Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عثمان بزدار، پی ٹی وی اور نیب۔۔منصور آفاق
لکھاری

عثمان بزدار، پی ٹی وی اور نیب۔۔منصور آفاق

ایڈیٹرجولائی 26, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman buzdar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہر طرف شور بپا کیا گیا کہ ’’بزدار گیا، بس ابھی گیا‘‘ عمران خان نے علیم خان کو بلا لیا ہے۔ راجہ بشارت سے میٹنگ کرلی ہے۔ سبطین خان کے ساتھ طویل ملاقات کی ہے۔
سچ یہ ہے کہ سبطین خان کی اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے علاوہ عمران خان کے ساتھ کسی موضوع پربات نہیں ہوئی۔ پنجاب کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی قرارداد منظور ہوئی، جس میں علیم خان اور راجہ بشارت نے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا۔ یہ قرار داد جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کا منہ بند کرنے کےلئے پاس کی گئی۔ عثمان بزدارکو کمزور وزیر اعلیٰ سمجھنے والے کسی بھول میں ہیں۔
وہ کہیں نہیں جارہے۔ پنجاب کا سیاسی ماحول ان کی گرفت میں ہے، اتحادی ان سے خوش ہیں، اپوزیشن کے ممبران اسمبلی ان سے ملاقات کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ یہ پہلےوزیر اعلیٰ ہیں جو منظم ہیں اوررسک اسسمنٹ کو دیکھ کر کام کر رہے ہیں۔جہاں پچھلی 7 دہائیوں میں کوئی کام نہیں ہوا تھا ان علاقوں میں اُن کے کام اپنی افادیت کی وجہ سے ان کی حکومت کی پہچان بن رہے ہیں۔
عمران خان نے محسوس کیا کہ کورونا کی تباہ کاریوں کے بعد اگر کوئی شعبہ معیشت کو بحال کر سکتا ہے تو وہ کنسٹرکشن سیکٹر ہے۔عثمان بزدار نے ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تعمیراتی شعبہ میں انقلابی اقدامات کا آغاز کیا۔ اس بات کا تخمینہ لگوایا کہ پانچ مرلے کے ایک گھر کی تعمیر سے کتنے لوگوں کو روزی مل سکتی ہے۔
پتہ چلا کہ پانچ مرلے کا ایک گھر 50 سے 100 خاندانوں کیلئے امید کی کرن بنتا ہے۔ اب اندازہ لگائیں کہ لاکھوں لوگوں کا اپنا ذاتی مکان بنانے کا خواب ، اگرحقیقت بن جائے تو کتنے افراد کیلئے روزگار فراہم ہوگا۔ وزیر اعلی نے اس سلسلے میں ’’اپروولز رجیم پنجاب ‘‘کا اجرا کیا ہے۔ اس سسٹم سے جہاں کمرشل اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں کاروبارکرنے والوں کو سہولتیں ملی ہیں وہاں عام شہریوں کیلئے گھروں کی تعمیر بھی آسان ہوئی ہے۔
حکومت پنجاب نے صوبے کے 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم ای خدمت مراکز میں تعمیراتی شعبے کیلئے ون ونڈو سینٹرز قائم کردئیے ہیں۔ اب ان سینٹرز پر کاروباری حضرات یا عام آدمی نجی منصوبوں سے متعلقہ اجازت نامے اور این او سیز ایک ہی چھت کے نیچے حاصل کر سکتے ہیں۔ اب درخواست گزار کو فائلیں اٹھاکر دفتر دفتر نہیں پھرنا پڑے گا، واسا، انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی، ایل ڈی اے اور دیگر ڈویلپمنٹ ایجنسیوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ متعلقہ اجازت ناموں کیلئے اب ایک ہی جگہ کا تعین کردیا گیا ہے۔
