھے ایسا ہی لگا جیسے وہ جہاز روکنے لگا ہے۔کچھ دیر جہاز یونہی چلتا رہا، اتنے میں جہاز نے کچھ ہچکولے لیے۔ پائلٹ نے سامنے ڈیش بورڈ پر نظر ڈالی۔ میں نے ہکلاتے ہوئے پوچھا’بھائی جان خیریت ہے ناں؟‘۔ چنے کا آخری پھکا مارتے ہوئے بے نیازی سے بولا’بے فکر رہیں، اتنا پٹرول ہے کہ پہنچ ہی جائیں گے‘۔ میرا جسم خوف سے کانپنے لگا’پپ پہنچ ہی جائیں سے کیا مراد ہے؟‘۔ اُس نے ایک قہقہہ لگایا۔’ایک نہ ایک دن تو مرنا ہی ہے‘۔ میں نے بے بسی سے کہا’وہ تو ہے لیکن آپ کیوں وسیلہ بننے پر تلے ہیں‘۔اُس نے برا سا منہ بنایا’لیجئے ہم پہنچ گئے‘۔
میں نے نیچے دیکھا، یہ دوسرے شہر کا ایئر پورٹ تھا ۔ کافی کھلا میدان تھا ۔ جہاز نیچے اترنا شروع ہوا۔پہلے تو لگا کہ پائلٹ صاحب سیدھا زمین میں دے ماریں گے، لیکن انہوں نے کمال مہارت سے لینڈنگ فرمائی۔ایک جھٹکا تک نہیں لگا بلکہ پورا انجر پنجر ہل گیا۔میں نے بمشکل سیٹ بیلٹ اتاری اور جلدی سے نیچے اترنے لگا۔ جونہی میں باہر نکلا، پائلٹ کی آواز آئی’ایک منٹ سر…پلیز آپ کے پاس پین ہوگا؟ میں نے جیبیں کھنگالیں اور اپنا بال پوائنٹ اس کی طرف بڑھا دیا۔ اس نے بال پوائنٹ کی کیپ اتاری اور باقی کا پین مجھے واپس کرتے ہوئے بولا ، شکریہ۔ میں نے جلدی سے گردن اندر کرتے ہوئے جہاز کے ڈیش بورڈ پر نگاہ ڈالی، پہلے والے پین کی کیپ ٹیڑھی ہوکر گر چکی تھی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:زندہ دلوں اور ادیبوں کے شہر میں!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:میاں صاحب! اس بار کسی دوسرے کو موقع دیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.