Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہیدکاکالم:کیا ہم مغرب کی کالونی ہیں؟
لکھاری

کشور ناہیدکاکالم:کیا ہم مغرب کی کالونی ہیں؟

ایڈیٹراگست 4, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ وہ وقت ہے کہ جس میں تمام ملک اپنے پیاروں کی طرف شک کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور جستجو یہ ہے کہ ان میں سے کون بغل میں چھری لئے ہوئے ہے۔ سارا میڈیا اس’’ لن ترانی‘‘ پہ قائم ہے کہ اگر طالبان افغانستان سے پاکستان کی جانب بھی پیش قدمی کر گئے تو کیا بنے گا؟ مغربی میڈیا کے ساتھ خواتین کے لباس کے حوالے سے وزیر اعظم کا ارشاد، وہ جھنجھنا بنا ہوا ہے جو وقتاً فوقتاً مسلمان ممالک کی دوعملی کو قابل تکذیب سمجھتا ہے۔ ہمارے لکھنے والے اور صحافی یہ غور کیوں نہیں کرتے کہ طالبان اور منشیات کا چولی دامن کا ساتھ ہے کہ بقول مغربی میڈیا، جب افیون کی پیداوار اور اس سے متعلق دیگر اشیا، جیسے ہیروئن اور آئس، جیسے مرکبات ان کی ضرورت سے زیادہ ہوں تو وہ دولت اسلامیہ کو بھیج دیتے ہیں۔ باقی سے ضرورت کا اسلحہ اور ٹینک وغیرہ خرید لیتے ہیں۔ جب میں یہ رپورٹ پڑھ رہی تھی اور ان کی بھتہ خوری، فیکٹریوں اور دیگر وار لارڈز کے ذرائع پر نظر پڑی تو اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے، کراچی اور پورے سندھ میں پتنگ والوں کے یہی رویے حکومتوں اور عوام نے سہے۔ گزشتہ 25برس میں ہجرت کرنے والوں میں زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کو لوٹنے اور جگہ بہ جگہ ناجائز دفاتر بنانے کے لئے، کٹی پہاڑی اور قبضہ مافیا اور ظلم کی داستانیں بنانے والوں سے تنگ آکر بھرے گھر چھوڑ کر جہاں سینگ سمائے ہجرت کر گئے۔ جس زمانے میں پاکستان نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا، امریکہ نے اپنے حامی وار لاڈرز کو بلا بلا کر ویزے دئیے تھے۔ ویت نام کی شکست کے بعد، افغانستان کی شکست کو کیا نام دیں گے کہ اب پاکستان بھی کسی ساربان کی طرح اونٹ کے گلے میں تھینک یو کا بورڈ لٹکائے، کراچی کی سڑکوں پر نہیں نظر آئے گا۔ پاکستان بننے کے بعد، امریکیوں کی جانب جھکاؤ کا یہ دوسرا موقع تھا کہ پہلے تو لیاقت علی خان، روس کے دعوت نامے کو رد کرکے، امریکہ گئے اور بیگم لیاقت علی خان کے غرارے بیگم ممتاز دولتانہ نے بنوائے تھے۔
وہ جو محاورہ ہے کہ منہ کو خون ایک دفعہ لگ جائے، یعنی امریکی گندم کی امداد سے لے کر بڈابیر کا امریکی اڈہ اور پھر ہر حکومت نے گلے میں غربت، جہالت اور مذہب کا ڈھول ڈال کر امریکیوں کے علاوہ جتنے فلاحی ادارے قائم تھے ان سب کے سامنے غریبوں سے محبت کا رونا انگریزی میں رویا۔ عوام معصوم، ویسے یہ بین الاقوامی فلاحی ادارے بھی کم چالاک نہیں۔ اداروں نے شہروں کی دو سڑکیں، گائوں میں ایک ٹیوب ویل، چھوٹے شہروں میں زچہ بچہ کے نام پہ پہلے دو کمرے، پھر چار دیواری، پھر ایک ڈسپنسری اور پھر بچی کھچی دوائیں خریدنے کا نام لے کر ڈالر کلچر کو غریب ملکوں میں ایسا پھیلایا کہ فنڈز آتے رہے، افسران تربیت کے لئے مختلف ترقی یافتہ ممالک میں انگریزی ہی میں لیکچر سن کر، نئے سوٹ اور کٹ گلاس کے سجانے کے لئے عجائبات لاتے لاتے، آخر ریٹائر ہوجاتے ہیں۔
