Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کا کالم:وہ شخص جو خود تاریخ تھا
لکھاری

کشور ناہید کا کالم:وہ شخص جو خود تاریخ تھا

ایڈیٹراکتوبر 21, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr qadeer khan column girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
مجید امجد کا یہ سفر مارگلہ روڈ سے گزرتے ہوئے آج بہت یاد آیا۔ سبب یہ کہ جب ای۔سیون کا موڑ آتا، وہاں چوبدار کھڑے ہوتے تھے جو دائیں ہاتھ مڑنے نہیں دیتے تھے۔ آج ان کی ضرورت ہی نہ تھی کہ جس کے ملنے والوں کو روکنے کے لئے، ان کی ڈیوٹی تھی وہ تو قبر میں سوتے ہوئے کہہ گیا ہے کہ
عمربھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن
یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
مجھے کل بہت کچھ یاد آیا۔ وہ دن جب مرنے والے کو ٹی وی پر بیان پڑھنے کو دیا گیا جس میں اس کے وہ سارے قصور گنوا دیے گئے تھے جو اس نے نہیں کئے تھے۔ پھر یاد آیا کہ اس نے بلیو ایرا میں بلڈنگ میں ایک حصہ خریدا تھا، جہاں عورتوں کی مدد کے مرکز کو بہت محبت اور توجہ سے چلانے کے لئے ڈاکٹر رخشندہ کی خدمات ایسے حاصل کیں کہ لگتا تھا کہ زندگی بھر کا سودا کیا ہے مگر ان کی زندگی میں اتنے سیاسی نشیب و فراز آئے کہ سارے نام الٹ پلٹ ہوگئے، کبھی یوں تھا کہ آگے پیچھے چوبدار چلتے تھے اور کبھی یوں تھا کہ گھر کے باہر چوبدار نگراں ہوتے تھے۔ کبھی ٹی وی پر چہکتے تھے اور کبھی ان کا نام لینا بھی ممنوعات میں شامل تھا۔ کبھی ان کے نام کا سکہ چلتا تھا اور کبھی ان کا نام لینا بھی ممنوع تھا۔ بڑے لوگوں کی بڑی باتیں، دیکھیں نا جس شخص نے ایٹمی دھماکے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا نام بھی کہیں نہیں تھا اس حد تک کہ اخبار میں بھی نہیں تھا۔ اس کا جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ تھا مگر سوائے سندھ کے چیف منسٹر کے، اور کوئی شخص قابلِ ذکر نہ تھا۔ مگر داد دینی چاہئے، اِس عوام کو جو شدید ژالہ باری میں استقامت کے ساتھ، اس کے تابوت کے ساتھ چلتے رہے۔ اس کے گھر بیٹیوں اور بیوہ کو تعزیت کے پیغام پہنچاتے رہے جو ان کے بنائے اسپتال پہ بھی پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے اور آج کل تو وہ کسی یونیورسٹی اور اسکولوں کو چلانے کے کام میں گھر میں بند رہ کر بھی، کچھ نہ کچھ کرتے رہتے تھے۔ بنی گالہ میں ایک گھر پر ساشے کا بورڈ ہے، شاید وہ بھی ان کی کوششوں سے بنا ہو۔
