نامور قانون دان ،دانشور اور پیپلزپارٹی جام پور کے رہنماءرؤف خان لونڈ کو گزشتہ شب گرفتارکرلیاگیا۔ وہ شادی کی تقریب اور جام پور سے پیپلزپارٹی کے ایم ا ین اے امیدوار اختر گورچانی کی انتخابی مہم میں شرکت کے لیے جام پور شہر سے ٹبی لونڈان گئے ہوئے تھے۔جام پور بارایسوسی ایشن کے صدر احمد بودلہ ،راجن پور بار کے صدر کنور جمال اور پنجاب بارکونسل کے رکن عمران بودلہ راجن پور کے مختلف تھانوں میں رؤف خان کو تلاش کرتے رہے مگر کوئی معلومات نہ مل سکیں۔
رات گئے رؤف خان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے ان سے ممنوعہ اسلحہ کی برآمدگی بھی ظاہر کردی گئی۔سیاسی کارکنوں نے کامریڈ رؤف خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
نامور قانون دان اوردانشور رؤف خان جام پورسے گرفتار،ممنوعہ اسلحے کی برآمدگی کامقدمہ درج
ایڈیٹر0 Views

