ڈیرہ اسماعیل خان : نام ور ماہر تعلیم امجد حیات خان سدوزئی 21 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 58 برس تھی اور وہ کئی برسوں سے پلیٹ لیٹس کی کمی کا شکار تھے ۔ ان کی نماز جنازہ آج رات دس بجے کچہری جناز گاہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی ۔
امجد حیات نے 1980 میں فیڈرل پبلک ہائی سکول ملتان سے میٹرک کیا اور پھر وہ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہو گئے ۔ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم کےساتھ منسلک ہو گئے ۔ امجد حیات نے مختلف سکولوں اور کالجوں میں فرائض انجام دیے ۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔

