Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اخلاقیات کا لفظ اب ہماری لغت میں نہیں
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اخلاقیات کا لفظ اب ہماری لغت میں نہیں

ایڈیٹرستمبر 27, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا دوست اے ٹی ایم مشین کے باہر انتظار کر رہا تھا کہ کب اندر موجود شخص باہر نکلے اور وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالے،اتنے میں رکشے سے دو طالبات نکلیں ، ایک مکمل با پردہ اور دوسری ماڈرن، یہ دونوں لڑکیاں بھی اے ٹی ایم استعمال کرنے آئی تھیں ۔جونہی اندر والے صاحب نے دروازہ کھولا، دو نوجوان جو پہلے سے وہاں کھڑے تھے فٹا فٹ اندر گھس گئے، میرے دوست کو نوجوانوں کی حرکت اچھی نہ لگی، کیا فرق پڑتا تھااگر لڑکیوں کو پہلے اے ٹی ایم استعمال کرنے دیتے!خیر،میرے دوست نے دل میں سوچا کہ ابھی یہ باہر نکلتے ہیں تو وہ پہلے اُن دونوں لڑکیوں کو اندر بھیجے گاتاکہ اِن کو مزید انتظار نہ کرنا پڑے۔میرا دوست ابھی یہ خود کلامی کر ہی رہا تھا کہ نوجوان باہر نکل آئےاور قبل اس کے کہ وہ بچیوں کوکہتا کہ آپ پہلے اے ٹی ایم استعمال کر لیں، دونوں اُس کی طرف دیکھے بغیر، جیسےوہ وہاں موجود ہی نہیں، ایک شان بے نیازی کے ساتھ اندر چلی گئیں۔واپسی پر میرے دوست نے جب اُن کی توجہ اِس حرکت کی جانب مبذول کروائی تو انہوں نے میرے دوست کا شکریہ ادا کیا اور نہ ہی اپنی حرکت پر ندامت کا اظہار کرکے جھوٹے منہ سوری کہا۔
یہ واقعہ سجاد جہانیاں کے ساتھ پیش آیا جسے اُس نے کہانی کی شکل میں لکھ دیا ،سجاد جہانیاں ایک معصوم اور بھولا بھالا شخص ہے، ملتان سے تعلق ہے ، بے حد عمدہ لکھاری اور نثر نگار ہے۔میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے دوستوں میں شمار کرتا ہے(ویسے یہ میرا حسن ظن بھی ہوسکتا ہے)، اُس نے یہ کہانی بے حد تخلیقی انداز میں لکھی ،میں نے تو اُس کا فقط خلاصہ بیان کیا ہے ۔یہاں ایک ذاتی واقعہ مجھے بھی یاد آگیا۔اگلے روز میں گاڑی میں جا رہا تھا کہ سامنے سے ایک اور گاڑی ون وے کی خلاف ورزی کرتی ہوئی نظر آئی ، یہ دیکھ کر میں نے جان بوجھ کے اپنی گاڑی کو اُس کے سامنے لا کھڑا کر دیا تاکہ اسے کچھ شرم آئے اور اشارے سے ڈرائیور کو کہا کہ بھیا کچھ خیال کرو ،ون وے ہے۔ اِس پر ڈرائیور ، جو کہ ایک باریش شخص تھا، کچھ دیرتک مجھے خونی نظروں سے دیکھتا رہا اور پھر گاڑی سے اتر کر میرے پاس آیا اور نہایت غصے سےبولا’ جناب راستہ چھوڑیں ،مجھے دیر ہو رہی ہے‘۔ اُس کے چہرے پر دور دور تک ندامت کے آثار نہیں تھے اور نہ وہی اسے اِس بات کی پروا تھی کہ اُس نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔دل تو میرا ’سڑ کے سوا‘ ہوگیا مگر میں نے بھی جاتے جاتے اسے حدیث مبارکہ سنا دی کہ ’’جو کوئی نماز صرف دوسروں کو دکھانے کے لیے پڑھتا ہے، اس کی نماز قیامت کے دن اس کے منہ پر ماری جاتی ہے۔‘‘
سجاد جہانیاں نےاپنی کہانی میں کمال خوبصورتی سے وہ نکتہ اٹھایا ہے جس پر میں بھی اکثر سوچ بچار کرتا ہوں کہ کیا ہماری کوئی بچی کچی اخلاقیات رہ گئی ہیں، اگر ہیں تو کیاوہ مذہب کی مرہون منت ہیں ، اور اگر مذہب نہ ہوتو کیا اخلاقیات کا کوئی ضابطہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ، کیا ہماری جدید درسگاہوں یا مدرسوں میں اِس ضابطہ اخلاق کی پاسداری سے متعلق طلبا کی کردار سازی کی جاتی ہے، اگر کی جاتی ہے تو یہ زوال کیوں اور اگر نہیں کی جاتی تو کیوں نہیں کی جاتی ؟جن دو لڑکیوں کا قصہ سجاد جہانیاں نے بیان کیا ہے اُ ن میں سے ایک مکمل حجاب میں تھی جبکہ دوسری اپنے لباس کی تراش خراش سے قدرے آزاد خیال لگ رہی تھی۔گویا مذہبی اور جدید تعلیم دونوں نے اُن کا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ اُن کے ریڈار پر یہ بات ہی نہیں آئی کہ انہوں نےکچھ غلط کیا ہے ۔پہلے اِس معاملے کو مذہبی نکتہ نظر سے دیکھتے ہیں کہ کیا باپردہ لڑکی نے کوئی گناہ کیا؟ یقینا نہیں، زیادہ سے زیادہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اُس نے وہاں کھڑے ایک بزرگ (سجاد جہانیاں سے معذرت کے ساتھ) کی دل آزاری کی اور بس۔ماڈرن لڑکی کے بارے میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اگر وہ مذہبی تعلیمات سے لا تعلق بھی تھی تو کیا اُس نے اے ٹی ایم میں پہلے گھُس کرکسی قانون کی خلاف ورزی کی؟ قطعاً نہیں ،اُس کے خلاف بھی کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی جاسکتی ۔اب اِن دونوں لڑکیوں کو اُن کے حال پر چھوڑ کر آگے چلتے ہیں۔
