Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس، توسیع کا شیش ناگ اور مریم کے آنسو
لکھاری

عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس، توسیع کا شیش ناگ اور مریم کے آنسو

ایڈیٹراپریل 4, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dawn leaks report news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اکتوبر2016ءکی اٹھائیس تاریخ تھی۔ زمستانی ہوائیں شہرِخوش جمال کا رُخ کر رہی تھیں۔ مجھے پیغام ملا کہ وزیراعظم یاد کررہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچ کر اپنی آمد کی اطلاع دی اور فواد کے کمرے میں جا بیٹھا۔ بلاوے کا انتظار تھا کہ وزیراعظم نوازشریف خود اُس کمرے میں آگئے۔ سلام دعا کے بعد فواد سے کہنے لگے، ’’فواد تم نے صدیقی صاحب کو بریف کردیا ہے؟‘‘ فواد بولا ، ’’بس سرسری سی بات ہوئی ہے سَر۔‘‘ وزیراعظم کا چہرہ خزاں رنگ ہورہا تھا۔کسی تمہید کے بغیر کہنے لگے ،’’آپ ڈان کی خبر سے تو آگاہ ہیں جسے ’ڈان لیکس‘ کے نام سے ایک بڑاا سکینڈل بنادیاگیا ہے۔ میں نے کافی باتیں آپ سے شیئر کی ہیں۔اب مجھے ایک نہایت ہی ناخوشگوار کام پر مجبور کیا جارہا ہے۔ اُن لوگوں کا اصرار ہے کہ پرویز رشید کو فارغ کردیاجائے۔‘‘ وزیراعظم کے چہرے کی پت جھڑ پر گہرے کرب کی سنولاہٹ غالب آگئی۔ بولے، ’’آپ جانتے ہیں کہ میں پرویز کی کتنی عزت کرتا ہوں۔پہلے اسی طرح کے کھیل تماشے میں مشاہد اللہ کو نکلوایا گیا۔ اب پرویز رشید کا خون مانگتے ہیں۔ میں اس صورت حال پر بہت پریشان ہوں۔ابھی ایک چھوٹی سی میٹنگ سے فارغ ہوکر آپ سے پھر ملتا ہوں۔ اس دوران فواد آپ کو بریف کرتا ہے۔‘‘
فواد کی بریفنگ میں اِس کے سوا چونکا دینے والی کوئی بات نہ تھی کہ پرویز رشید کو ٹارگٹ کیاجاچکا ہے۔ جلد ہی وزیراعظم آگئے۔ فواد نے اپنی رپورٹ دی۔ میاں صاحب کہنے لگے، ’’آپ کو اِس لئے بلایا ہے کہ بتائیں کیا کیا جائے؟‘‘ میں نے کہا . ’’پرائم منسٹر! بہت افسوس کی بات ہے کہ آپ سے پرویز رشید کی قربانی مانگی جارہی ہے۔ آپ اشارہ بھی کریں گے تو وہ استعفے میں لمحہ بھر کی دیر نہیں کرے گا لیکن یہ سلسلہ کہاں جا کے رُکے گا؟ تاہم اگر ضمانت دی جارہی ہے تو فساد رفع کرنے کے لئے آپ وقتی طور پر یہ کڑوا گھونٹ پی لیں۔‘‘ میاں صاحب کے لہجے کی شکستگی میں تلخی کی کڑواہٹ بھی گھُلنے لگی تھی۔ ’’لیکن صدیقی صاحب یہ کوئی حل تو نہیں نَا۔ ہم کب تک اِس طرح کے ناجائز اور بے تُکے مطالبات کے سامنے سرجھکاتے رہیں گے؟ میں کس طرح پرویز رشید جیسے شخص کو سامنے بٹھا کر کہوں کہ استعفیٰ دو؟ کیا وزیراطلاعات کا کام خبریں رکوانا ہے ؟ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ پرویز رشید اِس معاملے میں ملوث نہیں۔ ملوث کیا ہونا، یہ سرے سے کوئی معاملہ ہی نہیں۔ اگر میں کسی کو ایکسٹینشن نہیں دے رہا تو کیا اِس کا مطلب یہ ہے کہ میرے قریبی ساتھیوں کے چہروں پر کالک تھوپ دی جائے؟ یہ پرویز رشید نہیں، میری توہین ہے۔ نوازشریف کی نہیں وزیراعظم کی توہین ہے۔‘‘ میرے پاس زخم خوردہ وزیراعظم کے لئے کوئی حرف تسلّی نہ تھا۔ کارگاہِ سیاست کا ایک اور حیا باختہ باب وا ہورہا تھا۔ پانامہ کا الاؤ بھڑکانے والوں کو منوں تیل میسر آگیا تھا۔
