اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 2 ہفتے کے دورے پر آج پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے دو ہفتے پاکستان میں موجود رہے گا، جس دوران وزارت خزانہ، وزارت توانائی، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے پُر امید ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرونی فنانسگ کے مسئلے پر آئی ایم ایف خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ اس معاملے پر پاکستان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کرنسی ایکسچینج کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں، آئی ایم ایف درآمدات کنٹرول کرنے کیلئے دسمبر 2022 کا سرکلر واپس لینے کا مطالبہ کر چکا ہے جبکہ گردشی قرض کم کرنے کیلئے پاکستان بجلی و گیس کی قیمت میں اضافہ کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بھی آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق ہیں جبکہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے اکتوبر تک مقرر کردہ ہدف سے 66 ارب روپے ٹیکس زیادہ اکٹھے کیے ہیں جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت پہلی سہ ماہی میں تقریبا 90 ارب روپے بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

