Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل نو خیز اخترکا کالم:مری سادگی دیکھ
لکھاری

گل نو خیز اخترکا کالم:مری سادگی دیکھ

ایڈیٹراپریل 17, 202111 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی اِس طرف دھیان ہی نہیں گیا، آج سوچنے بیٹھا ہوں تو یہ ہولناک انکشاف ہوا ہے کہ مجھے تو اپنے کسی بچپن کے دوست کا نام ہی یاد نہیں۔کافی دنوں سے میں فیس بک پر اپنے بچپن کے دوستوں کو ڈھونڈنے کی پلاننگ کر رہا تھا،آج تھوڑا ٹائم ملا ہے تو میں بُت بنا بیٹھا ہوں،کس دوست کو ڈھونڈوں، گلو، ببا‘ شیدا، دیمی، ٹیری، جگنو، نادی، لمبو، چکری، تیکی، ٹارزن، ڈہلو، رنگو، شانی، جبی،موٹو، کالو، فوجا،رکھا…کسی کابھی اصل نام نہیں پتا، نہ کبھی اصل نام پتا کرنے کی ضرورت پڑی۔ ہمارے اکثر پیارے اِسی اصل نقل کے چکر میں کہیں گم ہوگئے ہیں، کیا حسین دور تھا جب کوئی کسی کی اصلیت سے واقف نہیں تھا، کسی کو نہیں پتا تھا کہ کون شیعہ ہے،سنی ہے، وہابی ہے ، بریلوی ہے یا دیوبندی ہے۔کسی کی پہچان اُس کا مذہب یا فرقہ نہیں تھی،ہم اکٹھے کھیلتے تھے،ایک گلاس میں پانی پیتے تھے، ایک جیسی گالیاں نکالتے تھے اور ایک جیسے ہی گھروں میں رہتے تھے۔ہر گھرمعمولی تھا، ہر مکین بے ضرر تھا،ہر دکاندار چاچا جی تھا،ہر عورت خالہ تھی۔ دکانوں پر ’’جھُونگا‘‘ عام ملتا تھا۔کسی گھر سے کھانے کی کوئی چیز پلیٹ میں ڈھکی ہوئی آتی تھی تو کوئی نہیں پوچھتا تھا کہ یہ نیاز ہے،کونڈے ہیں یا ختم کی چیز ہے۔ کسی کو کسی کے پہناوے پر اعتراض نہیں تھا، سب بچے عید میلاد النبی کی محفلوں میں بھی کھانے پینے کے لیے موجود ہوتے تھے اور محرم میں شربت کی سبیلوں پر بھی گلاس کے گلاس چڑھا جاتے تھے، کسی گھر میں دیگ پکتی تھی تو عقیدے سے زیادہ چاولوں کی مہک سب کو اپنی طرف کھینچتی تھی۔بے فکری ایسی کہ گلی میں چارپائیاں ڈال کر سونے کا رواج عام تھا۔ خوف ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے تھے، اُن کا حجم بہت کم تھا، اسکائی لیب گرنے کا خوف، سرکٹے انسان کے آنے کا خوف،سیلاب کا خوف، کچی چھت گر جانے کا خوف،امتحان میں فیل ہوجانے کا خوف،بیٹی کی شادی میں کھانا کم پڑ جانے کا خوف۔یہ خوف بڑوں سے بچوں میں منتقل ہوتے تھے۔ اُس دور کے بڑے بھی تو بچے ہی تھے۔ ہر گھر کے دروازے کھلے رہتے تھے، بچے کھیلتے ہوئے کسی بھی گھر میں گھس جاتے تھے اور بعض اوقات کھانا بھی کھا آتے۔ بدمعاش وہ ہوتا تھا جس کا گریبان کھلا ہوتااوروہ اونچی آواز میں بولتا تھا۔
اُس دور میں ماسٹر اگر بچے کو مارتا تھا تو بچہ گھر آکر اپنے باپ کو نہیں بتاتا تھا‘ اور اگر بتاتا تھا تو باپ اُسے ایک اور تھپڑ رسید کردیتا تھا ۔ یہ وہ دور تھا جب ’’اکیڈمی‘‘ کا کوئی تصور نہ تھا‘ ٹیوشن پڑھنے والے بچے نکمے شمار ہوتے تھے ۔بڑے بھائیوں کے کپڑے چھوٹے بھائیوں کے استعمال میں آتے تھے اور یہ کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی تھی۔لڑائی کے موقع پر کوئی پستول نہیں نکالتا تھا، صرف اتنا کہنا کافی ہوتا تھا کہ ’’میں تمہارے ابا جی سے شکایت کروں گا‘‘۔ یہ سنتے ہی اکثر مخالف فریق کا خون خشک ہوجاتا تھا۔کسی گھر میں مہمان آجاتا تو اِردگرد کے ہمسائے حسرت بھری نظروں سے اُس گھر کودیکھنے لگتے اور فرمائشیں کی جاتیں کہ ’’پروہنے‘‘ کو ہمارے گھر بھی لے کرآئیں۔جس گھر میں مہمان آتا تھا وہاں پیٹی میں رکھے، فینائل کی خوشبو میں بسے بستر نکالے جاتے ،خوش آمدید اور شعروں کی کڑھائی والے تکئے رکھے جاتے ،مہمان کے لیے دھلا ہوا تولیہ لٹکایا جاتااورغسل خانے میں نئے صابن کی ٹکیا رکھی جاتی تھی۔جس دن مہمان نے رخصت ہونا ہوتا تھا، سارے گھر والوں کی آنکھوں میں اداسی کے آنسو ہوتے تھے۔بچوں کے لیے تفریح کا واحد ذریعہ Slides المعروف ’’گھیسیاں‘‘ ہوتی تھیں۔
لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑے بڑے قہقہے لگایا کرتے تھے،کسی موت پر پورا محلہ سوگوار ہوجایا کرتا تھا،گلی میں کولڈ کریم کی شیشیاں بھرنے والا آتا تو محلے کی ساری لڑکیاں ہاتھوں میں آٹھ آٹھ آنے اور تبت سنو کی خالی شیشیاں پکڑے آن موجود ہوتیں۔یہی صاحب دنداسہ، سُرمہ،پت مار پاؤڈر، ٹیلکم پاؤڈر اور اسی اقسام کے دیگر پاؤڈر بھی فروخت کیا کرتے تھے۔لڑکیاں سٹاپو،ککلی ،کوکلا چھپاکی،پرچیاںاور گڑیوں سے کھیلتی تھیں۔لڑکے اڈا کھڈا، پٹھو گول گرم، لکن میٹی، باندر کلِا، بنٹے، چور سپاہی،اونچ نیچ، یسوپنجو،چڑی اڈی کاں اُڈا، کیرم بورڈ اور لڈ و کے شیدائی تھے۔تاش کھیلنے والے کو بہت برا سمجھا جاتا تھا۔ شادی بیاہوں میں سارا محلہ شریک ہوتا تھا، شادی غمی میں آنے جانے کے لیے ایک جوڑا کپڑوں کا علیحدہ سے رکھا جاتا تھا ۔ دکاندار کو کھوٹا سکا چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ ہوتا تھا، گھروں میں صرف چوریاں ہوتی تھیں،ڈاکے نہیں پڑتے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب امی ہوتی تھی یا ماں۔ممی ،مما یا مام کے الفاظ ابھی ایجاد نہیں ہوئے تھے، والد صاحب کو بھی ابو‘ بابا اور ابا جی کہا جاتا تھا، کوئی پاپا، ڈیڈی،ڈیڈ نہیں ہوتا تھا۔ سرشام ہی لوگ سونے کی تیاریاں کرنے لگتے تھے اور اگلے دن ہشاش بشاش اٹھتے تھے، کسی نے شوگر، ہیپاٹائٹس، ایڈز، ڈینگی، بلڈ پریشر،ڈپریشن، کورونا وغیرہ کانام تک نہیں سنا تھا، سب کو نیند آتی تھی اور خوب آتی تھی۔ ناشتے اور رات کے کھانے پر سب اکٹھے بیٹھتے تھے۔ اُن دنوں موبائل نمبر نہیں ’’پی پی‘‘ نمبر ہوتا تھا یعنی ہمسائے کا ٹیلی فون نمبر۔ مصروف سے مصروف بندہ بھی شام کو فارغ ہوکر گھر لوٹتا تھا، تب مصروف ہونے کا رواج بھی نہیں پڑا تھا۔ آج میں اُس دور کے دوستوں کو ڈھونڈنے بیٹھ گیا ہوں جس دور کا سکہّ بھی ناپید ہے۔ مری سادگی دیکھ!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:دو چہرے!
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:تندرستی اور خوبصورتی کا باہمی تعلق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026

ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان

نومبر 24, 2026

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.