راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے کوہلو میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئےہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیاں 30 ستمبر کو کوہلو بازار میں دھماکہ کے بعد سے ان دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں جس میں دو راہگیر شہید اور 19 زخمی ہوئے تھے، یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آج صبح 6 بجے شروع ہوا، گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

