Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’FACTS‘‘ یعنی حقائق اور یہ زندگی۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’FACTS‘‘ یعنی حقائق اور یہ زندگی۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 24, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سچ تو یہ ہے کہ مجھے ’’حالاتِ حاضرہ‘‘ پر تبصرے، تجزیے سے چڑ بلکہ نفرت ہے کیونکہ مجھے یہ ایکسرسائز کلرکوں اور قصائیوں کے کام جیسی لگتی ہے جسے پنجابی میں کالیاں چٹیاں وکھو وکھ کرنا کہتے ہیں یعنی کالی اور سفید کو علیحدہ علیحدہ کرنا یا قصائیوں کی طرح گردن، چانپ، پُٹھ، دستی وغیرہ کی علیحدہ علیحدہ بوٹیاں تیار کرنا لیکن کیا کریں کہ یہ سب ’’پارٹ آف دی پیکج‘‘ یعنی ہمارے کام کا حصہ ہے سو میں بھی اس میں ’’ملوث‘‘ ہوں۔ ہر اتوار ’’میرے مطابق‘‘ میں یہی کچھ کرتا ہوں لیکن بھلا ہو ان ذہین ناظرین کا جو اکثر ذرا مختلف قسم کے سوال بھی بھیج دیتے ہیں مثلاًذہانت اور دانش میں کیا فرق ہے؟گھر اور مکان میں کیا فرق ہے؟خوف اور بہادری کیا ہے؟زندگی میں ڈسپلن کا کیا رول ہے؟مقدر اور محنت میں فوقیت؟مستقبل کیا چیز ہے؟تعلیم اور تربیت میں زیادہ اہمیت کسے حاصل ہے؟قیادت کیا ہوتی ہے، کیسی ہونی چاہئے؟معاشرہ میں قانون اور انصاف کا کیا مقام ہے؟محبت کیا ہے؟زندگی میں ’’تیاری‘‘ کا کیا کردار ہے؟کامیابی اہم ہے یا خوشی؟دعا کی اہمیت؟ وغیر ہ وغیرہ وغیرہ ایسے سوالات مجھے بہت انسپائر اور ٹریگر کرتے ہیں، صحیح معنوں میں انہیں انجوائے کرتا ہوں۔ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ بظاہر سادہ سے ان بیحد ’’لوڈڈ‘‘ سوالوں کے ساتھ کس قدر انصاف کر پاتا ہوں لیکن خوشی بہت ہوتی ہے اور رسپانس بھی زبردست ہوتا ہے اس لئے سوچا کہ کیوں نہ انہیں کالموں میں بھی شامل کر لیا جائے۔غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں۔
گزشتہ اتوار ’’میرے مطابق‘‘ میں ایک سوال تھا کہ زندگی میں ʼʼFACTSʼʼیعنی حقیقتوں کی کیا حیثیت ہے؟اس سوال کا اصل جواب تو یہ ہے کہ یہ سوال ہماری اجتماعی زندگی کا اہم ترین سوال اور ایک زندہ المیہ ہے کیونکہ ہم حقائق سے بہت دور خیالوں، خوابوں، خواہشوں، سرابوں، وہموں، مفروضوں، ٹوٹکوں، تعویذ گنڈوں، نیک و بدشگونوں پر زندہ رہنے والے لوگ ہیں کیونکہ یا ہم میں FACTS کا سامنا کرنے کی سکت نہیں یا زندگی میں ان کے اہمیت کا شعور نہیں۔ وجہ یا وجوہات جو بھی ہوں یہ بات طے ہے کہ FACT یعنی حقیقت زندگی کی سفاک ترین حقیقت ہوتا ہے کیونکہ آپ حقائق کو نظر انداز یا بائی پاس کر کے انہیں تبدیل نہیں کر سکتے اور ایک وقت آتا ہے جب حقائق ہر شے کو روند کے رکھ دیتے ہیں۔ گھسی پٹی مثال ہے کہ بلی کو دیکھ کر کبوتر کے آنکھیں موند لینے سے بلی غائب نہیں ہو جاتی اور بالآخر معصوم کبوتر کو اپنی اس معصومیت یا جہالت کی قیمت اپنی جان دے کر چکانا پڑتی ہے۔ FACTS یعنی حقائق کے حوالہ سے ایک انتہائی اہم بات یہ ہے کہ حقائق تک پہنچنے کے لئے گہری کھدائی بہت ضروری ہے کیونکہ کچ پکے، نامکمل، ادھورے حقائق پورس کے ہاتھی بن کر فائدہ مند ہونے کی بجائے خطرناک حد تک نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتے جبکہ اس کے لئے صبر و استقامت کی ضرورت ہے جو ہمارے اندر نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ ہم بہت جلد باز اور عجلت پسند لوگ ہیں۔ ذاتی رائے، پسند نا پسند اور حقائق میں تمیز کرنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا اور ʼʼFACTSʼʼکے حوالہ سے اک اہم بات یہ ہے کہ انہیں بہادری اور کشادگی سے فیس کرنا اہم ترین مرحلہ ہے اور اس طرح کے جملے جماندرو قسم کے احمقوں کو ہی زیب دیتے ہیں کہ ’’پلیز! میں نے فیصلہ کر لیا ہے اس لئے حقائق بتا کر مجھے کنفیوژ کرنے کی کوشش مت کرو‘‘۔اک عربی مقولہ کا فری سٹائل سا ترجمہ کچھ یوں ہوگا کہ ’’جب تم زبان کا نیزہ چلاؤ تو پہلے اس کی انی حقائق کے زہر میں ڈبو لو‘‘ جبکہ ہمارے کلچر میں ہوائیاں چھوڑنے کا رواج بہت مقبول ہے۔ منہ پھاڑ کے بےتکے الزام لگا دیتے ہیں اور پھر جھوٹے ثابت ہونے پر معذرت تک کرنے کا تردد بھی ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجہ میں اس طرح کے محاورے جنم لیتے ہیں کہ ’’کتے بھونکتے رہتے ہیں اور قافلے گزر جاتے ہیں‘‘۔انتہائی گرما گرم بحث کو ختم کرنے کا اک بہترین طریقہ یہ ہے کہ موضوع کو ٹھنڈے ترین پانی میں چند غوطے دے دیے جائیں۔ عدالت میں بھی واقعاتی شہادت، عینی شہادت پر اس لئے بھاری پڑتی ہے کہ آدمی تو جھوٹ بھی بول سکتا ہے جبکہ واقعات جھوٹ نہیں بول سکتے اور آخری بات یہ کہ جب FACTS یعنی حقائق اوریجنل اور تخلیقی قسم کے آئیڈیاز کے ساتھ مل جائیں تو اک نئی تاریخ جنم لیتی ہے۔ انہی اوریجنل آئیڈیاز کو آؤٹ آف بوکس تھنکنگ بھی کہا جاتا ہے لیکن جہاں ’’تھنکنگ‘‘ ہی مر چکی ہو وہاں آؤٹ آف بوکس تھنکنگ کہاں سے آئے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسقوطِ کشمیر اور گلگت بلتستان۔۔حامد میر
Next Article پی ڈی ایم۔ سندھ کو مثالی فلاحی صوبہ بنائے۔۔محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.