Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا ریلیف پیکج : یوٹیلٹی سٹورز سمیت مختلف اداروں اور محکموں میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی کرپشن
اہم خبریں

کورونا ریلیف پیکج : یوٹیلٹی سٹورز سمیت مختلف اداروں اور محکموں میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی کرپشن

ایڈیٹرنومبر 30, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
utility store
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: کووڈ 19 کے سلسلے میں ہوئے اخراجات سے متعلق ایک آڈٹ رپورٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کی جانب سے چینی، گھی اور گندم کے آٹے کی خریداری میں 5 ارب 24 کروڑ روپے تک کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔جس میں ایک ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے خراب گھی اور خوردنی تیل کی خریداری بھی شامل ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’کووڈ پر وفاقی حکومت کے اخراجات‘ کی رپورٹ وزارت خزانہ نے جاری کی جس میں حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی قیمتوں پر 5 بنیادی اشیائے ضروریہ، چینی، گندم، آٹا، تیل اور گھی، کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کی گئی مداخلت میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی‘۔آڈٹ رپورٹ میں مالی خرد برد اور بے ضابطگیوں کے علاوہ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے متعلقہ افسران نے کھانے کی جعلی اشیا خریدیں جنہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر معیاری معیاری حکام نے انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا تھا۔
ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد حکومت نے سال 2020مارچ میں وزیراعظم ریلیف پیکج متعارف کروایا تھا جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 ارب روپے جاری کیے گئے تھے تا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خور و نوش مل سکے۔
اس سے قبل بھی حکومت نے دسمبر 2019 اور مارچ 2020 کے درمیان خوردہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 3 ہزار 989 آؤٹ لیٹس کے ذریعے پانچ ضروری اشیا کی خریداری کے لیے 21 ارب روپے جاری کیے تھے۔آڈٹ رپورٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی خریداری میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی جو مسابقتی ٹینڈرنگ کے عمل اور مسابقتی نرخ حاصل کیے بغیر کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹیل آؤٹ لیٹس کے شیلفز پر رکھا گیا ایک ارب 40 کروڑ روپے کا گھی اور تیل انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سکھر ریجن کے علاوہ، جہاں 15 میں سے 11 دکانداروں کی اشیائے خورونوش کو کسی بھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کیا گیا تھا، یو ایس سی انتظامیہ نے نہ تو خود خریدی گئی اشیا کے معیار کی جانچ کی اور نہ ہی دکانداروں سے معیار اور حفاظت کے پیرامیٹرز کو یقینی بنایا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر غیر معیاری گھی/تیل کی خرید و فروخت کی ذمہ داری طے کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یو ایس سی لیب ٹیسٹ کی رپورٹس حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا جس کے نتیجے میں غیر معیاری گندم کے آٹے اور زائد ادائیگیوں کے لیے مشکوک ادائیگیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی کہ یو ایس سی کے ریجنل مینجرز پنجاب فوڈ لیبارٹری اور کسی دوسری لیبارٹری سے لیب رپورٹس حاصل کرنے میں ناکام رہے جو کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی تھی۔
دیگر خلاف ورزیوں میں بولی کے عمل کے بغیر جنوری سے اگست 2020 تک 9 کروڑ 52 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے ایک لاکھ19 ہزار تھیلے (20 کلو گرام) گندم کے آٹے کی خریداری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو آٹے کی مقررہ تصریحات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 32 کروڑ 28 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اس کے عہدیداروں نے آٹے میں نمی کے معیار 12 فیصد کو نظر انداز کرتے ہوئے 14 فیصد تک بڑھا دیا جبکہ بھوسی کی شرح کو بھی 2 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد کردیا گیا۔علاوہ ازیں آڈٹ رپورٹ میں چینی کی بے قاعدہ اور غیر منصوبہ بندی سے خریداری کی وجہ سے ایک ارب 37 کروڑ روپے کے نقصان کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے دیگر بے ضابطگیوں میں اشیا فراہم کرنے والوں کی جانب سے 2 کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے زائد المعیاد اور ناقابل فروخت اسٹاک کو تبدیل نہ کرنا اور اشتہار کے بغیر 4 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار روپے کا مقامی ٹرانسپورٹ کا بے قاعدہ انتظام شامل ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرپشن یوٹیلٹی سٹور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگوادر : بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کی سب سے بڑی ریلی
Next Article آصف علی زرداری کی کردار کشی کب تک؟ محمد خان ابڑو کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آئی ایم ایف کا وفد گورننس اور کرپشن کے تلخیصی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اپریل 4, 2025

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

ستمبر 20, 2023

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جسٹس مظاہر کی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات 15 دنوں میں طلب کر لیں

مئی 8, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.