ملتان:معروف شاعر ،ادیب اورصحافی رضی الدین رضی نے کہا ہے کہ ادیب ، شاعر اورصحافی سانحہ جڑانوالہ میں متاثر ہونے والے مسیحی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کے دشمن ایسی کارروائیوں کے ذریعے عالمی دنیا میں ہمارا امیج خراب کرناچاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ادیب ،شاعر محبت کے پیامبر ہوتے ہیں۔ ہم قلم کے ذریعے خوشبوئیں بانٹنا چاہتے ہیں۔
معروف شاعرقمررضا شہزاد نے کہاکہ میں تو لفظ اقلیت کے بھی حق میں نہیں ہوں۔ ہمیں برابری کی سطح پر سب کو پاکستانی شہری سمجھنا چاہیے اور ان کے حقوق کاتحفظ کرنا چاہیے۔معروف شاعر اور کالم نگار شاکر حسین شاکر نے کہاکہ اس واقعہ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔جاوید یاد نے کہا کہ ہم پاکستان کی سالمیت اورترقی میں اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مسیحی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے سینٹ میریز کیھتیڈرل دی ورجن چرچ کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر بشپ آف ملتان لیوراڈرک پال نے کہا کہ پاکستان ہماری پہلی پہچان ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمارے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے اہل قلم ہمارے لیے محبت کاپیغام لائے جس سے ہمارا حوصلہ بلند ہوا ہے۔
وفد کے شرکاءمیں جاوید یاد، رضی الدین رضی، قمررضا شہزاد،شاکر حسین شاکر، مستحسن خیال، نوازش علی ندیم، اظہر سلیم مجوکہ، فدااللہ چوہدری، محمد مختارعلی، عدنان قریشی اور شہزاد عمران خان شامل تھے۔
سانحہ جڑانوالہ پر اظہاریکجہتی کے لیے ادیبوں ،شاعروں اورصحافیوں کی بشپ آف ملتان سے ملاقات
ایڈیٹر65 Views

