اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیرنس حاصل نہ کرنے پر بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت 174 ویں اجلاس میں مذکورہ فیصلہ لیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پیمرا کی جانب سے 2017 کے 131ویں اجلاس میں وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ’لبیک‘انٹرپرائز کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ تاہم چینلز نے پیمرا کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد اپنی نشریات جاری رکھی، عدالت نے 2021 میں کیس نمٹا دیا۔
اس میں بتایا گیا کہ پیمرا کے وکیل نے واضح کیا تھا کہ اگر وزارت داخلہ نے ’لبیک‘ کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تو اس کے دونوں چینلز کو آن ائیر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے عدالتی احکامات اور وزارت داخلہ کے جاری کردہ خطوط سے متعلق تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دونوں چینلز کی نشریات روکنے کا حکم دیا۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس نیوز)
اتوار, نومبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
- نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

