Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اکتوبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • خیبر پختونخوا۔۔ پی ٹی آئی ارکان کو ’’ونڈر بوائے‘‘ کی تلاش : نصرت جاوید کا کالم
  • جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم: مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ ، چار افراد گرفتار
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ادبی بیٹھک ،سخن ور فورم اور سخن وران ملتان ۔۔ رضوانہ تبسم درانی
ادب

ادبی بیٹھک ،سخن ور فورم اور سخن وران ملتان ۔۔ رضوانہ تبسم درانی

ایڈیٹرمارچ 3, 202014 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rizwana tabassum
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ادبی شخصیت ہوں یا نہیں ہوں لیکن مجھے ادبی محفلوں میں جانے کا بہت شوق ہے میں سمجھتی ہوں کہ ایسی محفلوں میں جانے سے انسان کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتا ہے یہی سوچ کر میں ہمیشہ سخنور فورم کی ادبی بیٹھک کا حصہ بننے کی کوشش میں رہی۔
جب بھی میں اس فورم پر گئی میں اپنے دامن میں بہت کچھ سمیٹ کرلا ئی۔وہاں جا کر ہر زبان سے تعلق رکھنے والے با ادب لوگوں اور ملتان کی چنیدہ شخصیات سے ملاقات کا شرف بھی ملا۔ مگر بعض اوقات میری دوسری مصروفیات کی وجہ سے غیر حاضری ہوجاتی تو اس کا مجھے بہت افسوس ہوتا ۔
پچھلی بیس فروری کو بھی کچھ ایسی ہی مصروفیت کی وجہ سے میں ایک اہم نشست کا حصہ نہ بن سکی۔ جس کاتاحال افسوس ہے ۔مگر رضی بھائی کی محبت میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی کہ انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ اپنی کتاب تو لے لیں۔ میں گزشتہ ہفتے ان کے آفس پہلی بار گئی۔ اور میں وہاں کاخوبصورت ادبی ماحول اور وہاں کے لوگوں کو سامنے دیکھ کر بہت حیران ہوئی کہ میرے پہنچنے سے پہلے ملتان کی نامور شخصیات شاکر بھائی ، قمر رضا بھائی اور نوازش بھائی رضی بھائی کے ہمراہ وہاں پہلے سے موجود تھے میز پر کتابوں کا ڈھیر تھا اور بڑی سیر حاصل گفتگو ادب پہ ہو رہی تھی ۔
باتوں باتوں میں وقت کا احساس ہی نہ ہوا اور چائے کی چسکیاں لینے کے بعد کتاب بغل میں دبائے میں وہاں سے گھر آگئی سخنوران ملتان کا جب بغور مطالعہ کیا۔ تو میں داد دیے بغیر نہ رہ سکی کہ رضی بھائی نے کیسے کیسے لوگوں سے ملوا دیا ہے ۔بعض لوگ تو ایسے تھے جن کے نام بھی میں نے پہلی دفعہ اس میں پڑھے ہیں ۔ابھی یہ ایک سال کا تعارف اور احوال ہے ۔دس سال کا تعارف اور احوال کتنا ہوگا ۔کتاب جوں جوں پڑھتی گئی بہت ساری پرتیں مجھ پر کھلتی گئیں ۔کہ لوگ تو اپنے نام کے لیے اپنی شاعری اپنی نثر اپنی کلیات چھپوا لیتے ہیں ۔رضی شاکر اور قمر کو کیا ہوا کہ لوگوں کی تاریخیں رقم کرتے پھر رہے ہیں اس میں ان کا کیا مفاد ہوگا ۔میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔
ہاں یہ بات ضرور میرے ذہن میں آئی۔کہ ملتان کے شاعر ادیب اور معتبر لوگوں کی مختصر بایوگرافی کو یکجا کرکے تاریخ کا حصہ بنا نا چاہا ہے ۔یہ ادبی بیٹھک انشاءاللہ برس ہا برس تک چلتی رہے گی کیونکہ اس کو چلانے والے سچے کھرے اور لوگوں کو آپس میں ملانے والے ہیں ۔شہر میں مختلف جگہوں پر مختلف طبیعت کے لوگ پائے جاتے ہیں اور انہیں کے درمیان جب کبھی کوئی بات ادبی بیٹھک کی ہوتی تو یہی گمان گزرتا کہ شاید یہ بند ہوجائےگی ۔کئی دفعہ اونچ نیچ آتے رہے۔ کبھی ایسا عالم بھی دیکھا کہ پاؤں دھرنے کی جگہ نہیں اور کبھی ایسا بھی ہو ا کہ چار لوگ بیٹھے ہوتے تھے۔اور کبھی ایسا بھی ہوا کہ میں نے جا کے نظامت کی اور محفل سجا لی ۔
رضی بھائی نے ایک کوشش یہ بھی کی کہ فیس بک پر باقاعدگی سے روز ایک تعارف دیا کرتے تھے اور کئی لوگوں کا یہ تعارف فیس بک پہ بھی محفوظ ہے۔میں سمجھتی ہوں یہ جو ادبی دستاویز رقم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ بہت بڑا کام اور ملتان کی تاریخ ہے ۔یہ بات بالکل سچ ہے کی کسی بھی کام کو کرنے کے لئے نیت نیک رکھنی پڑتی ہے پھر اللہ کے فضل سے اور دوستوں کے تعاون سے سارے راستے خود بخود سیدھے ہو جاتے ہیں رضی بھائی میں آپ کی بے حد شکر گزار ہوں آپ نے نہ صرف مجھے سخنوران ملتان میں جگہ دی بلکہ مجھے اپنے آفس بلا کے بڑی عزت سے کتاب بھی دی ۔اس کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد مجھے لگتا ہے ادبی بیٹھک میں سخنوران ملتان کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے ۔اللہ سخنور فورم کے منتظمین رفقائے کار اور دوستوں کو سلامت رکھے ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ادبی بیٹھک رضی الدین رضی سخن وران ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان کی اچانک تنزلی
Next Article لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ روکنے کی درخواست مسترد کر دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

استیپ کی گھاس پر گرتے برف کے گالے اور ڈاکٹر صلاح الدین حیدر : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

مئی 18, 2026

ارشد حسین ارشد نے ملتان کی ادبی تاریخ پر انمٹ نقوش مرتب کیے : ادبی بیٹھک میں ڈاکٹر صلاح الدین حیدر ، حمید رضا صدیقی اور دیگر کا خطاب

مئی 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 25, 2026
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 25, 2026
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی اکتوبر 25, 2026
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم اکتوبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.