اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا جبکہ ان کے ریمارکس پر احتجاج اور شور شرابا ہوا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آج وہ شخص اپنے ورکر سامنے لاکر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے، آج اس شخص کو عدالتوں میں پیش ہونے کی جرات نہیں۔
تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر انہوں نے کہا کہ اخلاق باختہ عورتیں عفت و عصمت پر لیکچر نہ دیں، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔
وزیر دفاع نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دیا اور کہا کہ یہ باقیات رہ گئی ہیں جنہوں نے چیف آف اسٹاف کو باپ کہا تھا، یہ اس شخص کے کھنڈرات اور اس شخص کا کچرا ہیں۔
پی ٹی آئی کی خواتین سینیٹرز کے احتجاج پر اسپیکر نے خواجہ آصف کے قابل اعتراض الفاظ کارروائی سے حذف کر دیے۔
خواجہ آصف کے بیان پر پی ٹی آئی ارکان نے پارلیمنٹ میں شدید احتجاج کیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
اسلام آباد:پی ٹی آئی کی خواتین سینیٹرز کو کھنڈرات کہنے پر ایوان میں خواجہ آصف کیخلاف احتجاج
ایڈیٹر2 Views

