Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وہ چلے گئے۔۔فرحانہ پیرزادہ
فرحانہ پیرزادہ

وہ چلے گئے۔۔فرحانہ پیرزادہ

ایڈیٹرمئی 29, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
plane fire
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ چلے گئے۔۔
ابھی ان کے جانے کاوقت تو نہیں تھا۔۔۔۔
ان کی جانے کی کوئی تیاری نہ تھی۔۔۔
بہت سارے کام کرنے تھے انہوں نے ۔۔۔۔
ڈھیروں ادھورے سپنے دیکھ رکھے تھے۔۔۔۔
چھوٹے چھوٹے خواب تھے۔۔۔۔
ہاں یادآیا۔۔۔
کچھ نہایت اہم چیزیں
بہت سے وعدے
بہت سی پلاننگز
ایک نہایت اہم پراجیکٹ پے کام چل رہاہے۔۔۔۔
جیسے ہی اس سے فرصت ملے گی دوستوں کے ساتھ کھانے کاپلان ڈن۔۔۔
اگلے مہینے۔۔
چھوٹی بہن کی سالگرہ آرہی ہے
یہ سالگرہ بہت دھوم دھام سے مناؤں گی
اف اللہ۔۔۔۔
بھائی جان کی شادی اتنا مزہ آ ئے گا۔۔۔ اتنازیادہ مزہ۔۔۔
جوڑوں کی ڈیزائننگ توتقریباًمکمل ہوہی گئی ہے۔
جیولری !
اتنی خوبصورت لوں گی کہ سب عش عش کراٹھیں گے۔۔۔۔
اس شادی پے تودل کے سارے ارمان پورے کروں گی۔۔۔
اماں ابا!
آپ کے عمرے کا انتظام توتقریباً پورا ہے۔۔۔
مگر
اچانک یہ کورونا کی وباءکی وجہ سے آپ جانہیں پائے۔۔
سنا ہے اس سال کے آخر تک ویکسین تیارہوجائے گی۔۔۔
ان شاءاللہ
بس پھرآپ دونوں عمرہ کرکے آئیں گے۔۔۔
تین سال بعد کراچی جارہی ہوں۔۔۔پہلی دفعہ جہاز میں بیٹھوں گی۔۔
حمزہ کی روزہ کشائی پے سب سے ملاقات ہوگی۔۔۔
میرے معصوم نواسے کی خواہش ہے کہ اگرنانو نہ آئیں تو یہ تقریب بھی نہیں ہوگی۔۔
اب اس کی خواہش رد نہیں کی جاسکتی۔۔۔
ماما کی کتنی بڑی خواہش پوری ہوئی آج سیکنڈ لیفٹیننٹ بن گیا۔۔۔
الحمد اللہ۔۔۔
آج افطاری گھروالوں کے ساتھ کروں گا۔۔
سپرپرائز دے رہا ہوں۔۔۔2:30پے فلائٹ لینڈ کرے گی
3:30تک گھرپہنچ جاؤں گا
ماما آرام سے میری پسند کی چیزیں تیار کرلیں گی۔۔۔
بابا ڈیوٹی آف ہوتے ہی گھر آ کر افطاری آپ کے ساتھ کروں گی۔۔۔
جی جی مجھے پتہ ہے چائے آپ میرے ہی ہاتھ کی پیتے ہیں۔۔۔
ہاں جی بابا۔۔۔
سحری میں بھی بناؤں گی آپ کے لیے چائے ۔۔۔اب خوش
پچھلی دفعہ نمبر اچھے نہیں آئے ۔کمپیوٹر گیم زیادہ ہی کھیل لی تھی۔ ماماپاپا زیادہ مطمئن نہیں تھے۔ ۔
اس دفعہ جان توڑ محنت کرکے اچھاگریڈ لاؤں گا۔۔جب گریڈ اچھا آئے گا توپھرماما سے کہہ کر سب دوستوں کےلئے ایک گیٹ ٹوگیدر رکھوں گا۔۔۔
اس دفعہ میکے جا کر اماں کاخوب ہاتھ بٹاؤں گی۔۔
میری ماں کابھی توحق ہے میرے پے۔۔۔
پڑھائی سے فارغ ہوتے ہی شادی ہوگئی بس اس دفعہ پورا ایک مہینہ اماں کاکچن میں سنبھالوں گی۔۔
جتنی نئی ڈشز سیکھی ہیں سب بنا کر کھلاؤں گی۔۔۔
پورے پانچ سال بعد اپنے میاں اوربچوں کے ساتھ اماں کے گھر میری عید ہوگی۔۔۔۔
اپنے ماں باپ تو پھراپنے ماں باپ ہی ہوتے ہیں۔۔۔
اچھی نوکری اور اتنی اچھی تنخواہ۔۔
اس دفعہ سب کو ان کی مرضی کی شاپنگ کراؤں گا۔۔۔۔ یہ سب چھوٹی چھوٹی معصوم خواہشات جوہم سب عام زندگی میں اسی طرح کرتے رہتے ہیں۔ ۔اس نہایت بدقسمت طیارے میں بیٹھنے والوں نے بھی کی ہوںگی۔ پی کے8303جولاہور سے کراچی جارہاتھا۔۔ ان میں سے کچھ لوگ بن بتائے سرپرائز دینے کے لیے اس فلائٹ پرسوارہوئے تھے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی فلائٹ تو پلک جھپکتے گزرجاتی ہے۔۔۔کچھ معصوم بچوں نے کھڑکی کے پاس بیٹھنے کی ضد کی ہوگی۔۔۔