تعمیراتی شعبے میں ہر قسم کے این او سی کیلئے مدت متعین کردی گئی ہے۔ افسران مقررہ مدت میں این او سیز اور اجازت ناموں کی فراہمی کے پابند ہونگے۔تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اپروولز رجیم پنجاب کے تحت تعمیرات کیلئے نقشوں کی منظوری 30 کاروباری دنوں میں ہو گی۔
تعمیر کی تکمیل کاسرٹیفکیٹ بھی 30 دنوں میں، جگہ کے استعمال میں تبدیلی کا اجازت نامہ 45 دنوں میں اور نجی رہائشی اسکیموں کیلئے این او سی 60 سے 75 دنوں میں حاصل کیا جا سکے گا۔ اگست میں اس کا دائرہ کار اضلاع تک پھیلادیا جائے گا۔ اب تک تقریباً 1400 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے تقریبا 500 پر اجازت نامے اور این او سیز جاری کئے جاچکے ہیں۔ اس کام کاکریڈٹ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکو نہ دینا زیادتی ہوگی۔
اب ایک اور اچھے کام طرف آتے ہیں جسے مسلسل برا کہا جارہا ہے۔ وہ ہے ٹی وی لائسنس فیس میں اضافہ۔ یقیناً اس عمل سے پی ٹی وی کے مردہ گھوڑے کی شریانوں میں لہو دوڑ گیا ہے۔
جہاں تک غریبوں پر بوجھ بڑھ جانے کی بات ہے تو وہ بالکل غلط ہے۔ غریب اس فیس سے مستثنی ہیں۔ ماہانہ بجلی کی کھپت کے 100 یونٹ سے کم صارفین نے یہ فیس ادا نہیں کرنی۔ مساجد اور اسکول بھی مستثنیٰ ہیں۔ برطانیہ میں ماہانہ ٹی وی فیس تیرہ پونڈ یعنی 26سو روپے ہے۔ پاکستان سے 26 گنا زیادہ اور کوئی بھی مستثنیٰ نہیں۔
یورپ کے باقی ممالک میںیہ فیس اس سے بھی زیادہ ہے۔ یہ فیس اس لئے لی جاتی ہے کہ سرکاری نشریاتی ادارے کاروباری ادارے نہیں ہوتے۔ ان کا کام اپنی تہذیب و ثقافت کا فروغ ہوتا ہے۔وہ ریاست کے بیانیہ کےعلمبردار ہوتے ہیں۔ افسوس کہ پاکستان میں ان اداروں سے سیاسی پروپیگنڈا کاکام لیا جاتارہا ہے۔ عمران خا ن کی حکومت آئی تھی تو اعلان کیا گیا تھا کہ پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرح خود مختار ادارہ بنا یا جائے گامگر ابھی تک پی ٹی وی وزارت اطلاعات و نشریات اور پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے درمیان لٹکا ہوا ہے۔
ایک اور معاملے پر بھی تھوڑی سی بات کرلوں۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ نیب احتساب میں تا خیر کا ذمہ دار ہے۔ نیب نے اس کا تو کوئی جواب نہیں دیا مگر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ رہا نہیں ہوئے ان کی ضمانت ہوئی ہے۔دونوں ملزمان ایک غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوام کومالی نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
68 متاثرین کونہ تو پلاٹ فراہم کئے گئے ،نہ رقوم واپس کی گئیں۔ ہاؤسنگ پروجیکٹ کوایل ڈی اے کی جانب سے غیرمنظور شدہ ڈکلیئر کئے جانے کے باوجود لوگوں سے سرمایہ اکھٹا کیا گیا۔ملزمان ،اپنےاکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقوم کی وصولی کی خاطر خواہ وضاحت پیش نہیں کر سکے۔ نیب نے ان کے جرائم کی ایک طویل فہرست جاری کی ہے مگر فیصلہ تو عدالت نے کرنا ہے۔ سو یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ خواجہ برادران مجرم ہیں ،ملزم انہیں ضرور کہا جاسکتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسوشل میڈیا سے خوف کیوں؟۔۔محمود شام
Next Article دُنیا بدل رہی ہے، ہم بدلیں گے کہ نہیں!۔۔امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.