ہمارے ملک کی 29 فیصد آبادی 18 سے 34 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، یعنی لگ بھگ سات کروڑ نوجوان۔یہ لوگ کس اخلاقی ضابطہ کار کے پابند ہیں؟کیا مذہبی اخلاقیات انہیں مجبور کر سکتی ہے کہ کسی دکان سے خریداری کرتے وقت وہ قطارنہ توڑیں،شادی کرنے کے بعددو سے زیادہ بچے پیدا نہ کریں یاسڑکوں پر کان پھاڑ دینے والے شور کے ساتھ موٹر سائیکلیں نہ چلائیں؟ چونکہ اِن باتوں کے خلاف کوئی قانون موجود نہیں اِس لیے قانونی طور پر بھی اِن کی پکڑ نہیں ہوسکتی ۔ لیکن کچھ ایسی باتیں بھی ہیں جو قانونی ، اخلاقی اور مذہبی ، ہر اعتبار سے غلط ہیں، مثلاً امتحان میں نقل کرنا، ابھی پچھلے دنوں خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان ہوا جس میں 1500 طلبا بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتےہوئے پائے گئے، اِن میں سے اڑھائی سو گرفتار ہوچکے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پچیس لاکھ روپے فی کس دے کر امتحان میں 84 سے زائد نمبر لگوائے۔غالب امکان یہی ہے کہ اِن میں سے اکثریت نماز روزےکی پابندہوگی ، پھر اِنہوں نے ایسا کام کیوں کیا؟وہی بات کہ چوری میرا پیشہ ہے اور نماز فرض! ظاہرہے کہ مذہب اِس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا لیکن پھر لازماً ذہن میں یہ سوال پیدا ہوگا کہ اِس کا علاج کیا ہے ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اِس مسئلے کا حل قانون کی عملداری میں ہے ، مذہب میں چونکہ ریاست کے قانون کی خلاف ورزی کی کوئی گنجایش نہیں لہذا ریاست کی کمزور رِٹ کو مذہب کی ناکامی پر منطبق نہ کیا جائے ۔اِس بات میں وزن ہے ، دنیا کے جن ممالک میں قانون کی عملداری ہے وہاں امتحان میں نقل کرنا تو دور کی بات ، ایسا سوچا بھی نہیں جاتا۔لیکن یہ حل ایک اگلے معمے کو جنم دیتاہے اور وہ یہ کہ اگر ملک میں قانون کی عملدداری ہوجائے تو پھر مذہبی اخلاقیات کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟اِس کا جواب مذہبی طبقہ یہ دیتا ہے کہ صرف مذہب ہی ہمیں اخلاقیات کا ضابطہ کار فراہم کرتا ہے وگرنہ انسان کا بنایا ہوا ضابطہ کار مطلق نہیں ہوسکتا ۔ یہ سوال فی الحال موضوع بحث نہیں ، اِس پر پھر کبھی بات ہوگی لہذا اصل مسئلے پر واپس آتے ہیں۔
مسئلہ مذہب کا نہیں ، مسئلہ اخلاقی تعلیم کا ہے ، ہماری جدید درسگاہیں بھی نوجوانوں میں کسی قسم کی اخلاقی ذمہ داری کا احساس بیدار نہیں کرتیں، اُن کا مطمع نظر محض معاش کی فکر ہے ، میں ہرگزیہ نہیں کہتا کہ وہ فکر معاش کو ترجیح نہ دیں ،میرا سوال تو فقط اتنا ہے کہ یہ فکرِ معاش ہمیں اخلاقی رویوں کوبہتر بنانے سے کیوں کرروکتی ہے !ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعلیم طلباکے درمیان شاید مقابلے کا رُجحان تو پیدا کرتی ہے مگر یہ مقابلہ امتحان میں زیادہ سے زیادہ نمبر لینےتک محدود ہوتا ہے۔ کسی کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں آتی کہ اُس نے معاشرے کا صرف کامیاب ہی نہیں بلکہ ذمہ دار شہری بھی بننا ہے اور اِس میں اُس نوجوان کا قصور بھی کوئی نہیں کیونکہ معاشرے میں ذمہ دار شہری اور اخلاقی پاکیزگی کے حامل انسان کے لیے کوئی ترغیب موجود نہیں ۔گھرمیں ماں باپ کم نمبر لانے پر تو باز پُرس کریں گے مگر اِس بات پر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگے گی کہ اے ٹی ایم میں داخل ہونے سے پہلے تم نے وہاں کھڑے بزرگ سے اجازت کیوں نہیں لی۔بس اتنی سی بات ہے !
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم:جرنیلی سڑک کا نیا مسافر کون!
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:بجلی مہنگی کیسے ہوئی؟ … (15)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026

ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان

نومبر 24, 2026

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.