قوم بچے پیدا کرتی رہی، فنڈنگ ایجنسیوں کے لوگ بھاری مشاہرے اور فرسٹ کلاس ہوائی سفر کے ساتھ پانچ ستاروں والے ہوٹلوں میں ٹھہر کر پہلے تو کچھ پاکستانیوں کی طرح افسروں اور بیگمات کے گھروں میں پاکستانی کلچر کے نام پر کھانے کھاتے ہیں، پھر تھوڑے دنوں بعد، افسران کے کزن کے نام سے این جی او بنا کر دوستی کا حق ادا کرتے ہیں۔ یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں سارے افریقہ اور میکسیکو سے لے کر جنوبی امریکہ میں فنڈنگ کے بہروپ کو موٹی موٹی رپورٹوں کا نام دے کر، نوآبادیاتی سسٹم کو اور بھی تقویت ایسے پہنچاتے ہیں کہ دیہات کا تو وہی حال رہے البتہ کہیں کوئی اسکول کی چار دیواری، یا لڑکیوں کے لئے الگ باتھ روم اور ضبطِ تولید کی گولیاں دے کر، گرافک ڈسپلے اور غربت زدہ لڑکیوں کی تصویریں لگاکر، قابل تعریف اعداد و شمار کے ساتھ، سرکار بھی مطمئن اور فنڈ دینے والے بھی۔
دراصل بادشاہتوں اور ریاستی نظام ختم ہونے کے بعد، مالتھیوس تھیوری بھی ختم ہوگئی۔ نئے مالیاتی نظام کے ذریعہ، ڈالروں کی زنجیر میں جہاں اور جو بھی حکومت رہی چاہے وہ مارشل لا ہو، وہ اپنا دھندہ چلاتے رہتے ہیں۔ یہ نیا مالیاتی نظام دراصل مچھلی پکڑنا نہیں، مچھلی کھانا سکھاتا ہے۔ اس وقت ساری دنیا میں برگر کلچر اور پاستا کلچر ہے۔ ہر چند خود امریکہ اور یورپ میں موٹاپے کے خلاف بہت شور ہے۔ سبزیاں کھانے کے لئے کہا جارہا ہے۔ ہمارے یہاں تو بکرے کی پٹھ اور مغز جب تک کھایا نہ جائے، میز پہ کھانا ہی نہیں لگتا۔ بلوچستان میں بچہ منہ میں سوکھی روٹی پہلے منہ کے لعاب سے نرم کرتا اور چاکلیٹ کی طرح کھا جاتا ہے۔
اگر آپ بہت بڑبولے بن کر وزیر اعظم یا وزیروں کی پلٹن کے سامنے ایسی بات کریں، فوری جواب ملے گا، آپ بہت یاسیت پسند ہیں، ملک بہت ترقی کررہا ہے، ہم نے بچوں کا نصاب یکساں بنادیا ہے، ریل کے حادثات بہت تھے، ہم نے ریلیں کم کردی ہیں۔ ہم نے ثمرقند اور بخارا دیکھا ہے۔ امام بخاریؒ کی پناہ میں سارے وسطی ایشیائی ممالک میں ہم نے پہلی دفعہ قرآن بانٹے تھے۔ وہ ناراض ہوگئے تھے اب انہیں چکڑ چھولے اور افغانی نان کھلائیں گے تاشقند سے کاشغر تک ہمارے ٹرک، ٹرالر، اگر ممکن ہوا تو پوست کی کاشت وہاں تک پہنچا دیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کاکالم:پنجاب کا بدلتا کلچراور قدریں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:نواز شریف ’میثاق تحفظ پاکستان‘ کا اعلان کریں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.