Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حسن نثارکا کالم۔۔لاہور کی چار سڑکیں اور ایل ڈی اے
حسن نثار

حسن نثارکا کالم۔۔لاہور کی چار سڑکیں اور ایل ڈی اے

ایڈیٹرجنوری 2, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے ہاں عموماً اس قسم کی خبروں پر کالم لکھنے کا رواج نہیں کیونکہ سستی سیاست اور سیاپا نشے کی طرح طاری ہے اور سچ پوچھیں تو میں بھی ان نشوں کا عادی ہوں لیکن کبھی کبھی ٹریک سے اتر جاتا ہوں اور ایسے موضوعات کی طرف بھی نکل جاتا ہوں جن میں اکثریت کو کچھ خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے کے نام سے بھی میں واقف نہیں لیکن اس شخص نے بہت ہی خوبصورت، مثبت اور تعمیری قسم کی پہل کاری کی ہے جس کا کم از کم ہمارے ہاں کوئی رواج نہیں ۔ہم بڑی بڑی باتیں کرنے اور بڑھکیں مارنے کے عادی کچھ اس قسم کے لوگ ہیں جو اس حقیقت سے آشنا ہی نہیں کہ زندگی صرف میگاپراجیکٹس، کروڑوں نوکریوں اور لاکھوں گھروں کا نام ہی نہیں۔بہت سے چھوٹے چھوٹے، تخلیقی، پیارے پیارے اقدامات بھی شہروں کی خوبصورتی ، پاکیزگی اور لوگوں کیلئے آسانیوں کا سبب بن سکتے ہیں اور اس’’گلوبل ویلیج‘‘ کہلاتی دنیا میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں لیکن سیانے سچ کہتے ہیں کہ نقل کیلئے بھی عقل وشعور کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایل ڈی اے نے شہر کی چار سڑکوں پر شہریوں کیلئے ایک نیا منصوبہ بنا کر ’’واک اینڈ شاپ‘‘ کی سہولت دینے کا عمدہ فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد کے دوررس نتائج سو فیصد یقینی ہیں، اس پر ایل ڈی اے مبارکباد اور داد کا مستحق ہے ۔لاہور میں پہلی بار چار اہم سڑکوں پر ٹریفک بند کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ ’’پیڈیسٹرین زونز‘‘ بنائے جائیں گے جن میں ایم ایم عالم روڈ، ملکہ ترنم نور جہاں روڈ، فردوس مارکیٹ چوک اور حسین چوک شامل ہیں ۔ان پیڈیسٹرین زونز کو مختلف طریقوں سے ملکی ثقافتوں کا عکاس بنایا جائے گا۔ ایم ایم عالم روڈ پر ہر سو میٹر بعد بیٹھنے کیلئے بینچز نصب کئے جائیں گے ۔میں نے کئی ملکوں میں یہ کام ہوا دیکھا ہے جسے کرتا تو متعلقہ ادارہ ہی ہے تاکہ ہارمنی موجود رہے لیکن شہری براہ راست کچھ اس طرح شریک ہوتے ہیں کہ جی خوش ہو جاتا ہے مثلاً کوئی اپنے مرحوم والدین، شریک حیات، مرحوم دوستوں، اپنے اساتذہ کے نام سے مختلف بینچز منسوب کر دیتا ہے، یہی حال درختوں کا ہے سو کیا ہی اچھا ہو اگر ایل ڈی اے بھی ان خطوط پر سوچے کہ کسی بینچ اور درخت کیلئے رقم مخصوص کر دے تاکہ شہری براہ راست اس خوبصورت مہم میں شریک ہو سکیں کہ یہ بھی اک طرح کی تربیت ہے ۔
میں اکثر اس بظاہر معمولی سی بات پر بہت کڑھتا ہوں کہ ہم کیسے گئے گزرے لوگ ہیں جو 73سالوں میں اپنی ٹریفک تک میں نظم وضبط پیدا نہیں کر سکے ۔یہ کیسی ناکام و نامراد ٹریفک پولیس ہے جو 73سالوں میں اپنے لوگوں کے اندر’’لائن اور لین‘‘ تک کا شعور، تمیز بھی پیدا نہ کر سکی ۔ آج ٹریفک میں ڈسپلن پیدا کرلو تو ہفتوں کے اندر اندر شہر کا چہرہ بدل جائے گا۔بے تکی اور آوارہ ٹریفک، مادر پدر آزاد انسانی ریوڑوں کی وجہ سے ہر ماہ کروڑوں روپے کا جو فیول ضائع ہوتا ہے اس کی بچت علیحدہ۔ خدا جانے ان ’’انتظامی جنات‘‘ کو یہ سادہ سی بات بھی سمجھ کیوں نہیں آتی کہ جس معاشرہ میں لوگوں کے اندر سڑکوں پر ’’ڈسپلن‘‘ پیدا ہو جاتا ہے اس کا گھنا سایہ ان کے دیگر رویوں میں بھی نشوونما پانے لگتا ہے لیکن افسوس یہاں لمبی لمبی ہانکنے کا کلچر ہے۔بڑے کام یہ کر نہیں سکتے، چھوٹے چھوٹے خوبصورت کاموں کی طرف توجہ کا رواج نہیں تو معاشرہ کے نام پر ’’موت کا کنواں‘‘ نہ ہو گا تو کیا ہوگا؟
وائس چیئرمین ایل ڈی اے ویل ڈن …ممکن ہوتو بوڑھوں معذوروں کیلئے بھی سائیکل رکشہ ٹائپ علامتی سواری کی گنجائش رکھیں جو بے شک محدود اوقات کیلئے ہی کیوں نہ ہو کہ اگر لندن میں ایسا ہو سکتا ہے تو لاہور کی چار سڑکوں پر کیوں نہیں؟ ممکن ہو تو محنت پر فخر کرنے کا کلچر متعارف کرانے کیلئے نوجوان طلبا کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں دو، دو، چار چار گھنٹوں کیلئے یہ چھوٹی موٹی سواریاں چلانے اور ’’پاکٹ منی ‘‘ بنانے کی طرف متوجہ کریں کہ یہ بھی انسان سازی اور تربیت کا ایک طریقہ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم۔۔ٹنڈے پہلوان کی بیٹھک!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔بتائیے فوج بیچاری کیا کرے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا

اکتوبر 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.