Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ : ملتان رنگ ، پروفیسر انور جمال اور رول نمبر257
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : ملتان رنگ ، پروفیسر انور جمال اور رول نمبر257

ایڈیٹرفروری 24, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان کے ادبی منظرنامے میں کون کون سی ادبی تنظیمیں متحرک رہیں ۔کون سے شاعر،ادیب اور نقاد سرگرمی کے ساتھ ماضی کی ادبی تقریبات ،تنقیدی اجلاسوں اور مشاعروں میں شرکت کرتے رہے۔ یہ موضوع آج ہمارے لیے بے شک اہم نہ ہو لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ماضی کی یہ تقریبات آنے والے لوگوں کے لیے اہمیت اختیار کرجائیں گی۔اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ادبی بیٹھک کی سرگرمیوں کوکتابی صورت میں محفوظ کرنا شروع کیا تاکہ ہم اپنے حصے کا کام تو کرجائیں ۔قیام پاکستان کے فوراً بعد کے ملتان کا ادبی منظر کیسا تھا۔ اس بارے میں ہمیں زیادہ تفصیل پڑھنے کو نہیں ملتی۔ اس زمانے میں اخبارات بھی زیادہ نہیں تھے ، اور نشرواشاعت کے ذرائع بھی بہت محدودتھے۔ ہمیں اس زمانے کاملتان کچھ تذکروں اور چند تحقیقی کتابوں میں پڑھنے کو ملتا ہے۔
اسی طرح 1960 اور70کے عشروں کی تقریبات کااحوال بھی مختلف مضامین میں تو موجودہے لیکن کتابی صورت میں وہ تقریبات اب تک یکجانہیں ہوسکیں۔اس حوالے سے ڈاکٹر مختارظفر نے ملتان کی ادبی تنظیموں اور محفلوں کے بارے میں جو تحقیقی کام کیا اب تک وہی بنیادی مآ خذ کی حیثیت رکھتا ہے۔
پروفیسر انور جمال نے 1980ءکے عشرے میں منعقد ہونے والی تقریبات کو کتابی صورت میں محفوظ کردیا ہے۔1981 سے 1986ءتک کی ادبی سرگرمیاں زیرنظرکتاب ” ملتان رنگ “میں موجود ہیں۔1981 وہ سال ہے جب ہم گو رنمنٹ کالج سول لائنز میں پروفیسر انورجمال سے اردو پڑھتے تھے۔ یہی وہ زمانہ ہے جب ہم نے ادبی تقریبات میں آمد ورفت شروع کی تھی۔
پروفیسر انور جمال اس زمانے میں روزنامہ نوائے وقت میں ”ملتان رنگ“ کے نام سے ہفتہ وارکالم لکھتے تھے۔یہ کالم بنیادی طورپر تقریبات کے احوال پر مبنی ہوتا تھا۔اور بعض اوقات وہ اس سے ہٹ کربھی بعض اہم موضوعات کو اپنے کالم کا حصہ بناتے تھے۔اگرچہ وہ زمانہ ہماری نظروں کے سامنے رہا اور ہم خود ان تقریبات کاحصہ رہے لیکن اب یہ کتاب پڑھی تو معلوم ہوا کہ ہم بھی اس زمانے کے بہت سے نام ،بہت سے واقعات اور بہت سی تقریبات کو فراموش کرچکے ہیں۔کچھ لوگ جب اس جہان سے رخصت ہوئے توپھران کا تذکرہ بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتا چلاگیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ اب ان کے نام سامنے آئے تو جیسے سب کچھ دوبارہ یاد آگیا۔ پروفیسر انور جمال کے یہ کالم شاید کتابی صورت میں منظر عام پرنہ آتے اگرمیں اور شاکر انہیں ان کالموں کو یکجا کرنے کی ترغیب نہ دیتے۔ہم گزشتہ تین برس سے پروفیسر انور جمال صاحب سے کہہ رہے تھے کہ ان کالموں کو کتابی صورت میں لے آئیں لیکن ان کا کہناتھا کہ میرے لیے پرانے کالموں کو ترتیب دینا ممکن نہیں۔ پھرایک روز انہوں نے یہ سب تراشے میرے حوالے کردیئے اور کہا کہ آپ شاکر کے ساتھ مل کر اسے ترتیب دے دیں۔
