اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکورٹی دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر اسلام آباد نے آئی جی اسلام آباد،کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر نے جڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے اور انتظامیہ اور پولیس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سکیورٹی پلان بنانےکی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر نے ہدایت کی ہےکہ سکیورٹی پلان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو دی جائے، اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد کے افسران شریک ہو کر سکیورٹی پلان مرتب کریں گے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

