Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کا کالم:منقسم معاشرے کی نفسیات
لکھاری

وجاہت مسعود کا کالم:منقسم معاشرے کی نفسیات

ایڈیٹرمئی 15, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جون کی 16 تاریخ تھی اور 1858 کا برس۔ امریکہ میں سینٹ کے انتخابات منعقد ہو رہے تھے۔ وسط مغربی ریاست الینوائے کے دارالحکومت سپرنگ فیلڈ میں ری پبلکن پارٹی کا کنونشن ریاستی امیدوار چننے کے لیے جمع تھا۔ فیصلہ ہوا کہ ابراہم لنکن ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈیموکریٹک پارٹی کے اسٹیفن ڈوگلس کا مقابلہ کرے گا۔ اس زمانے میں غلامی کا سوال امریکی سیاست کا محور تھا اور ابراہم لنکن کو غلامی کا دوٹوک مخالف سمجھا جاتا تھا۔ اپنی نامزدگی کے بعد تقریر کرتے ہوئے لنکن نے بائبل کے ایک استعارے سے ماخوذ ایسا جملہ ادا کیا جس نے آئندہ امریکی سیاست اور معاشرت کی راہیں متعین کر دیں۔ اس نے کہا تھاa house divided against itself cannot stand. (ایک منقسم گھر قائم نہیں رہ سکتا)۔ بظاہر لنکن کا مفہوم یہ تھا کہ اگر کچھ امریکی ریاستوں میں غلامی غیرقانونی ہو اور کچھ ریاستوں میں اسے جائز قرار دیا جائے تو امریکی وفاق سلامت نہیں رہ سکے گا۔ 19 ویں صدی کے امریکا میں غلامی کے سوال کو قومی سلامتی سے جوڑنا ایسا ہی تھا کہ اختر حسین جعفری کے لفظوں میں، جہاں سولی کے نقطے پر پیمبر بات کرتے ہیں۔ لنکن یہ انتخاب ہار گیا لیکن اپنے حریف ڈوگلس کے ساتھ اس موضوع پر سات مباحثوں نے ایک گمنام وکیل کو ایسی شہرت عطا کر دی کہ لنکن نہ صرف 1860 کا صدارتی انتخاب جیت کر وائٹ ہاؤس پہنچا بلکہ اس نے خانہ جنگی میں غلامی کی حامی جنوبی ریاستوں کو بھی شکست دی اور یکم جنوری 1863 کو غلامی کے خاتمے کا تاریخی فرمان بھی جاری کیا۔ آج کے امریکا میں قومی وحدت، معاشی ترقی اور نسلی انجذاب کے ڈانڈے الینوائے کے اس دیہاتی وکیل کی بصیرت سے ملتے ہیں جسے نیویارک کے بزعم خود مہذب دانشور ’نیم شائستہ‘ سمجھتے تھے۔
ان دنوں ہمارے ہاں بھی قطبی تقسیم (polarization)کا آسیب گلی کوچوں میں آوارہ ہے۔لانگ مارچ اور خانہ جنگی کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ عمران خان صاحب نے غلامی سے آزادی کا علم بھی اٹھا رکھا ہے۔ ہمارا المیہ مگر اختر جعفری ہی نے لکھ رکھا ہے۔ فصیل صبحِ ممکن پر مجھے چلنا نہیں آتا… لنکن انسانی مساوات کے اخلاقی اصول پر کھڑا تھا۔ ہمارے مہربانوں کو شکوہ ہے کہ ریاستی ادارے ان کے حق میں غیر دستوری مداخلت کیوں نہیں کرتے۔ ہمارے پائوں الٹے تھے، فقط چلنے سے کیا ہوتا… ہماری قطبی تقسیم نئی نہیں۔ یہ وسائل کی تقسیم کے لیے فیصلہ سازی میں ریاستی اختیار پر جمہور کی بالادستی کا سوال ہے۔ یہ سوال ہمارے ملک کو استعاراتی معنوں ہی میں نہیں، واقعتاً دولخت کر چکا ہے۔ یہ بحث الگ ہے کہ ہم نے اس خوفناک تجربے سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ 71ء کی آگ دوسرے کنارے پر لگی تھی۔ ہمارے شہر تک تو اس کا دھواں تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔ شعور کی نظربندی علم دریاؤں ہے۔