کالموں کا مطالعہ شروع کیا تو میں ایک مرتبہ پھر 1980ءکے عشرے میں پہنچ گیا۔سول لائنز کالج کی راہداریاں ،کینٹین پر جابر علی سید، حسین سحر،مبارک مجوکہ، پروفیسر امین، عامرفہیم اور شوکت مغل کی بیٹھک نظروں میں گھوم گئی۔ میں یک دم رول نمبر257والا لڑکا بن گیا جو 1981ءمیں نان میڈیکل فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا،جوپروفیسر انورجمال اور مبارک مجوکہ کے لیکچر تو بہت شو ق سے سنتا تھا لیکن کیمسٹری والے فیاض صاحب اور فزکس والے نجم الحسن صاحب کے پیریڈمیں رول نمبر155(شاکرحسین شاکر) کے ساتھ رفو چکر ہوجاتاتھا۔بسا اوقات ہم ایک دوسرے کی پراکسی بھی لگاتے تھے۔
اسی زمانے میں ہم ناپسندیدہ لیکچروں کے دوران پروفیسر انور جمال کاکالم نوائے وقت کے دفتر پہنچانے کے بہانے وقت سے پہلے کالج سے فرارہوجاتے تھے تاکہ کالم کے ساتھ اپنی غزل بھی لپیٹ کر جبار مفتی یا نصیر رعنا کے حوالے کر دیں ۔پروفیسر انور جمال نے تو ہمیں یہ ذمہ داری نہیں سونپی تھی ۔لیکن ہم ازخود ان کے خدمت گاربن گئے تھے۔لالچ یہ ہوتا تھا کہ ہم یہ کالم نوائے وقت میں شائع ہونے سے پہلے ہی پڑھ لیں گے۔ سائیکل پر سوارہونے سے پہلے میں اور شاکر کہیں بیٹھ کر یہ کالم پڑھتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ کالم میں سے کسی کا نام حذف یا شامل کردیں لیکن پھر یہ سوچ کر اس خواہش کو خواہش ہی رہنے دیتے کہ اگر ہم نے کالم میں ردوبدل کردیا تو پکڑائی ہوجائے گی۔پھر اگلا پورا ہفتہ ہم لوگوں کوبتاتے تھے کہ اس مرتبہ انور جمال صاحب کے کالم میں کون سے موضوعات کا ذکرہوگا۔زیر نظر کتاب میں مجید امجد اکادمی کاذکربھی ہے اوراسی تناظر میں جنریشن گیپ پربھی بات کی گئی ہے۔مجید امجد اکادمی اس زمانے میں بہت متحرک تھی۔ انشائیہ، ہائیکو اورسرائیکی مشاعرے اس زمانے میں ابتدائی مراحل میں تھے ۔کالموں میں بھی ان کاجابجا تذکرہ موجود ہے ۔پروفیسرفاروق عثمان ،وفا راشدی وفا حجازی ، انور زاہدی، قمریزدانی کاتذکرہ اس کتاب کا حصہ ہے۔ازرق عدیم کا نام اب کسی کویاد بھی نہیں ہوگا لیکن اس کی شاعری پر گفتگواس کتاب میں موجودہے۔مشتاق صوفی کے ساتھ شام، ادیبوں کا مقابلہ حسن صحت، ملتان میں ٹی وی اسٹیشن کی ضرور ت جیسے موضوعات پر انورجمال صاحب نے تفصیل سے بات کی ہے۔اس کے علاوہ ادب ،ادیب اور حب الوطنی جیسا سدابہارموضوع بھی اس کتاب میں محفوظ ہیں ۔کئی کالم توایسے ہیں کہ آج 40سال بعدبھی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ آج کی بات ہے۔پروفیسر انور جمال صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ کتاب ترتیب دینے کا اعزاز بخشا۔آنے والے دنوں میں کسی نے 1980کے ادبی منظرنامے میں جھانکنا ہوگا تو یقیناً یہ کتاب اس کے لیے مددگارثابت ہوگی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سال 1981 ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسینیٹ الیکشن: اگرآئین کہتا ہے خفیہ ووٹنگ ہوگی تو بات ختم، چیف جسٹس
Next Article حامد میرکا کالم:دو سیاستدان، دو کہانیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ

اگست 13, 2026

ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم

جولائی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.