لندن : دنیا میڈیا گروپ کے عالمی نیوز آپریشن کے سربراہ اظہر جاوید نے خبر دی ہے کہ لندن میں ایک نوجوان نے مسلم لیگ نون کے دفتر کے باہر نواز شریف پر حملہ کیا ہے۔ اس نے فون پھینک کر مارا جو نواز شریف کے محافظ کو لگا۔جس سے گارڈ زخمی ہو گیا ۔
قائد نون لیگ دفتر سے باہر نکل رہے تھے کہ ایک نوجوان نے بدتمیزی کرتے ہوئے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی گارڈز کے روکنے پر فون نواز شریف کو دے مارا جو گارڈ کو لگا“
”نواز شریف پر حملے اور گارڈ کے زخمی ہونے کی اطلاع لندن پولیس کو کردی ہے احسن ڈار مالک سکیورٹی ایجنسی“
مریم نواز شریف نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”انشاءاللہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔“
دوسری طرف اے آر وائی نیوز کے صحافی فرید احمد نے خبر دی ہے کہ ”میاں نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان پر تشدد کیا ، ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈ کو شایان علی کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سترہ سالہ شایان علی نون لیگ کے خلاف متعدد مظاہرے کر چکے ہیں، ان کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کو نون لیگی قیادت کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلم لیگ نون کے مطابق شایان علی نے سیکیورٹی گارڈ کے ماتھے پر موبائل سے حملہ کیا جس کے بعد سیلف ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ نے ہاتھ اٹھایا، پولیس سیکیورٹی گارڈز نے کال کی۔ سیکیورٹی گارڈز ماضی میں صحافیوں کو بھی زبردستی ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کر چکے ہیں۔“
( بشکریہ : ہم سب نیوز )
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

