لاہور : پی ایس ایل 2020 کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ 15 مارچ اتوار کے روز کھیلے گئے لیگ کے آخری گروپ میچ کے دوران ہوا۔دونوں ٹیموں کی فائنل 4 میں رسائی کی پیش گوئی یہاں پہلے کی جاچکی ہے.
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل منگل کی دوپہر 2 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم سابقہ چیمپئن پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ایونٹ کا دوسراسیمی فائنل اسی روزشام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے مابین کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اس سے قبل گروپ مرحلے میں 2 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، دونوں مرتبہ کامیابی ملتان سلطانز کے نام رہی۔ ملتان سلطانز نے پہلے گروپ میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میں 3 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری طرف روایتی حریفوں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا گروپ مرحلے میں بھی پلڑا برابر رہا۔ پہلے گروپ میچ میں لاہور قلندرز نے (8وکٹوں ) جبکہ دوسرے میں کراچی کنگز نے (10وکٹوں) سے کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
شیڈول:
17 مارچ:
پہلا سیمی فائنل :ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
دوسرا سیمی فائنل :کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
18 مارچ: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

