Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » غضنفر علی شاہی ۔۔عجب مردِ درویش تھا : کنور انتظار محمد خان کی یادیں
لکھاری

غضنفر علی شاہی ۔۔عجب مردِ درویش تھا : کنور انتظار محمد خان کی یادیں

ایڈیٹرجون 5, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ghazanfar ali shahi blogs at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

14اپریل 1987ءکو لاہور سے ملتان منتقلی کے بعد میں ہائیکورٹ بار ملتان کا رکن بنا اور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں وکالت شروع کر دی ۔اس دوران میری ملاقات نوائے وقت ملتان کے عدالتی رپورٹر غضنفر علی شاہی سے ہوئی ، پہلی ملاقات کے بعد ہی ہمارا رابطہ بڑھا اور ہم ایک دوسرے کے بہت قریب ہوگئے۔ میری اہلیہ کی بینائی اور یادداشت ختم ہوئی تو انھوں نے اُن کے علاج کیلئے پورا تعاون کیا۔ اُن کے مشورہ پرڈاکٹر واجد برکی آئی سپیشلسٹ سے علاج بھی کرایا ۔اُنھو ں نے مجھے سی ٹی سکین کرانے کا مشورہ دیا اُن دنوں پرائیویٹ میڈیکل سنٹرز میں سی ٹی سکین کی فیس 5 ہزار روپے تھی انھوں نے اپنے اثر و رسوخ سے نشتر ہسپتال میں فری سی ٹی سکین کرایا ۔وہ نوائے وقت ملتان کے رپورٹر تھے لیکن اُن کا سماجی رابطہ بہت وسیع تھا ۔میں نے اُنھیں مخلص اور رحمدل انسان پایا۔ انہوں نے اپنے سماجی تعلقات کو اپنے دوستوں اور صحافیوں کے ذاتی مسائل کیلئے استعمال کیا۔ یہی وجہ ہے کہ 1996ءسے 1999ءتک اور پھر2002ءمیں پریس کلب کے صدر بنے۔
کہنہ مشق صحافی مسیح اللہ جامپوری کا نوجوان بیٹا جو نشتر میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کا طالب علم تھا ، قتل ہوا تو شاہی صاحب نے اُن کی پوری مدد کی تفتیش سے لیکر ٹرائل تک وہ اُن کے ساتھ کھڑے رہے ۔ ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی کی پرنسپل نے میری بیٹی کو داخلہ دینے سے انکار کیا تو شاہی صاحب کو بہت صدمہ پہنچا اسی پرنسپل کو بطور تقرری اور اینٹی کرپشن کے محکمہ کی غیر قانونی کارروائی کے بارے میں شاہی صاحب نے میرے ذریعہ ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی ۔شاہی صاحب نے پرنسپل صاحبہ کو فون کر کے انہیں احساس دلایا کہ کنور صاحب کے احسانات کو آپ نے بھلا دیا ہے چنانچہ اگلے ہی روز پرنسپل صاحبہ نے مجھے فون کیا اور بیٹی کو داخل کر لیا ۔
شاہی صاحب کا گھرانہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا ۔ اُن کے والد چودھری بشیر احمد محکمہ انہار میں ملازم تھے جبکہ چچا اور سسر پروفیسر فیض احمد شمس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈین تھے ۔ خود شاہی صاحب نے گورنمنٹ بوائز سکول ڈیرہ غازی خان سے میٹر ک کیا۔ 1968ءمیں بی اے اور 1970ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ وہ طویل عرصے تک روزنامہ نوائے وقت میں سٹاف رپورٹر رہے ۔وہ بے جا خوشامد کو ناپسند کرتے تھے ۔ کم گو مزاج کے حامل تھے ادارے کیلئے سچی خبروں کی تلاش میں رہتے تھے اس لئے معاشرے کے قانون شکن لوگ اُن کو ناپسند کرتے تھے۔ اُن کے جونیررپورٹرز ایڈیٹرز بنے۔
روزنامہ ایکسپریس نے ملتان سے اپنی اشاعت کا آغاز کی تو وہ روزنامہ ایکسپریس ملتان میں چیف رپورٹر بن گئے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ کے غلط استعمال کے بارے میں انھوں نے ایک سچی خبر چلائی تو یہ سچائی اُن کو بہت مہنگی پڑی پہلے اُن پر تردید اور معذرت کیلئے دباﺅ پڑا انہوں نے انکار کر دیا ، آخر کار با اثر شخص نے ادارے کے مالکان پر دباﺅ ڈال کر اُن کا تبادلہ ایکسپریس بیورو آفس کوئٹہ کرادیا ۔اُنھوں نے اس بارے میں مجھ سے مشورہ کیا میں نے اُن کو عدالتی چکروں سے بچنے کا مشورہ دیا وہ کوئٹہ گئے تو معلوم ہوا کہ آفس بند پڑا ہے صرف ایک نائب قاصد خبریں بھیجتا ہے وہ واپس ملتان آگئے وہ سینئر اور منجھے ہوئے صحافی تھے۔ ایکسپریس کو خیرباد کہہ کر روزنامہ پاکستان میں چیف رپورٹر بن گئے پھر اس منصب کو چھوڑ کر اے پی پی جوائن کر لیا ۔انھوں نے اپنی اولاد کو بھی زیور تعلیم سے آراستہ کیا۔ اُن کے تین بیٹے ہیں جن میں سے بڑا بیٹا عمار غضنفر حبیب بنک لمیٹڈ میں ٹریڈ اینڈ فنانس منیجر ہے جبکہ دوسرا بیٹا جواد غضنفر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں سپرنٹنڈنٹ ہے ۔اور سب سے چھوٹا بیٹا حماد غضنفر کا اپنا ذاتی کاروبار ہے ۔
شاہی صاحب اپنی ذمہ داریوں سے ابتدا ہی میں سبکدوش ہو گئے تینوں کی شادی کی سگریٹ نوشی اُن کی کمزوری تھی۔میں نے بطور دوست کئی بار سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کا کا مشورہ دیا لیکن وہ نہ چھوڑ سکے سگریٹ نوشی کی وجہ سے وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئے اور نشتر ہسپتال داخل ہوئے میں اُن کی تیماداری کیلئے ہسپتال گیا وہ ہشاش بشاش تھے ۔میں نے اُن سے مذاق میں کہا تم نے اپنی اولاد کو اپنی بیماری کے بارے میں کیوں بیوقوف بنایا ہوا ہے وہ صحتیاب ہوئے اُن کے بیٹے اُنھیں گھر لے آئے مگر 25 مارچ 2022ءکو اس جہان فانی کو چھوڑ کر اگلے جہان چلے گئے یہ عجب مرد درویش انسان تھا ۔وہ اپنی والدہ مرحومہ کے پہلو میں شارکنِ عالم ای بلاک کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

غضنفرشاہی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں: وزیراعظم وزرا اور افسران پر برہم
Next Article یاسر پیرزادہ کاکالم:ایک پنجابی زمیندار کی کہانی اور ہماری عیاشیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی غضنفر شاہی کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے : تیسری برسی آج منائی جارہی ہے ۔

مارچ 25, 2026

سینئر صحافی غضنفر شاہی کی تیسری برسی 25مارچ کو منائی جائے گی۔

مارچ 24, 2025

غضنفرشاہی صاحب کے نام ۔۔اقبال ہراج کی یادیں

مئی 18, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.