کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی توڑ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کیے تھے اور وہ سمری خود لےکر گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔
ترجمان گورنر کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر ایک کے تحت سمری پردستخط کیے۔
سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن قائم رہی۔
مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔
آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑ دی گئی تھی جس کے بعد اب نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

