کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کاگولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ راکٹ کاگولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملاتھا اور بچے یہ گولہ گھر لے آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ راکٹ لانچر گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحےکی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟ کیاگوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسےبلاسٹ ہوا تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،
(بشکریہ: جیو نیوز)
ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
- لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
- جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
- مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
- سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
- پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

