Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم : سر باجوہ، نہیں، ابھی نہیں
لکھاری

محمد حنیف کا کالم : سر باجوہ، نہیں، ابھی نہیں

ایڈیٹرفروری 11, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
general bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے سب سے مایہ ناز فلمساز ہوتے تھے نذر الاسلام۔ انھوں نے پاکستان میں اردو کی سپر ہٹ فلمیں بنائیں جن میں آئینہ، احساس اور شرافت جیسے شاہکار شامل ہیں۔
میں نے بچپن میں ان کی پہلی فلم دیکھی جس کا نام تھا ’نہیں، ابھی نہیں۔‘
فلم کا موضوع اوائل عمری کا پیار تھا جسے شاید ٹین ایج لو کہتے ہیں۔ چونکہ ہم خود ٹین ایجر تھے اور گھر میں فلمیں دیکھنے پر پابندی تھی، اس لیے پیار کا لفظ صرف گانوں میں سنا تھا۔لیکن فلم دیکھ کر لگا کہ ہماری زندگی پر کسی ظالم نے فلم بنا ڈالی ہے اور فلم دیکھنے کے بعد جب گھر پر مار پڑی تو ثابت ہو گیا کہ فلم ہمارے ہی بارے میں تھی۔
بزرگ بنگالی ڈائریکٹر نے فلم میں اوائل عمری کا پیار بڑے چسکے لے کر دکھایا اور آخر میں اخلاقی سبق یہ دیا کہ کچی عمر میں پیار نہیں کرنا چاہیے۔
فلم کی آخری لائن تھی ’نہیں، ابھی نہیں۔‘
نذر الاسلام نے اپنی آخری فلم کا نام رکھا تھا کالے چور۔ اس کے پروڈیوسر تھے حبیب جالب اور فلم کا موضوع تھا کرپشن۔ پاکستان میں کرپشن عمران خان کی دریافت نہیں ہے بھائیو، یہ بہت پرانی فلم ہے۔
پرانی فلموں کی یاد اس لیے آئی کہ اسلام آباد میں بھی ایک پرانی فلم کا شرطیہ نیا پرنٹ آ چکا ہے۔جب پاکستان میں فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت ختم ہونے کا سال آتا ہے تو ہمارے دفاعی تجزیہ کار نجومی بن جاتے ہیں، کسی نئے ولی عہد کی تلاش شروع ہو جاتی ہے، سنیارٹی کی لسٹیں بنتی ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں میں بھی صف بندیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ جانے والا جائے گا تو آنے والا آئے گا۔ آج کل بھی سارے تجزیوں کے بین السطور یہی کہا جا رہا ہے کہ باجوہ رہے گا یا میں رہوں گا۔میری ساری عمر باجووں سے دوستی رہی ہے۔
کئی شاموں کو ایسا وقت آیا ہے جب میں نے بھی یہ نعرہ لگایا ہے کہ آج میں رہوں گا یا باجوہ رہے گا لیکن اگلے دن صبح گلے مل لیتے ہیں، گلے شکوے کر لیتے ہیں اور اسی پرانی تنخواہ پر نوکری شروع کر دیتے ہیں۔انگریزی میں ایسے واقعات کو کہتے ہیں کہ بگ پکچر پر نظر ہونی چاہیے۔
ہمارے وزیر اعظم عمران خان بھی اسی کے قائل ہیں اور قوم کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ گیس بجلی کے بل نہ دیکھو، پیٹرول پمپ کے اوپر جاتے ہوئے نمبر پڑھ کر دل چھوٹا نہ کرو، یہ سوچو کہ میں پانچ سال اور رہوں گا، تمہاری عزت نفس بحال ہوگی اور جن کالے چوروں سے تمہاری جان چھڑوائی ہے وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
اس بگ پکچر میں ہمارے تجزیہ کار سر باجوہ کا کردار گول کر جاتے ہیں۔
جب ’نہیں، ابھی نہیں‘ دیکھ کر گھر میں مار کھائی تو افغانستان کا پہلا جہاد شروع ہوا تھا۔ چالیس سال بعد جب افغانستان میں فتح مبین نصیب ہوئی تو سپہ سالار کون تھا؟ سر باجوہ۔
پہلی جماعت میں پڑھتے تھے جب سقوط ڈھاکہ ہوا تھا۔ اب 50 سال بعد ہماری نئی نسلوں کو ٹی وی اور فلموں کے ذریعے بتایا جا رہا ہے کہ وہ بھی ہماری شکست نہیں بلکہ ایک چھوٹی موٹی فتح مبین تھی۔ سبق کس کی قیادت میں پڑھایا گیا؟
پاکستانی لبرل عورتوں کے حقوق کا رونا روتے رہتے ہیں، لیکن صنفِ آہن کس نے بنوایا؟
خبروں میں پڑھا ہے کہ سر باجوہ نے لاہور کی یونیورسٹیوں کے طلبہ اور طالبات کو تقریباً چھ گھنٹے کا لیکچر دیا اور ان کے سارے سوالات کے جواب تسلی بخش دیے۔لاہور کے طلبہ بہت ہی ذہین و فطین ہیں۔ میں نے بھی وہاں کی یونیورسٹی میں ایک سمیسٹر پڑھایا۔ ڈیڑھ گھنٹے کی کلاس ہوتی تھی اور تقریباً ایک گھنٹے 20 منٹ کے بعد میرا دماغ گھوم جاتا تھا۔
اگر کوئی شخص ان بچوں اور بچیوں کو چھ گھنٹے پڑھا سکتا ہے تو اسے تاحیات سپہ سالار بنا دینا چاہیے۔
باقی باتیں تکنیکی نوعیت کی ہیں۔ جب دو سال پہلے سر باجوہ کی نوکری کی توسیع کے بارے میں کسی جج صاحب نے سوال اٹھایا تھا تو ہمارے قانون دانوں کے ہاتھ پاؤں اتنے پھولے تھے کہ ایک نوٹیفیکیشن کی گرامر ہی درست نہیں ہو رہی تھی، تو وہ نوٹیفیکیشن کس نے بیٹھ کے لکھوایا؟اس کے بعد ہمارے بزرگ سیاسی تجزیہ کاروں میں صرف اتنا ہی اختلاف ہے کہ ہمارے منتخب نمائندوں نے وہ قانون 13 منٹ میں پاس کیا یا 17 منٹ میں۔
جیسا کہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ جہاں باجوہ ہوگا وہاں پھڈا بھی ہوگا، لمبی باتیں بھی ہوں گی، فتح مبین بھی ہوگی اور اگر بیچ میں کوئی ناراضگی ہو جائے تو اس کا حل بھی ہمارے بزرگ بنگالی فلم ساز نذر الاسلام اپنے ایک فلمی گیت میں بتا گئے تھے:
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنرل باجوہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : تحریک عدم اعتماد ، مگر کیسے ؟
Next Article حامد میر کا تجزیہ : پاکستان کی ماضی میں افغان طالبان کے لیے حمایت۔ نیکی کر دریا میں ڈال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

عمران خان "انہی” کا مہرہ تو نہیں ؟ ۔۔ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.