جمہوریت اختلاف رائے سے عبارت ہے۔ اگر یہ اختلاف رائے اس انتہا پر پہنچ جائے جہاں مکالمے کی مدد سے سمجھوتے اور مفاہمت کا امکان ختم کر دیا جائے، اختلافی آواز ناقابلِ قبول دشمنی قرار پائے تو قطبی تقسیم عوام میں ناقابلِ عبور فاصلے پیدا کر دیتی ہے۔ انسانی تجربہ بتاتا ہے کہ سیاسی عصبیت میں مفاہمت کی بجائے تصادم جاہ پرست سیاسی رہنمائوں کے مفاد کی آبیاری کرتا ہے۔ معیشت اور معاشرت کے پیچیدہ معاملات کو کسی ایک مفروضے بلکہ غیر حقیقی سوال میں منجمد کر کے جذباتی وابستگیوں کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ قطبی تقسیم کو دلیل، شواہد اور قابل تصدیق حقائق سے غرض نہیں ہوتی۔ ممکنہ اشتراک کے زاویوں کو نظرانداز کر کے اختلافی نکات پر زور دیا جاتا ہے۔ غیر جانب دار اور معروضی معلومات پر پردہ ڈال کے آتش بیانی کو ہوا دی جاتی ہے۔ اجتماعی فراست کی بجائے استخراجی خود راستی کا ڈھول پیٹا جاتا ہے۔ خود کو حق اور دوسروں کو باطل قرار دے کے ’ہم‘ اور ’وہ‘ کی لکیر کھینچی جاتی ہے۔
2018 ء میں marc hetherington اور jonathan weiler نے prius or pick-up کے عنوان سے ایک دلچسپ کتاب لکھی تھی۔ جس میں چار سادہ سوالات کی مدد سے قطبی تقسیم کے جذباتی پہلو پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ پڑھنے والوں سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اپنے بچوں میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہتے ہیں (1 ) آزادی یا بڑوں کا احترام (2) حکم برداری یا خود انحصاری (3) تجسس یا تقلید (4 ) ہمدردی یا معاشرتی رکھ رکھاؤ۔ مصنفین نے اڑھائی سو صفحات پر پھیلی بحث سے یہ نتیجہ نکالا کہ بڑوں کے احترام، حکم برداری، تقلید اور معاشرتی رکھ رکھاؤکو اہمیت دینے والے افراد غیر لچک دار بلکہ جامد نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ دوسری طرف آزادی، خود انحصاری، تجسس اور انسانی ہمدردی جیسی اقدار سے لگاؤ رکھنے والے مفاہمت اور رواداری کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ marc اور jonathan نے قطبی تقسیم کو نظریاتی حقانیت کی بجائے جذباتی رویوں سے منسوب کیا ہے۔
جاننا چاہیے کہ قطبی تقسیم سے قوموں میں نفرت، غصہ اور تفرقہ جنم لیتے ہیں۔ معاشرے میں اتفاق رائے، سمجھوتے اور برداشت کی ثقافت ختم ہو جاتی ہے۔ قطبی تقسیم معیشت پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔ جمہوری اقدار کا احترام ختم ہو جاتا ہے۔ نظام عدل پر اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ معاشرہ عدم برداشت، امتیازی سلوک، باہم اعتماد کے بحران اور تشدد کا شکار ہو جاتا ہے۔ غالب گروہ اپنے مخالفین کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے پر کمر باندھ لیتا ہے جبکہ اختیار سے محروم طبقا ت ناامید ہو کر جمہوریت بلکہ سیاست ہی سے بیگانہ ہو جاتے ہیں۔ ہم نے امریکا میں ٹرمپ کی سیاست کا انجام دیکھا۔ ان دنوں یوکرائن میں ولادی میر پیوٹن خاک چاٹ رہا ہے۔ بھارت میں جمہوریت تفرقے کی رسی سے معلق ہے اور ہمارے اپنے ملک کا حال آپ بہتر جانتے ہیں۔
جہاں تاراج ہے کھیتی
جہاں قریہ اجڑتا ہے
طناب راہ کٹتی ہے، کہیں خیمہ اکھڑتا ہے
وہاں سے دور ہے بچہ کہ اس کے پاؤں
دریاؤں کے رستے سے ابھی ناآشنا ہیں
اور اس کا باپ گونگا ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاینڈریو سائمنڈز: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کار حادثے میں ہلاک، سوشل میڈیا پر مداحوں کا اظہار افسوس
Next Article امتیاز عالم کا کالم:شہباز حکومت کے بڑے مخمصے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی

نومبر 22, 2026

پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.