باربار ماں سے سوال ہم کتنی دیر میں نانی کے گھرپہنچ جائیں گے۔۔۔
دادا ابو ہمیں ایئرپورٹ لینے آئیں گے۔۔۔۔
اپنوں سے ملنے کی خوشی سے دمکتے چہرے بچوں کے ان سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ان کو مطمئن کرے حسین باتیں سوچ رہے ہوں گے۔۔۔
اس فلائٹ میں بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی شامل تھے۔۔جن کی زندگی ابھی خوشیوں کے پنڈولوں پے جھولنا شروع ہوئی تھی۔۔ ان جوانوں نے اپنی خوبصورت زندگی کی منصوبہ بندی شروع کی ہوگی ۔زندگی کی تکمیل کے دلوں کوچھونے والے وعدے وعید بھی کیے ہوںگے۔نوجوان قصائی میزبان جن کو یہ نوکری کتنی دعاؤں اور محنتوں سے ملی ہوگی۔۔۔
ماں باپ اور بہن بھائیوں کی زندگی بدلنے کے کتنے حسین خواب دیکھے ہوںگے۔ اس بدقسمت طیارے میں ایسے والدین اور کچھ ایسے بچے بھی شامل تھے جن کے گھروں وال تازندگی انتظار کی سولی پر لٹکتے رہیں گے ۔ یہ لٹکنا کیاہوتا ہے یہ صرف وہ جانتے ہیں جن کووقت اس اذیت سے دوچار کرتا ہے۔
تباہ ہونے والے طیارے میں97مسافرسوارتھے جسن میں صرف دوافراد کو زندگی کی نوید ملی۔۔۔ یہ طیارہ لاہور سے کراچی روانہ ہوا اور لینڈنگ سے صرف دومنٹ قبل اس خوفناک حادثے کا شکارہوگیا۔ طیارے میں موجود 97افراد اپنی ابدی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔
بدقسمت طیارہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل تکنیکی خرابی کی بدولت رےڈار سے غائب ہوگیا اور کراچی کی ایک رہائشی کالونی کی آبادی پرگر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں کالونی کے متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ تباہ شدہ جہاز میں آگ لگ گئی ،مسافرزندہ جل گئے ۔افسوسناک پہلو یہ ہے کہ لاشیں شناخت کے قابل بھی نہ رہیں۔
قومی ایئر لائن میں ہونے والا یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی بہت سے حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اگرگزشتہ برسوں میں ہونے والے حادثات کی طرح اس باربھی تحقیق بارآور ثابت نہ ہوئی تو کہیں قومی ایئر لائن پرلوگوں کار ہا سہا اعتماد بھی جاتا نہ رہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔’’ابھی تو… شروع ہوئی ہے‘‘
Next Article شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے، کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی: جسٹس فائز عیسی کا سوال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے

ستمبر 26, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار

ستمبر 26, 2026

پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا

ستمبر 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آج بابائے جمہوریت کی 23 ویں برسی ہے ستمبر 26, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا التوا ، عطا تارڑ اور سہیل آفریدی کی تکرار ستمبر 26, 2026
  • پیٹرول میں اضافہ مسلسل جاری : آج 391 روپے 30 پیسے لیٹر ملے گا ستمبر 26, 2026
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.