Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سندھ میں بلدیاتی انتخابات دھاندلی کے الزامات اور نتائج میں تاخیر کے سبب متنازع
اہم خبریں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات دھاندلی کے الزامات اور نتائج میں تاخیر کے سبب متنازع

ایڈیٹرجنوری 16, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر حصوں میں بلدیاتی انتخابات پرامن اور ہموار انداز میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد دھاندلی کے الزامات اور نتائج میں تاخیر کے سبب متنازع ہوگئے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتخابی عمل میں شامل سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا اور الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’خاموش تماشائی‘ قرار دیا۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اپنے حریفوں اور خاص طور پر پی ٹی آئی پر کراچی سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں شکست کے پیشِ نظر جان بوجھ کر پرامن انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔
شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج جان بوجھ کر مؤخر کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی اور صوبائی انتظامیہ پر کھلے عام مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ووٹنگ کے بعد نتائج تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کا سخت ردعمل سامنے آئے گا۔
سندھ میں پی ٹی آئی کے صدر علی حیدر زیدی نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں ہر پولنگ اسٹیشن، وارڈ اور یونین کونسلز کے نتائج کا باریکی سے جائزہ لے رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں فاتح جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے، مجھے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پس پردہ گھناؤنے کھیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے، پولیٹیکل انجینئرز کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے’۔
جماعت اسلامی نے بھی ایسے ہی تحفظات اور الزامات کا اظہار کیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عجلت میں بلائی گئی پریس کانفرنس کے دوران نتائج میں جان بوجھ کر تاخیر کی نشاندہی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کا محاصرہ کرنے کا انتباہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے ذاتی طور پر حکومت سندھ کے ایک سینیئر رکن سے رابطہ کرکے یہ شکایت کی جنہوں نے ہموار انتخابی عمل اور نتائج کے اعلان کی یقین دہانی کروائی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر نے پہلی گنتی کے نتائج بتائے بغیر کئی پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا اعلان کر دیا‘۔
حیدرآباد اور صوبے کے دیہی اضلاع میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے انتخابی عمل کو مسترد کر دیا اور ریاستی اداروں سے فوری مداخلت“ کا مطالبہ کیا۔
جی ڈی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن پر پیپلز پارٹی کو دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں سہولت فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
ترجمان جی ڈی اے نے ایک بیان میں کہا کہ بدین، مٹیاری اور سعید آباد میں پیپلز پارٹی کے جاگیرداروں نے خلاف ورزی اور دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور یہ سب انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کے زیرِسایہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس انتخابی عمل اور اس کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی بنیادی ذمہ داری سرانجام دینے میں ناکام رہا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی پر اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور طے شدہ اصولوں سے بالاتر ہوکر پُرامن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پی ٹی آئی پر بلدیاتی انتخابات کے دوران بدترین دہشت گردی کے ارتکاب کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ایک پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی رہنما شاہدہ رحمانی کے بیٹے پر حملہ کیا، پی ٹی آئی غنڈہ گردی کی سیاست بند کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور اس نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت کردیا، بدترین شکست دیکھ کر پی ٹی آئی اس عمل کو متنازع بنا رہی ہے‘۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینئر صحافی خالد چوہدری انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:وفاقی حکومت کیلئے وقت کم مقابلہ سخت کی کیفیت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.