- اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا یا۔نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
نوٹس کے مطابق عمران خان کے جھوٹے، من گھڑت بیان سے آصف زرداری کی پاکستان اور بیرون ملک ساکھ و شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی نے بیان پر عمران خان کو رات تک معافی کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بیان سے دستبردار نہ ہوئے تو انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
# Pakistan People’s Party #allegations against Asif Zardari #asif ali zardari #former president asif ali zardari #ghari chor #gird o pesh #girdopesh #legal notice #legal notice to Imran Khan #murshid #Plan-C #ppp #PPP sends legal notice to Imran Khan over allegations against Asif Zardari #PTI #The Pakistan Peoples Party #tosha khana #unconditional apology imran khan pakistan tehreek e insaf توشہ خانہ سابق صدر آصف علی زرداری عمران خان قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس مرشد گردوپیش گھڑی چور

