Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » منصور آفاق کا کالم:احمد حسن ڈیہڑ،راشدہ ماہین ملک اورپی ٹی آئی
لکھاری

منصور آفاق کا کالم:احمد حسن ڈیہڑ،راشدہ ماہین ملک اورپی ٹی آئی

ایڈیٹرمارچ 20, 20228 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ٹیپو سلطان نے کہا تھا ’’شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے ‘‘۔کئی لوگ اس وقت عمران خان کو شیر بننے کا مشورہ دے رہے ہیں کہ پہلے پنجاب اور پختون خوا کی اسمبلیاں توڑ دی جائیں۔ پھرسندھ اور بلو چستان میں گورنر راج لگا دیا جائے۔ اسٹیبلشمنٹ کے چار بڑے عہدے داروں کو سیاسی سازش کرنے پر فارغ کردیا جائے۔ 27 مارچ والےاجلاس کے خلاف سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈرلے لیا جائے وغیرہ وغیرہ اور پھر کچھ دنوں کے بعدخود حکومت توڑ کر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ یقیناً ان مشوروں میں کئی بڑے سخت مقام آتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور عوامی حکومتوں کے درمیان معاملات اکثر اس قدر خراب رہے ہیں کہ پاکستان مارشل لاؤں کی سرزمین بن چکا ہے۔ مجھ جیسے لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں خدانخواستہ پھر کوئی مارشل لا آئے مگر مشورہ دینے والوں کا خیال ہے کہ کب تک؟ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کہاں تک جاتے ہیں، اپنے خلاف ہونے والی سازش سے کیسے نبرد آزما ہوتے ہیں؟کسی سازش کے توڑ کےلیے ضروری ترین با ت یہ ہوتی ہے کہ پہلے یہ معلوم کیا جائے کہ سازش ہو کہاں سے رہی ہے اُس میں کون کون شریک ہے۔اب آتے ہیں ان ناراض ایم این ایز کی طرف، جنہیں سامنے لایا گیا ہے۔ یہ بھی ایک سوال ہے کہ انہیں ایک ہفتے پہلے ہی کیوں سامنے لایا گیا؟ انہوں نے اگرتحریکِ عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینا تھا تو وہ اسی دن منظر پر آتے اور اپنا کام کر جاتے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔میں اس اسکرپٹ کو سمجھنے کی مسلسل کوشش میں ہوں مگر ابھی بات واضح نہیں ہورہی۔ پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان میں سے کوئی بھی اس قابل نہیں کہ خود یہ اہلیت رکھتاہوتا۔ میں ان میں سے صرف ایک آدمی کا ذکر کرتا ہوں اس کا نام ’’احمد حسن ڈیہڑ ‘‘ ہےانہوں نے جب حامد میرکو عمران خان کے خلاف انٹرویو دیا تو میں نے اپنی دوست اور پاکستان کی نامورشاعرہ راشدہ ماہین ملک کو فون کیا تو کہنے لگی ’’میں تو اپنے بچوں سے آنکھیں نہیں ملا پا رہی۔ وہ مجھے کہتے ہیں ’’ماموں لوٹا بن گئے ہیں‘‘۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا میں ڈیہڑ صاحب کےٹکٹ لینے کا سارا قصہ کالم میں لکھ دوں تو کہنے لگی ’’بالکل لکھ دو، میری طرف سے اجازت ہے انہوں نے بہت زیادتی کی ہے ‘‘۔
