اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نا اہل کر دیا ہے جبکہ ان کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران پولنگ سے ایک روز قبل شام کو دو پولنگ سٹیشنز پر حملہ ہوا اور پولنگ کے عملے کو انتخابی مواد سمیت اغوا کر لیا گیا تھا۔اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شاہ محمد اور ان کے بیٹے مامون رشید ان واقعات میں ملوث تھے اور انھیں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
درخواست گزار مامور وزیر خان نے بھی انھی افراد پر الیکشن عملے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے۔
الیشکن کمیشن کے فیصلے کی دستاویز کے مطابق ووٹنگ سے ایک روز قبل یعنی 18 دسمبر کی شام کو شاہ محمد خان کے بھائی اور بیٹے اپنے ساتھیوں سمیت دو پولنگ سٹیشنز پر حملہ آور ہوئے تھے۔
’پولنگ سٹیشن نمبر 338 اور 339 سے بیلٹ باکس، بیلٹ پیپرز اور الیکشن کا دیگر ساز و سامان اٹھا کر لے گئے تھے۔ انھوں نے اس دوران پولنگ سٹیشن پر موجود عملے کو یرغمال بنائے رکھا اور بعد ازاں انھیں اغوا کر لیا تھا جبکہ امیدوار مامون رشید پولنگ سٹیشن کے باہر اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ان ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے۔‘
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان اور ان کے بیٹے اس حملے میں ملوث تھے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ سٹیشن سے الیکشن کا ساز و سامان چوری کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد وہاں 19 دسمبر کو ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جسے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا اور 22 دسمبر کو صوبائی وزیر اور ان کے بیٹے کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
شاہ محمد خان پر اس سے پہلے سنہ 2013 کے انتخابات کے دوران بھی پولنگ سٹیشن پر حملے اور انتخابی ساز و سامان اپنے قبضے میں لینے کے الزامات لگے تھے۔
( بشکریہ :بی بی سی اردو )
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

