Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک کرپٹ عبادت گزار جنتی!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک کرپٹ عبادت گزار جنتی!

ایڈیٹراگست 13, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ انتہائی گھٹیا اور کمینہ شخص تھا۔ وہ کمینہ صرف تھا ہی نہیں بلکہ لگتا بھی تھا۔ وہ جب میری کسی بے تکی سی بات پر خوشامدانہ ہنسی ہنستا تو مجھے احساس ہوتا کہ جس بات کو میں صرف بے تکی سمجھا تھا، وہ بہت احمقانہ بھی تھی۔ وہ دانت سکوڑ کر بات کرتا، اس دوران اس کا چہرہ کھنچ جاتا۔ اس کے سر پر جتنے بال تھے وہ گنے جا سکتے تھے۔ اس کی ناک سامنے سے قدرے اوپر کو اٹھی ہوئی تھی۔اگر یہ قدرے زیادہ لمبی ہوتی تو اسے ہاتھی کی سونڈ سے تشبیہ دی جا سکتی تھی ،اس کے نتھنے چوڑے تھے لگتا تھا جیسےان میں ہوا بھری ہوئی ہے۔ رنگ گندمی، آنکھیں ’’کول ڈوڈوں‘‘جیسی تھیں۔ یعنی بالکل کول ڈوڈوں جیسی۔(اس لفظ کا ترجمہ اگر ہے تو یہی ہے ) چہرہ قدرے بھونڈاور تھوڑی سی توند نکلی ہوئی۔ وہ بہت امیر آدمی تھا۔ کروڑوں کی جائیداد تھی لیکن اللہ نے اس پر ہر آسائش اور رزق حلال، حرام کیا ہوا تھا۔ وہ نہایت سستے کپڑے پہنتا، اگر کبھی تھری پیس سوٹ میں بھی ملبوس ہوتا تو لگتا تھا وہ ابھی ابھی گھڑے سے نکال کر لایا ہے۔ اس پر ’’وٹ‘‘ پڑے ہوتے اور پتلون کی کتنی ہی کریزیں نظر آتیں۔ اس کا کوئی ایک روپ نہیں تھا۔ وہ دن میں موقع محل کے مطابق کتنے ہی روپ بدلتا، اُس کا کوئی نظریہ، کوئی عقیدہ نہ تھا مگر بوقتِ ضرورت وہ ہر نظریہ اور ہر عقیدہ اوڑھ لیتا تھا۔چنانچہ کبھی وہ داڑھی رکھ لیتا اور کبھی منڈوا ڈالتا، وہ کبھی کبھار مسجد بھی جاتا تھا۔عید میلادالنبی ؐ کے جلوس میں وہ عربی لباس میں ملبوس اونٹ پر سوار نظر آتا اور محرم میں کالی قمیض پہن کر پھرتا۔
اُس کا کوئی ایک کاروبار بلکہ دھندا نہیں تھا بلکہ وہ ہر دو نمبر کام کرتا تھا اور اُس سے اُس نے کروڑوں کی جائیدادبنائی تھی۔ لالہ موسیٰ میں اُس کی جعلی کاسمیٹکس کی فیکٹری تھی۔ شیخوپورہ روڈ پر اُس نے ایک فارماسیوٹیکل کمپنی بھی بنائی ہوئی تھی، جہاں جعلی ادویات تیار ہوتی تھیں۔ قبضہ گروپ سے بھی اس کے رابطے تھے۔ اِس کے علاوہ اُس نے تین مالدار بیواؤں سے یکے بعد دیگرے شادی بھی کی تھی اور وہ اُن کی یکے بعد دیگرے موت کو محض اتفاق قرار دیتا تھا۔ ایک دن اُسے مجھ سے کوئی کام تھا، سو اُس روز اُس کی خوشامدانہ ہنسی دیدنی تھی۔ میں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا ’’چوہدری! ایک بات تو بتاؤ؟‘‘ وہ دانت نکال کر اور اپنے گول گول دیدے گھماتے ہوئے بولا ’’سرکار! پوچھیں‘‘ میں نے کہا ’’تم دو نمبر کام کرتے ہو، کبھی ضمیر پر بوجھ محسوس نہیں ہوا؟‘‘ یہ سن کر اس نے اپنا منہ اتنا زیادہ کھول کر قہقہہ لگایا کہ اس کے حلق کا ’’کو ّا‘‘ دکھائی دینے لگا۔اس کا جواب یہ قہقہہ ہی تھا۔ میں نے پوچھا ’’اور یہ جو تم کروڑوں کے مالک ہونے کے باوجود ویگنوں اور بسوں میں دھکے کھاتے ہو، کوئی ملنے والا تمہیں تمہارے اسٹیٹس کے مطابق نہیں ملتا؟ ہر ایک تم سے توتکار ہی کرتا ہے، تو یہ دو نمبر دھندوں سے کمائی ہوئی دولت کس کام کی؟‘‘ اِس دفعہ وہ کچھ سنجیدہ ہو گیا اور کہا ’’سرکار! آپ نے کبھی ایک کروڑ روپیہ اکٹھا دیکھا ہے؟‘‘ میں نے جواب دیا ’’ابھی تک تو نہیں!‘‘ بولا ’’پھر آپ کو کیا پتہ دولت کیا چیز ہوتی ہے اور اُس میں اضافہ اور اسے سنبھالا کیسے جا سکتا ہے؟‘‘ میں نے کہا ’’چلو مان لیتا ہوں کہ مجھے اس ’’سائنس‘‘ کا کوئی علم نہیں، مگر یہ بتاؤ چوہدری کہ کیا تم موت پر یقین رکھتے ہو؟‘‘ بولا ’’اس سے انکار کون کر سکتا ہے، یہ تو ایک حقیقت ہے‘‘۔ میں نے پوچھا ’’کیا تمہارا آخرت پر بھی یقین ہے؟ ‘‘اس نے جواب دیا ’’جی اور مرنے کے بعد حساب کتاب توہونا ہی ہے‘‘ میں نے ہنستے ہوئے کہا اگر حساب کتاب ہونا ہے تو’’ پھر یاد رکھو فرشتوں نے تمہاری خاطر مدارت کے لئے ابھی سے 12 نمبر لتر تیل میں بھگو کر رکھا ہوا ہے‘‘ اُس پر چوہدری بھی ہنسا اور بولا ’’آپ فکر نہ کریں میں نے بھی حفاظتی بندوبست کر رکھے ہیں‘‘۔ وہ اٹھ کر جانے ہی کو تھا کہ مجھے یاد آگیا کہ اس نے اتنی دولت کے باوجود اپنی حالت یتیموں جیسی بنا رکھنے کے سوال کا جواب تو دیا ہی نہیں۔ میں نے یاد دلایا تواس نے جواب دیا ’’سرکار! میں اپنے گھر میں اور دوسرے شہر یا ملک میں جا کر ٹھاٹ باٹ سے رہتا ہوں۔ یہاں آ کر ٹھاٹ باٹ سے رہوں تو لوگ یا ادھار مانگنے لگتے ہیں اور یا پھر یرغمال بنا کر کروڑوں روپے تاوان طلب کرتے ہیں اور سرکار حق حلال کی کمائی اس طرح تو نہیں کمائی جاتی‘‘۔مجھے اس وقت بہت مزا آیا جب اپنی اس بات پر اسے خود بھی ہنسی آگئی یہ چوہدری سے میری آخری ملاقات تھی۔
چند دنوں کے بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا ہے۔ ایک دن سر ِراہے اس کے بیٹے سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے رسمی طور پر تعزیت کی تو اس نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا ’’والد صاحب بہت خوش قسمت تھے کہ ان کی وفات رمضان کے مہینے میں ستائیسویں شب کو ہوئی۔ یہ نعمت صرف اللہ کے نیک بندوں ہی کو نصیب ہوتی ہے۔والد صاحب نے وصیت کر رکھی تھی کہ ان کے ایصال ثواب کے لئے زیادہ سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت کی جائے چنانچہ ابھی تک ایک لاکھ مرتبہ قرآن مجید پڑھا جا چکا ہے، نیز والد کی وصیت کے مطابق چار حفاظ قرآن ان کی قبر پر چھ چھ گھنٹے تلاوت کرتے ہیں اور یوں چوبیس گھنٹے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے‘‘۔ میں نے کہا ’’سبحان اللہ پھر تو آپ کے والد صاحب سیدھا جنت میں جائیں گے، دوز خ کے فرشتے تو دانت ہی کچکچاتے رہ جائیں گے!‘‘ بولا ’’اس میں کیا شک ہے!‘‘مجھے بھی اس میں کوئی شک نہیں اگر آپ میں سے کسی کو شک ہے تو وہ ہاتھ کھڑا کرے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہونگے، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:عام آدمی کون ہے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.