قصہ اتنا سا ہے کہ ان دنوں میں برمنگھم میں تھا۔ مجھےاسلام آباد سےراشدہ ماہین ملک کا فون آیا کہ ’’احمد حسن ڈیہڑ میرے بھائی ہیں ان کا پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا مسئلہ ہے۔ ٹکٹ ان کی بجائے سکندر بوسن کو دیا جارہا ہے۔ مدد کی ضرورت ہے‘‘۔میں نے وعدہ کرلیا اور کہا کہ ’’ میں مظہر برلاس کو فون کرتا ہوں۔ آپ لوگ ان سے جا کر مل لیں‘‘۔راشدہ احمد حسن ڈیہڑ کو لے کر مظہر برلاس کے پاس گئیں۔ مظہر برلاس دوست دار آدمی ہیں۔ انہوں نے ڈیہڑ صاحب سے کہا ’’آپ نے جو چالیس پچاس لوگ بنی گالہ میں احتجاج کے طور پر بٹھائے ہوئے ہیں۔ انہیں اٹھا لیں۔ میں عمران خان سے بات کرتا ہوں۔ دو دن بعد پھر راشدہ کا فون آیا کہ بھائی چاہتے ہیں کہ مظہر برلاس کے ساتھ کوئی اور بھی ہمیں عمران خان کاقریبی آدمی ڈھونڈ دیں۔ ایسا آدمی، خان صاحب جس کی بات پر اعتبار کرتے ہوں۔ میں نے کہا ،اچھا۔ میں میانوالی میں مرحوم انوار حسین حقی کو فون کرتا ہوں آپ ان سے جاکر ملیں۔ وہ ان کے بااعتماد ساتھی ہیں۔ احمد حسن ڈیہڑ میانوالی گئے ۔ حقی صاحب سے ملے۔ میں بھی دو تین دن کے بعدپاکستان آگیا۔ میانوالی گیا تو حقی صاحب نے 30 ہزار روپے مجھے دیے اور کہا کہ ’’آپ نے جنہیں بھیجا تھا یہ رقم انہیں واپس کر دیجئے گا۔ وہ میرے لیے ایک سوٹ لائے تھے۔ ان کے جانے کے بعد جب میں نےسو ٹ کو لفافے سے نکالا تو اس میں سےیہ30 ہزار روپے بھی نکلے ‘‘۔ میں نے حقی صاحب کو بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ رشوت نہیں۔ ٹکٹ تو کروڑوں روپے کا ہوتا ہے مگر وہ نہیں مانے۔ لیکن میرے کہنے پر انہوں نے ٹکٹ کےلیے پوری مدد کی۔ پھر ڈیہڑ صاحب نے مجھے کہا کہ میرے ٹکٹ کے سلسلے میں ہارون الرشید سے کہیں۔ میں نے ہارون الرشید صاحب سے ڈیہڑ صاحب کی ملاقات کرائی۔ انہوں نے بھی جہاں جہاں ممکن تھا، ڈیہڑ صاحب کے ٹکٹ کےلیے کہا۔ بہر حال بڑی کوشش کے بعد آخر کار ہم لوگ ڈیہڑ صاحب کو ٹکٹ لے کر دینے میں کامیاب ہو گئے۔ ابھی حکومت بنے ہوئے کچھ دن ہی ہوئے تھے کہ راشدہ ماہین ملک نے ہارون الرشید سے درخواست کی کہ آپ ڈیہڑ صاحب کو وزیر بنوادیں۔ ہارون الرشید غصے میں آ گئے اور بولے، ’’تم کچھ دنوں کے بعد پھر آؤ گی اور کہو گی اب ڈیہڑ صاحب کو وزیر اعظم بنوادیں‘‘۔
کچھ دنوں بعدمظہر برلاس نے بھی سخت ناراضی کا اظہار کیا کہ یہ تم نے کیسا آدمی بھیجا تھا۔تم بالکل مردم شناس نہیں ہو۔ یہ اس قابل نہیں تھا کہ ہم لوگ اسے ٹکٹ لے کر دیتے۔ میں نے ہنس کر کہا ’’نیکی کر دریا میں ڈال ‘‘مگر نیکی کا شر بھی تو ہوتا ہے اوراس وقت اسی شرسے پوری قوم گزر رہی ہے۔ میں اپنے اس قصور پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
احمد حسن ڈیہڑ پرویز مشرف کے دور میں یونین کونسل کے ناظم کی حیثیت سے سامنے آئے تھے، یوسف رضا گیلانی سے دوستی کر لی اورپیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 2008 میں یوسف رضا گیلانی نےاپنے حلقے میں ایم پی اے کا ٹکٹ دیا اور کامیاب کرایا۔ یہ ان کا پہلا الیکشن تھا۔ 2013 میں یہ نون لیگ میں شامل ہو گئے مگر نون لیگ نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیاتو پھر یہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے اور ان کی منزل پھر پیپلز پارٹی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اورنگزیب سے جارج واشنگٹن تک
Next Article قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ستمبر 25, 2026

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.