بیٹی تو رحمت ہوتی ہے پھر اس کو زحمت کیوں سمجھا جاتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟اس سوال کا اسے نہیں ملا ۔۔
یہ کہانی ایک ایسی عورت کی ہے جس کو اس وجہ سے گھر سے نکالا جاتا ہے کہ پانچویں بار بھی اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔۔ اس وجہ سے سکینہ کو پانچ بچیوں کے ساتھاس کے سسرال نے گھر سے نکال دیا تھا ۔ وہ روتی رہی منتیں کرتی رہی کہ اس میں اس کا کیا قصور ہے مگر یہ دنیا عورت کا قصور کہا ں دیکھتی ہے ؟ وہ تو بس بہانہ تلاش کرتی ہے
سکینہ پانچ بچیوں کے ہمراہ رات کے اندھیرے میں کسی ٹھکانے کی تلاش میں ماری ماری پھر رہی ہوتی ہے پانچ بچیوں کا ساتھ اور رات کے اندھیرے میں بادلوں کی گرج چمک سے خوف ز دہ ہو کر چھوٹی معصوم بچیاں بار بار ماں کے پاس چھپنے کی کوشش کر رہی تھیں ۔
ان کا قصور کیا تھا وہ تو دنیا میں آنے کے بعد در بدر ہوگئی تھیں نا باپ کی محبت ملی نا گھر کا آنگن۔ پھر ان کا بچپن مختلف گھروں کی ٹھوکریں کھاتے گزر گیا ۔باپ نے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کر لی ۔ اکلوتا بیٹا تھا ماں باپ کے لاڈ پیار نے اسے بگاڑ دیا ۔ جیسے بڑا ہوتا گیا اس کی عادتیں بگڑتی گئیں اب تو وہ ماں باپ سے بدتمیزی کرنے لگا تھا بات بات پہ گالیاں دیتا گھر سے نکل جانے کا کہتا ۔ جس گھر سے بیوی اور بچیوں کو نکالا تھا اسی گھر سے ایک دن بیٹے نے اسے بھی نکال دیا ، اب اسے احساس ہوا کہ کیا کر دیا اس نے مگر اب کیا ہو سکتا تھا جب وقت ہی گزر گیا اب اس کی یہی سزا تھی کہ وہ بھی در در کی ٹھوکریں کھا کر اپنی زندگی کے باقی دن گزار دے ۔ اور یہ سوچے کہ زحمت بیٹی ہوتی ہے یا بیٹا ؟ شائد اسے کوئی جواب مل جائے
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

