Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کا کالم:کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے
لکھاری

کشور ناہید کا کالم:کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے

ایڈیٹرفروری 25, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج پھر ریمنڈ ڈیوس کی یاد آگئی۔ ساری رات عدالت لگی تھی۔ مسودے تیار ہوئے تھے۔ جو بچے اس کی گاڑی سے مارے گئے تھے ان کا خوں بہا دینے کے لئے متذکرہ خاندان بھی لاکر بٹھایا گیا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس نے یا پھرہماری حکومت نے کروڑوں روپے، ان خاندانوں کو دیئے، صبح ہونے سے پہلے ریمنڈ ڈیوس امریکہ سے آئے جہاز میں واپس چلا گیا تھا۔ خوں بہا لینے والے خاندانوں کا کیا بنا کہ گھروں میں تو سارے افراد کے لئے پوری چارپائیاں بھی نہ تھیں۔ سنا ہے محلہ چھوڑ کر اپنے اپنے حصے کے مطابق کوئی دبئی گیا تو اور کسی شہر میں دولت خرچ کرنے کی جگہ ڈھونڈی مگر وہ تو بس دو لڑکے تھے۔ 18فروری کو میں اخبار میں پڑھ رہی ہوں کہ سوزوکی میں کچلے جانے والے نوجوانوں کے والدین نے معلوم نہیں کتنا خوں بہا لیا کہ نہیں۔ کیسے نوجوانوں کے یوں مارے جانے کو کس طرح اور کس دل کے ساتھ معاف کیا۔ پڑھ کے ہی کلیجے کو ہاتھ پڑتا ہے۔ کیا عدالتیں ایسے فیصلوں کو قبول کریں گی اور کیا پاکستان میں امیر لوگ یوں خون معاف کرنے کا جواز ڈھونڈ کر ہمارے سامنے اسلام کے فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ ویسےوالدین نے اچھا کیا۔ وہ مانسہرہ کے نوجوان بھی تو اپنا مستقبل سنوارنے اور آسودہ زندگی گزارنے کا خواب لئے اسلام آباد آئے تھے۔ ان میں سے زندہ بچ جانے والا مجیب، چونکہ اس کے سر میں شاید چوٹ آئی تھی۔ اس نے کشمالہ طارق کے بیٹے کا نام لے دیا، ویسے ڈرائیور نے اقبالی بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے۔ اس کی نوکری کا سوال تھا۔ ویسے بہت اچھا ہوا، مقدمہ چلتا تو غریب والدین، وکیل کا خرچ کیسے اٹھاتے۔ روز روز اسلام آباد کا چکر کیسے لگا سکتے۔ معلوم نہیں ان کی روح کو سکون ملا، یہ تو یقینی بات ہے کہ ان کے نصیب جاگ گئے اور پھر معاف کیجئے میں غلط کہہ رہی ہوں والدین نے تو اسٹامپ پیپر پر راضی نامہ کیا ہے۔ جیسے بہادر شاہ ظفر نے کیا تھا۔ جیسے اورنگ زیب نے اپنے بھائیوں کو مروا کر، مدت تک اسلام پھیلانے اور ٹوپیاں سی کر بادشاہت کرنے کا سوچا تھا۔ یا پھر دور کیوں جایئے ایک حکمران شہزادے نے، اس کے خلاف لکھنے کی سزا، ایک صحافی کو دی تھی اور اس کی بوٹی بوٹی تیزاب میں گھلا دی تھی۔ ویسے ہمارے یہاں میڈیا کے پھیلاؤ کے باوجود بہت سی غلام عورتوں اور مردوں کو گولی مار کر، اپنے ہی صحن میں دفن کرنے کے واقعات معمول کی بات ہے کہ چاہے آج کے سینٹ کے الیکشن دیکھیں یا گزشتہ چالیس برس کے نام پڑھتے جائیں۔ ٹھیکیدار، بڑے بزنس مین اور شہزادیاں کہ جن کی جائیداد کروڑوں میں بتائی گئی ہے۔ غریب پرویز رشید کے پاس پنجاب ہائوس کا قرضہ چکانے کے پیسے نہیں تھے، کیا اس وقت ن لیگ کے دوسرے کھڑے دوستوں نے اس طرح مدد کیوں نہ کی جیسا کہ فرحت اللہ بابر کے پاس پیسے جب کم پڑے تھے تو کھڑے ہوئے جیالوں نے جیبیں خالی کردی تھیں۔ اور المیہ یہ ہے کہ روز اخبار اور صحافی لکھ رہے ہیں کہ نوٹوں کے بیگ لئے ایجنٹ حکم کے منتظر ہیں۔ خوں بہا داستان لکھنے کے بعد میری دوست طاہرہ عبداللہ نے یاد کرایا کہ خاتون وفاقی محتسب ہیں۔ فیض صاحب نے محتسب کو کہا کہ لات ومنال کا پوچھتے ہو۔ جو کچھ تھا ہم نے جھاڑ دیا۔ سمجھتے سکتے ہیں آپ لوگ کہ یہ خاتون کس طرح کی محتسب اور وہ بھی عورتوں کے معاملات طے کرتی رہی ہوں گی۔ ان کے ماضی کی زندگی کے بارے میں ہمارے وزیراعظم کو کیا معلوم نہیں کہ یہ کہانی تو اب پرانی ہوکر کباڑیئے کے پاس پہنچ چکی ہے۔ ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ منحوس راضی نامے کو قانونی شکل دینے کے لئے ضیاء الحق کے زمانے میں شوشہ چھوڑا گیا تھا اور 1997ء میں پارلیمنٹ نے پاس کر دیا۔ میرے سامنے شاہ زیب جیسے بہت سے چہرے آگئے۔ میں ان پر غور کررہی تھی، میرے ایک دوست نے طعنہ دیتے ہوئے کہا ’’تم بہت یاسیت زدہ ہو۔ سمجھتی کیوں نہیں وہ غریب لوگ اپنے دوسرے بچوں کی زندگی اور روٹی مانگتے ہوئے اگر دل پر پتھر رکھ کر راضی نامہ کر رہے ہیں، ان کو صبر آگیا، تم کیوں صبر نہیں کرتیں۔ انہوں نے تو خود عدالت میں کھڑے ہوکر بیان دیا تھا مجھے فوراً طیبہ یاد آگئی۔ وہ دونوں سول سرونٹ تھے جنہوں نے طیبہ کو مار مار کر نیلو نیل کر دیا تھا۔ کچھ دن وہ جیل میں رہے۔ باپ نے خوں بہا تسلیم کرلیا تو وہ افسران جیل سے باہر آگئے۔ اب عدالت کیا کرے۔
سینٹ کے الیکشن کے دوران بھرے ہوئے نوٹوں والے عجب نہیں کسی ایسے شخص کو ضائع کردیں جو ان کے خیال میں ملکی مفاد میں کام نہیں کررہا اور پھر اس کے گھر والے نوٹوں کی گڈیاں سنبھالتے سنبھالتے بے حال ہو جائیں۔ کہاں کا کفر کہاں کا اسلام۔ کس نے دیکھا ہے قیامت کو۔ جب آئے گی دیکھا جائے گا۔ کووڈ 19نے کتنے گھر اجاڑے ہیں۔ عزرائیل نے اپنا کام کیا۔ ایک شیطان کو پاکستان میں کھلی چھٹی تیس برس سے ہے۔ چلنے دو، اب تو کرپشن کے محکمے میں کئی سو لوگ رشوت کی بنا پر نوکری سے نکالے گئے تھے۔ دیکھو تو احسان اللہ احسان کو اتنی جرأت ہوئی کہ وہ پھر ملالہ کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اس دفعہ نشانہ نہیں چوکے گا۔ اب پوچھیں کس سے احسان اللہ احسان تو پکڑا گیا تھا۔ بڑی بڑی خبریں لگی تھیں۔ سنا ہے وہ کسی اور ملک کے چینلز آزما رہا ہے۔ یہ سارے نظارے ہوں تو مغرب والے ہمیں جاہل اور غریب کہہ کہ علامہ اقبال کو کہنے دیتے ہیں ’’کیا بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:دو سیاستدان، دو کہانیاں
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں تے میرا کورونا و ائرس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی

ستمبر 22, 2026

دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.