وہ بھوپال کو اکثر یاد کیا کرتے تھے۔ وہ انڈیا نہیں جاسکتے تھے کہ ایٹمی توپ، ان سے منسوب تھی۔ اسی طرح بہت سے دیگر ادارے بھی ان کے نام سے منسوب کئے جاتے تھے۔ بقول احمد فراز ’’مجھ سے پہلے میرے افسانے گئے‘‘۔ میں چونکہ بھوپال گئی ہوئی ہوں اور وہ تمام گھر محلات دیکھے ہوئے ہیں جن کو نواب خاندانوں سے منسوب کیا جاتا تھا۔ اس لئے جب کبھی مجھ سے بات ہوتی بھوپال ضرور زیر گفتگو رہتا۔ ان کی بیگم ہرچند غیرملکی خاتون تھیں۔ مگر پاکستانی عورتوں کی طرح صبر کرنا آگیا تھا۔ بہت خوش ہوتی تھیں جب شام کی چائے ڈاکٹر صاحب انہیںبناکر دیتے۔ انہیں معلوم تھا کہ ڈاکٹر قدیر کو کس بات کی سزا میں گھر میں بار بار نظربند کردیا جاتا ہے۔ مگر اس پہ تاسف کا اظہار نہیں کرتی تھیں۔
ویسے امریکہ کو ڈاکٹر صاحب سے خوف کیوں آتا تھا کہ کبھی ان کو مروانے کا منصوبہ گھڑا جاتا، وہ اپنے دوستوں جیسے شامی صاحب کو لکھ کر کبھی اپنی بے بسی اور کبھی سرکار دشمنی پہ شعر لکھ کر کبھی کالم میں تاریخ کو دہراتے اور کبھی کاغذات سے پکار پکار کر کہتے کہ جناب آپ ہی بتائیں کہ ہندوستان میں تو ایٹمی تجربہ کرنے والے کو صدر بنادیا جاتا ہے اور پاکستان میں مجھ سے سفر کی آزادی بھی چھین لی گئی بلکہ چور بنادیا۔ مجھے دنیا کا خطرناک شخص کہلوایا گیا۔ ڈاکٹر قدیر خان ایسی راز کی باتیں اپنے دوستوں کو لکھ کر بھیجتے تھے اور اگر کسی کے گھر تعزیت کے لئے بھی جانا ہوتو کرنل صاحب سے اجازت لے کر جاسکتے تھے۔ ورنہ رقعہ بھیجنے یا فون کرنے کی اجازت ہوتی تھی۔اب آئے دن شکایت کی جاتی ہے کہ پاکستان میں سائنسی تحقیق کا رجحان کم ہے۔ ڈاکٹر قدیر کے انجام کو دیکھ کر کون سا سائنس دان پاکستان میں تجربے اور کوئی بڑا کام کرے گا۔ ہم نے تو ڈاکٹر سلام کو بھی نہ عزت دی۔ ہم نے کوئی سائنسی فیکلٹی ان کے نام سے منسوب نہیں کی۔
ویسے ان کی زندگی میں، صحافیوں، وکیلوں اور لکھنے والوں کو سب خبر تھی مگر کسی کی مجال نہیں تھی کہ کوئی اشارتاً بھی ان کی کہانی لکھتا۔ ہم روز جلوس نکالتے اور آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں۔ ویسے اس پاداش میں، کچھ صحافیوں کے گھروں میں گھس کر انہیں مارا گیا اور کچھ لاپتہ ہوگئے۔ مگر اس دفعہ تو امن کا نوبل انعام دو صحافیوں کو دیا گیا ہے۔ ایک خاتون جو فلپائن کی ہے اور مرد صحافی جو روسی ہے۔ پتہ نہیں وہ روسی صحافی زندہ کیسے ہے اب تک۔ اب وکی پیڈیا میں اس کی زندگی کا راز کھلے گا جیسے اب بے شمار لوگ ڈاکٹر قدیر خان کے ساتھ تعلق اور انٹرویوز کی تفصیل بتا رہے ہیں بالکل اس طرح جیسے ایک صحافی نے 12؍اکتوبر 1999سے 12؍اکتوبر 2021تک کا ماجرا لکھتے ہوئے اللہ حافظ لکھتے ہوئے اسے خدا حافظ سے بدلا تھا۔ اب کچھ بھی نہیں بدلا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:صاحبِ رفعت شاعر
Next Article خالد مسعودخان کا کالم:ہیں مدتوں سے کہیں لاپتا کمال کے دن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 13, 2026

دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.