ملتان۔ (اے پی پی):عید کے موقع پر پردیسیوں نے اپنے گھروں کی راہ لی۔ جمعہ کے روز بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا غیرمعمولی ہجوم دیکھنے میں آیا۔ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز نے بھی عیدی جمع کی اور مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کیے۔ ملتان سے لاہور کاجوکرایہ 1800روپے ہے وہ عید کے موقع پر 2200روپے جبکہ اسلام آبادراولپنڈی کاکرایہ 2100سے بڑھا کر2800روپے کردیاگیا۔ دیگر اضلاع کے کرایوں میں بھی چالیس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق منہ مانگے کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے۔ترجمان ضلعی حکومت نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ دنوں میں بھی کئی ٹرانسپورٹرز کوجرمانے کیے اوران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔ کسی کو عوام کی جیبوں پر بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
منگل, نومبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