اگلے دِن، پرویز رشید کو پیغام ملا کہ وزیراعظم ایک فوری میٹنگ کے لئے بلا رہے ہیں۔ آتے ہی اُنہیں وزیراعظم کے کمرے میں پہنچا دیاگیا۔ اسحاق ڈار، چوہدری نثار علی خان اور فواد پہلے سے موجود تھے۔ شہباز صاحب کو بھی آنا تھا لیکن نہ آ پائے۔ بارہ چودہ منٹ گزر گئے لیکن خلافِ معمول وزیراعظم بھی نہ آئے۔ اچانک دروازہ کھُلا۔ مریم نواز چادر سی لپیٹے کمرے میں داخل ہوئی۔ اُس کی آنکھیں نَم آلود تھیں۔ روایتی احترام اور قرینے کے ساتھ سب کو سلام کیا۔ پرویز سے ملی اور کھڑے کھڑے بولی ،’’انکل مجھے اَبّو نے بھیجا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سے آنکھیں نہیں ملا سکتا۔‘‘ ٹشو سے آنسو پونچھتے ہوئے وہ ایک کرسی پہ بیٹھ گئی۔ بوجھل ماحول کا سکوت توڑتے ہوئے چوہدری نثار نے تمہیدی گفتگو کا آغاز کیا۔ چند جملے ہی بولے تھے کہ پرویز کہنے لگا ،’’چوہدری صاحب! تاریخ دہرانے کی ضرورت نہیں۔ صرف اتنا بتا دیں کہ میں نے استعفیٰ دینا ہے یا مجھے برطرف کیا جانا ہے؟‘‘ اِس پر سناٹا چھا گیا۔ پرویز، مریم سے مخاطب ہوا، ’’بیٹا ! ابّو کو جاکر بتادو۔ مجھے اُن کے جذبات کا اندازہ ہے۔ جو کچھ ہورہا ہے مجھے اُس کے اسباب کا بھی پتہ ہے اور کرداروں کا بھی۔ میرے استعفے سے میاں صاحب کی مشکلات کم ہوتی ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ وہ میرے حوالے سے ہرگز پریشان نہ ہوں۔ ‘‘ استعفیٰ یا برطرفی کے سوال کا کوئی جواب نہ آیا البتہ چوہدری صاحب نے کہا ،’’فی الحال ہم یہ خبر بریک کردیتے ہیں۔ کل میں پریس کانفرنس میں تفصیل بتادوں گا۔‘‘ پرویز رشید دفتر پہنچا۔ کاغذ قلم لے کر بیٹھا۔ وہ لفظوں سے زیادہ عمل پر یقین رکھتا ہے۔ سیدھے سادے دو تین جملے ہی تو لکھنا تھے۔ غیرشعوری طور پر اُس نے ٹی وی آن کیا۔ بریکنگ نیوز چنگھاڑ رہی تھی۔ ’’پرویز رشید کی برطرفی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شام کو وزیراعظم ہاؤس سے باضابطہ بیان جاری ہو گا۔‘‘ پرویز رشید نے قلم وہیں چھوڑا۔ حسب عادت نائب قاصد سے مانگ کر ایک سگریٹ سلگایا۔کم وبیش اپنی عمر جتنا سال خوردہ چَرمی بیگ اٹھایا اور گھر چلاگیا۔ خُنک شام شہرِسفّاک پر اتر رہی تھی تو فرمان بھی جاری ہوگیا۔ ’’اب تک کے شواہد کی رُو سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیراطلاعات سے کوتاہی سرزد ہوئی ہے۔ لہذا اُنہیں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔‘‘
پرویز کا لہو پی کر بھی ’’ایکسٹینشن‘‘ کی بِین پر جھومتے شیش ناگ کو تسکین نہ ہوئی۔ اُس کی پھنکار پہلے سے بھی زیادہ خونخوار ہوگئی۔ بلاشبہ پرویز رشید ایک مشکل شکار تھا۔ نوازشریف نے صرف ’دفعِ شر‘ کے لئے اپنی زندگی کے تلخ ترین فیصلوں میں سے ایک فیصلہ کیا لیکن ’عمران پروجیکٹ‘ کے منصوبہ کاروں نے فاتحانہ تمکنت کے ساتھ قہقہہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارا۔ عمران خان کو اشارا ہوا۔ اُس نے نتھیا گلی سے اعلان کیا کہ میں اسلام آباد کا محاصرہ کرنے آرہا ہوں۔ نومبر لپکا چلا آرہا تھا اور توسیع کی تمنا بے کل ہوئے جا رہی تھی۔ ’’ڈان لیکس‘‘ اور ’’پانامہ لیکس‘‘ گرم جوش سہیلیوں کی طرح بانہوں میں بانہیں ڈالے، توسیع کی بارگاہِ ناز میں جھومر ڈالنے لگیں۔ (جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسمین محمود علی ۔۔ کوئی یوں بھی روٹھتا ہے ؟ ۔۔ ڈاکٹر عصمت ناز کا مضمون (1)
Next Article مظہر عباس کا کالم:’بھٹو کی پھانسی‘ عدلیہ مجرم ٹھہری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.