Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے، کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی: جسٹس فائز عیسی کا سوال
اہم خبریں

شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے، کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی: جسٹس فائز عیسی کا سوال

ایڈیٹرمئی 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Qazi-Faez-Isa-Supreme-Court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس میں ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے جس میں احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی بطور سربراہ تقرری، ان کی شہریت اور اثاثوں سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں بلوچستان کے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو جس محکمہ اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا سربراہ بنایا گیا اس کا معیار کیا مقرر کیا گیا۔
اُنھوں نے کہا کہ کیا اس عہدے پر کسی شخص کی تقرری کے لیے کوئی اشتہار وغیرہ دیا گیا اور کیا درخواستیں موصول کی گئیں اور کیا یہ عہدہ پبلک سروس کمیشن کے طریقہ کار کی روشنی میں چنا گیا ہے۔
اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شہزاد اکبر کو اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے حوالے سے کیا شرائط اور ضوابط طے کیے گئے تھے۔
اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے اثاثہ جات کی ریکوری کے سربراہ کی شہریت کے بارے میں بھی سوال اُٹھایا ہے اور کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے اور کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی اور کیا وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی قانونی حیثیت بھی سوال اُٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ قوم کے ٹیکسز سے جو پیسہ اس ادارے پر خرچ ہو رہا ہے وہ کیسے قانونی ہوسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے جج نے یہ بھی سوال اُٹھایا کہ اُن کے (فائز عیسی) اور ان کے بیوی بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے جو پیسہ خرچ ہوا اس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جج نے اپنے جواب میں احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر کے انکم ٹیکس ریٹرنز کے علاوہ ان کے بیوی بچوں کے ناموں اور ان کی شہریت کے بارے میں بھی سوالات اُٹھائے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنے بیوی بچوں کے نام پاکستان یا بیرون ممالک جائیداوں کے بارے میں کیوں نہیں بتایا۔
اس صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران ججز پر الزام عائد کرنے والے اس وقت کے اٹارنی جنرل اس ضمن میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ حکومت کا اس ضمن میں موقف تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور مستعفی نہیں ہوئے بلکہ ان سے استعفی لیا گیا ہے۔
اپنے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیر قانون فروغ نسیم پر بھی سوال اُٹھایا ہے کہ کیسے اُنھوں نے اُن کے خلاف وکلا برادری کو تقسیم کرنے کے لیے عوام کے ٹیکسوں کی 17 ملین روپے سے زیادہ رقم خرچ کی۔
واضح رہے کہ اس جواب سے قبل بھی جسٹس قاضی فائز عیسی تین سے زائد جواب داخل کرواچکے ہیں۔سابق اٹارنی جنرل انور منصور، وزیر قانون بیرسٹر فروع نسیم اور احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے ساتھ بلواسطہ یا بلا واسطہ تعلق ضرور رہا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل اور موجودہ وزیر قانون سابق فوجی صدر کے خلاف آئین شکنی اور سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں مجرم کے وکیل رہے ہیں جبکہ شہزاد اکبر سابق فوجی صدر کے دور میں قومی احتساب بیورو میں تعینات ہوئے تھے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروع نسیم کے بارے میں لکھا ہے کہ فروغ نسیم پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے تو اُنھوں نے متحدہ قومی موومنٹ سے پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ کا ٹکٹ حاصل کیا اور اُنھوں نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو نیلسن مینڈیلا کے ہم پلہ قرار دیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جواب میں کراچی میں 12 مئی سنہ 2007کے واقعہ کا بھی ذکر کیا ہے اور اس واقعہ کا ذکر فیض آباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے فیصلے میں بھی کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق از خود نوٹس کا فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہی تحریر کیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے جواب میں کہا کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق ایم کیو ایم نے جو نظرثانی کی درخواست دائر کی اس میں کہا گیا کہ کہا درخواست گزار یعنی جسٹس قاضی فائز عیسی جج بننے کے اہل نہیں ہیں۔
اُنھوں نے جواب میں مزید لکھا کہ فیض آباد دھرنے کے فیصلے کے خلاف سات مارچ سنہ 2019 میں ایم کیو ایم اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نظرثانی کی درخواستوں میں ایک ہی قسم کی زبان استعمال کی گئی اور ایک ہی ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی خدمات حاصل کی گئیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت دو جون کو دوبارہ شروع ہوگی اور جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دس رکنی بینچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
ان درخواستوں کی آخری سماعت فروری کے مہینے میں ہوئی تھی۔ موجودہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے ان درخواستوں میں وفاق کی نمائندگی کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی جس کے بعد ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل منیر اے ملک جواب الجواب دلائل دیں گے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوہ چلے گئے۔۔فرحانہ پیرزادہ
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم: عمران خان کی خوبیاں اور خامیاں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.