کراچی: سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے پرانے دوست آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیےکسی نے کوئی کوشش نہیں کی، نہ میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرناچاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سے میری دوستی ہوگئی تو بہت سےلوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔
الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بدین میں 8 سال پہلے اسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں، حکومت کی پرفارمنس کا پتا کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جاسکتا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

