Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : سینیٹ انتخابات ،کیا پنجاب میں پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار ہے؟
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : سینیٹ انتخابات ،کیا پنجاب میں پی ٹی آئی مشکلات سے دوچار ہے؟

ایڈیٹرفروری 5, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
senate
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی سیاست میں ایک جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک چل رہی ہے تو دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ مارچ میں متوقع سینیٹ الیکشن میں حکمران اتحاد کی مطلوبہ نشستوں پر کامیابی چیلنج بن گئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی اپنی عددی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ حکومت اپنے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرا رہی ہے جبکہ دوسری جانب خفیہ ووٹنگ کا قانون تبدیل کر کے اوپن ووٹنگ کا طریقہ طے کرنے کی جدوجہد بھی جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کو خفیہ ووٹنگ میں اپنے ارکان کے ووٹ ’اِدھر اُدھر‘ ہونے کا خوف ہے۔ تاہم حکومت پرامید ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سمیت تمام صوبوں میں ان کے امیدوار بھرپور طریقے سے کامیاب ہوں گے۔ پنجاب میں سینیٹ نشستوں پر پارٹی پوزیشن کیا ہے؟ آئینی طور پر سینیٹ انتخابات میں دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی 22 میں سے ریٹائر ہونے والے 11 سینیٹرز کی خالی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ پنجاب کے ایوان میں کل 371 ممبران میں سے اس وقت 368 موجود ہیں، جن میں حکومتی اتحاد پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ ق اور راہ حق پارٹی کے کل ممبران کی تعداد 192 ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران کی تعداد 172 ہے اور چار اراکین اسمبلی آزاد ہیں۔ اس پارٹی پوزیشن کے مطابق سینیٹ کے آئینی فارمولے کے تحت 11 نشستوں میں سے دو ٹیکنوکریٹ، دو خواتین جبکہ سات جنرل نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ پارٹی ممبران کے ووٹوں کا تناسب سینیٹ کی جنرل نشستوں پر حصہ لینے والےسات امیدواروں کے لیے48.5 ووٹ ہر امیدوارکو لینا لازمی ہوں گے جبکہ دو ٹیکنوکریٹ اور دو خواتین نشستوں کےامیدواروں کو تمام اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے اور زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار ترتیب سے کامیاب قرار دیے جائیں گے۔ پارٹی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فارمولے کے تحت 11 میں سے چھ نشستیں حکومت جبکہ اپوزیشن کو پانچ نشستیں ملنی چاہییں یعنیٰ ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی چار نشستوں میں سے دو حکومت اور دو پر اپوزیشن کے امیدوار کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح سات جنرل میں سے چار حکومتی اتحاد اور تین اپوزیشن کی نشستیں بنتی ہیں۔ کامیابی کے اس تناسب کو قائم رکھنے کے لیے حکومت اوپن ووٹنگ کے لیے ترمیم چاہتی ہے مگر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جس طرح سابقہ سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے مبینہ طور پر اراکین ’خرید‘ کر خفیہ ووٹنگ کے تحت پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار چوہدری سرور کو کامیاب کرایا تھا، اب انہیں خوف ہے کہ ان کے اراکین وفاداریاں تبدیل نہ کریں۔ پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے دعوے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جس طرح وفاق میں وزیر اعظم نے سینیٹ انتخابات میں فنڈز دینے کا اعلان کیا اسی طرح پنجاب میں بھی اڑھائی ارب روپے کے فنڈز ترقیاتی فنڈز کے نام پر صرف حکمران جماعت کے ممبران کو جاری کیے جا رہے ہیں۔ ’یہ دراصل ممبران کو ووٹ دینے کے لیے رشوت دی جا رہی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں تین گروپ بن چکے ہیں، جو ان کے جھانسے میں آنے کو تیار نہیں لہذا حکومت اپنی پالیسیوں کی وجہ سے متوقع نشستوں سے کم ہی جیتے گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح ہارس ٹریڈنگ سے چوہدری سرور کو جتوایا تھا اب اسی طرح انہیں خوف ہے کہ ان کے اراکین وفاداریاں تبدیل نہ کرلیں۔ ’حکمران اتحاد کافی مشکلات سے دوچار ہے اسی لیے کبھی ووٹنگ کا طریقہ بدلنے، کبھی اراکین کو لالچ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیں کوئی خوف نہیں ہمارے اراکین اپوزیشن امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔‘ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بلاوجہ پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممبران کو فنڈز کا اجرا معمول کا حصہ ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں اوپن ووٹنگ کی مخالفت اس لیے کر رہی ہیں کہ ان کے اپنے اراکین قیادت سے مایوس ہوگئے ہیں اور یہ ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے کیونکہ چور راستوں سے کامیاب ہونے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں۔فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ حکمران اتحاد پنجاب سے سینیٹ کی مطلوبہ نشستوں سے زائد حاصل کرے گا۔ ’ہمیں کوئی خوف نہیں اس بار انتخابات شفاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومت اور اپوزیشن کو تجویز پیش کی ہے کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، جوڑ توڑ چھوڑیں اور فارمولے کے تحت حکومت اور اپوزیشن امیداروں کو کامیاب کرائیں تاکہ جس کا جو آئینی حصہ ہے اسے مل جائے اور کوئی اپ سیٹ بھی نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر جوڑ توڑ کی سیاست ہوئی تو حکومت اور اپوزیشن ممبران اپنی مرضی کے مطابق کسی کو بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں، جس سے دونوں طرف نشستیں اوپر نیچے ہونے کا خطرہ رہے گا۔ تاہم دونوں جانب سے اس تجویز پر اپنی قیادتوں سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سینیٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشمیریوں کو حق دیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ : عمران خان
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کشمیر پالیسی میں تبدیلی یا وزیر اعظم کی بد حواسی ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، صبح سینیٹ میں پیش کی جائے گی

نومبر 10, 2025

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

جون 13, 2025

پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اپریل 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.