Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم:ریاست اور بجوکے
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم:ریاست اور بجوکے

ایڈیٹراگست 22, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آوازیں، شور، افراتفری۔۔۔ ایک ہنگامہ برپا ہے۔ کانوں پر ہاتھ ہیں اور آنکھوں پر پٹیاں، ہونٹ مضطرب، ہلتے ہیں مگر بغیر آواز کے، زندگی ایک مشق سی ہو گئی۔
ہم بے حس ہو گئے یا احساس کے لیے وقت ہی نہیں بچا۔ سانحے پہ سانحہ، حادثے پہ حادثہ، ایک کے بعد ایک خبر، دو پل سوچنے کا وقت اور پھر رواں دواں، یہ زندگی ہے یا مصلحت۔
فصلوں کی رکھوالی کے لیے تخلیق کردہ بجوکے موسموں کی شدت میں بے رنگ اور بے جسم ہو چکے ہیں۔ بجوکے گھاس پھونس کے بنے وہ انسان نُما ہیں جو فصلوں کو نوچنے والے پرندوں سے بچاتے ہیں مگر جب بجوکے ہی مرداروں کے پروں کے نیچے بنائے جائیں، جب بجوکے نامکمل اور بے ترتیب ہوں، جب ادھورے ہاتھ، پاؤں اور آنکھیں، اُدھڑا ہوا جسم، سہاروں سے لٹکتا ہوا ڈھانچہ کھیت کے عین وسط میں بے چارگی کی تصویر ہو تو گدھ، کوّے، چیلیں کب کچھ چھوڑتے ہیں۔ یہی ہماری ریاست کے ساتھ ہوا ہے۔
دو رُخی اور مفادات میں لپٹی پالیسیوں نے ریاست کو وہ بجوکا بنا دیا ہے جس کے اُدھڑے جسم سے لٹکتے چیتھڑے ہماری بے بسی کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔
عیسیٰ نگری کے باسی پرچم کے سفید رنگ کو جسم سے لپیٹے حق مانگ رہے ہیں، قبروں سے اکھاڑے جانے والے احمدی اب منوں مٹی تلے بھی امان مانگتے ہیں تو کبھی کافر کافر کے فتووں میں اسلام بچاتے مسلمان بھی آپس میں دست و گریبان ہیں۔
فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تشدد سے مسلح یہ معاشرہ وہاں آ کھڑا ہوا ہے جہاں تین دہائیاں پہلے تھا۔ چپکے چپکے چوری چوری انتہاپسندی سے روکنے والا قانون ایک بار پھر مملکت کو وہیں دھکیل رہا ہے جہاں سے آگ کا کھیل شروع ہوا تھا۔
تشدد کو روکنے کے لیے مزید تشدد، انتہا پسندی کو روکنے کے لیے مزید انتہا پسندی، غداری سے روکنے کے لیے مزید غدار بنانے کے قوانین تو حال ہی میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے جمہوری جماعتوں کے جلو میں منظور کیے ہیں جبکہ ریاست خاموش تماشائی بنی رہی۔
تشدد اور انتہا پسندی کا حالیہ قانون کمزور اور پسے ہوئے طبقات کے لیے ایک اور خوف بن گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزیر مملکت برائے قانون کے ہاتھوں پیش کردہ قانون سے خود وزیر مملکت انکاری، ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ن لیگ کے وزیر قانون اور وزیر داخلہ۔۔۔ اس ہڑبونگ اور بھیڑ چال میں وہ متنازعہ قانون سازی ہوئی جس پر کالعدم تنظیمیں بھنگڑے ڈال رہی ہیں اور انتہاپسند جشن منا رہے ہیں۔
پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اس قدر قانون سازی کی بے حرمتی نہ دیکھی جو اتحادی حکومت کے آخری دنوں میں ملاحظہ کی۔ البتہ شیری رحمن کے اعتراضات ریکارڈ پر رہے کہ انتہا پسندی سے متعلقہ قانون سازی میں جلد بازی نہ کی جائے کیونکہ یہ بل نہ صرف متنازعہ ہے بلکہ اس پر اتفاق موجود نہیں۔
شیری رحمٰن کی آواز نقار خانے میں طوطی سے بھی کم ثابت ہوئی اور تمام جماعتوں بشمول تحریک انصاف، ن لیگ اور یہاں تک کہ پیپلز پارٹی کے چند سینٹرز کی خاموشی رضامندی بن گئی۔
ایک اور متنازعہ بل ایوان سے منظور ہوا۔اکا دُکا کے علاوہ سب نے ہاں میں ہاں ملائی اور پھر صدا آئی کہ وہ ایک صفحہ پھر میسر ہوا جس کے لیے اپوزیشن میں سیاسی جماعتیں انقلاب اور حکومت میں اتفاق جبکہ حزب اختلاف میں مخالفت اور اقتدار میں مصالحت سے تشبیہ دیتی ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ صدر صاحب کی نیم رضامندی، نکی جئی ہاں اور نکی جئی ناں کے درمیان، معافی اور تلافی کے سوشل میڈیائی بیان اور کمال صدارتی چال کے سامان لیے ’اللہ دلوں کے حال بہتر جانتا ہے‘ کے اسلامی ٹچ کے ساتھ قانون بنا۔
صدر علوی شاید اپنی ہی جماعت کے بے پناہ سوشل میڈیا دباؤ میں آتے ہوئے کہ اُن کے نوک قلم سے محفوظ مگر غیر محفوظ قانون سازی کا پہلا شکار اُن کا ہی چیئرمین ہو گا اُلٹے پیروں پھر گئے۔ کیا کمال چال ہے کہ اپنے تئیں خدا بھی راضی اور وصال صنم کا بندوبست بھی۔۔۔
ہم تیس سال پُرانے سیاسی دور میں لوٹ رہے ہیں جہاں نہ نیا پاکستان ہے نہ ہی پُرانا بلکہ ہلکی سی ترمیم کے ساتھ بقول شاعر
میرا خاکستری گھروندا
جس کے چٹخے ہوئے کواڑوں میں
جس کی دہلیز کی نشیب کے پاس
فن تعمیر کا پُرانا پن
ایک ویرانہ بن کے بیٹھا ہے
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:صدر اپنے سیکرٹری کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:ہمارا بے لگام ریاستی بندوبست۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.