پاکستانی ٹیم مخالف بیانات دینے کیلئے مشہور سابق کرکٹر دانش کنیریا نے سابق کپتان شاہد آفریدی پر الزامات کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دانش کنیریا نے الزام عائد کیا کہ ’’سابق کپتان شاہد آفریدی نے زبردستی انہیں اسلام قبول کروانے کی کوشش کی جبکہ اِن سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے‘‘۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور اعتراف کیا وہ میرا ساتھ دیتے تھے۔
دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے کاؤنٹی کیرئیر کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا میں نے اعتراف کیا کہ میں صرف ایک بکی سے ملا تھا لیکن انہوں نے مجھ پر الزامات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بورڈ نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ سمیت کئی کرکٹرز خوفزدہ تھا کہ اگر میں کھیلتا رہا تو میں انکے ریکارڈ توڑ دوں گا۔
(بشکریہ: ایکسپریس نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

