ملتان (اے پی پی):قادرالکلام شاعر ،قومی ترانے اور شاہنامہ اسلام کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی 40ویں برسی کل 21 دسمبر کومنائی جائے گی۔
حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ءکو جالندھر میں پیدا ہوئے۔وہ گیت، نظم اور غزل کے شاعر تھے۔انہوں نے چار جلدوں میں ”شاہنامہ اسلام “ تخلیق کیا۔ان کے گیت ” ابھی تو میں جوان ہوں“ کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ان کا انتقال 21دسمبر 1982ءکو لاہور میں ہوا۔
Previous Articleنجم سیٹھی کا کالم : عمران خان کا کھیل ختم
Next Article نذر بلوچ کو ہم سے بچھڑے نو برس بیت گئے

