Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, نومبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلوچستان میں جبری گمشدگیاں: لاپتہ ہونے والوں میں چھ دن کا بچہ بھی شامل
اہم خبریں

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں: لاپتہ ہونے والوں میں چھ دن کا بچہ بھی شامل

ایڈیٹرمئی 28, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
missing child
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں پانچ ایسے افراد کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ایک درخواست زیرِ سماعت ہے جس میں ایک چھ دن کا بچہ بھی شامل ہے۔ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد میں شیر خوار بچے کے علاوہ دو خواتین اور دو مرد بھی شامل ہیں، تاہم ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران مرد حضرات میں سے ایک بازیاب ہو چکا ہے۔
ان افراد کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ جب ان کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تو بچہ صرف چھ دن کا تھا اور والدہ کے ہمراہ جبری گمشدگی کے باعث اب تک اس کا نام بھی نہیں رکھا جا سکا۔ان افراد کے رشتہ داروں اور لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم نے ان کی جبری گمشدگی کا الزام فرنٹیئر کور ساﺅتھ کے اہلکاروں پر عائد کیا گیا۔
تاہم اس سلسلے میں درخواست کی سماعت کے دوران فرنٹیئر کور ساﺅتھ اور کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ یہ افراد ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔
دوسری جانب سرکاری حکام کا سیکورٹی فورسز پر جبری گمشدگیوں کے الزام کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اس مقصد بلوچستان کے معصوم لوگوں کو اپنی سیکیورٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں کے خلاف گمراہ کرنا ہے۔
شیرخوار بچے سمیت پانچ افراد کون ہیں اور کب غائب ہوئے؟
ان پانچوں افراد کا تعلق ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے ہے۔ ان کے ایک قریبی رشتہ دار محمد فضل بلوچ (فرضی نام) نے بی بی سی کو بتایا کہ ان میں عبدالرحمان اور ان کے بیٹے عبدالحق کے علاوہ عبدالرحمان کے بھائی کی اہلیہ شاہ بی بی اور بی بی شہزادی اور ان کا شیرخوار بیٹا شامل ہیں۔محمد فضل کا کہنا تھا کہ شہزادی، شاہ بی بی کی بہو اور ان کے بیٹے مدد بلوچ کی بیوی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان میں سے عبد الرحمان اوران کے بیٹے عبد الحق کو 26 اپریل 2022 کو اٹھایا گیا جبکہ اگلے روز شاہ بی بی، شہزادی اور ان کے شیرخوار بچے کو لاپتہ کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ شیرخوار بچے کی پیدائش چھ روز قبل ہوئی تھی اور چھٹے روز اس کا نام رکھا جانا تھا، لیکن والدہ کے ہمراہ جبری گمشدگی کے باعث اس کا ابھی تک نام بھی نہیں رکھا جا سکا ہے۔محمد فضل کے مطابق عبدالحق گاڑی چلاکر اپنے خاندان کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرتا تھا۔محمد فضل کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام پانچوں افراد بے قصور ہیں اور ان کو شیرخوار بچے کے والد مدد بلوچ کی وجہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مدد بلوچ کے پیش نہ ہونے پر مبینہ طور پر ایف سی کے اہلکاروں نے ان پانچوں کو حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک سال پہلے اگست 2021 کو مدد بلوچ اور ان کے والد ہارون بلوچ کو گرفتار کر کے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ لے جایا گیا تھا جہاں ان کو تین ماہ تک پابند سلال رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو تین ماہ بعد اس شرط پر رہا کیا گیا تھا کہ ان کی حرکات و سکنات ان کے گھر تک محدود رہیں۔’شادی بیاہ یا غمی کے موقع پر بھی اگر ان کو جانا ہوتا تو بھی ان کو سیکورٹی فورسز کے کیمپ سے جاکر اجازت لینا پڑتا۔‘
محمد فضل نے دعویٰ کیا اس دوران مدد بلوچ کو مبینہ طور پر بہت زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ ماروائے آئین اور قانون طریقے سے اٹھائے جانے کے خوف کے پیش نظر محنت مزدوری کے لیے بیرون ملک چلا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مدد بلوچ کہتے ہیں کہ ان میں مزید تشدد اور ذہنی اذیت سہنے کی سکت نہیں اور اسی کی وجہ سے طلبی کے باوجود وہ واپس نہیں آ رہے ہیں۔‘
محمد فضل کے بقول انھیں یہ اطلاع ملی ہے کہ خواتین اور بچے کو رات گزارنے کے لیے کیمپ کے عقب میں مقامی شخص کے گھر لایا جاتا ہے اور علی الصبع واپس کیمپ منتقل کیا جاتا ہے ۔
جبری گمشدگی کا معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ کیسے پہنچا؟
کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے کے بعد بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک خاتون نور جہاں بلوچ کی دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتاری اور دیگر خواتین کی جبری گمشدگی کے خلاف 22 مئی کو بلوچستان کے بعض دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز، بلوچ یکجہتی کمیٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یونیورسٹی آف بلوچستان سے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے انسکمب روڈ پہنچنے کے بعد ریڈ زون میں گورنر ہاﺅس کے قریب دھرنا دیا، جن میں خواتین بھی شریک تھیں ۔
دھرنے کے شرکاء نے رات وہیں گزاری اور انھوں نے جبری گمشدگی کی شکار خواتین کی بازیابی تک ریڈ زون میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم 23 مئی کی صبح چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان ہائی کورٹ جاتے ہوئے دھرنے کے شرکاءکے پاس رکے اور ان کی بات سننے کے بعد ہائی کورٹ گئے تھے۔
چیف جسٹس کی آمد کے بعد سپریم کورٹ کے سابق صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے 23 مئی کو خواتین کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہوئی جس پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے علاوہ سی ٹی ڈی اور ایف سی ساﺅتھ کو نوٹس جاری کیا تھا۔درخواست دائر ہونے کے بعد ریڈ زون میں دھرنے کو ختم کیا گیا تھا۔
اس درخواست کے حوالے سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی پیروی عمران بلوچ ایڈووکیٹ نے کی۔ عمران بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کیچ کے علاقے ہوشاپ سے گرفتار کی جانے والی نورجہاں بلوچ کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور متعلقہ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی ہے جبکہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی شاعرہ حبیبہ بلوچ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجگور سے شیر خوار بچے اورخواتین سمیت پانچ افراد کے بارے میں 23 اور 24 مئی کو درخواست کی دو روزہ سماعت کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یہ افراد سی ٹی ڈی اور ایف سی ساﺅتھ کی تحویل میں نہیں ہیں۔
عمران بلوچ نے بتایا کہ درخواست کی آئندہ سماعت 3 جولائی کو ہو گی، تاہم درخواست کی سماعت کے دوران یہ اطلاع ملی کہ ان میں سے عبدالرحمان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔محمد فضل نے بھی عبدالرحمان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لا پتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظفر آہیرکا کالم:آئی ایم ایف سے چھٹکارا،زراعت پر انحصار بڑھانا ہوگا
Next Article ڈاکٹر عافیہ کا پاکستانی قونصلر سے بات کرنے سے انکار : حکومتی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ماما قدیر بلوچ انتقال کر گئے : لاپتا افراد کی آواز خاموش ہو گئی

دسمبر 21, 2025

غازی خان کے شہر کو کوفہ بنانے کی کوشش : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

دسمبر 22, 2023

ذاکر مجید کی ماں ریاست کو گالی کیوں نہیں دیتی؟ محمد حنیف کا کالم

جون 11, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.